Hakeem Muhammad Irfan

Call Website Contact the practice

Hakeem Muhammad Irfan Herbal Physician and Homeopathic Consultant regd Govt. of Pakistan.

Excited to level up my formulation expertise with the 'Introduction to Cosmetic Science and Ingredients' Specialization ...
25/10/2026

Excited to level up my formulation expertise with the 'Introduction to Cosmetic Science and Ingredients' Specialization by Olay.

12/09/2026

اجوائن (Carom Seeds / Trachyspermum ammi) قدرت کا ایک انتہائی پیچیدہ، جامع اور کثیر المقاصد بائیو کیمیکل مرکب ہے جو خلیاتی، مالیکیولر اور فزیولوجیکل سطح پر انسانی جسم کے تمام بنیادی نظاموں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ کیمیائی تجزیے کے مطابق اس میں آرگینک نمکیات، والاٹائل ایسنشل آئلز، فنولک مرکبات، فلیوونائڈز، وٹامنز اور ضروری الیکٹرولائٹس کا ایک ایسا متوازن تناسب موجود ہے جو جدید فارماکولوجی اور طبِ یونانی دونوں میں اسے ایک باقاعدہ ملٹی ٹارگٹڈ دوا (Multi-targeted Therapeutic Agent) کا درجہ دیتا ہے۔

اجوائن کا سب سے غالب اور اہم ترین حصہ اس میں موجود بائیو ایکٹیو فنولک مرکب تھائمول (C10H14O) ہے، جو کہ بنیادی طور پر 2-isopropyl-5-methylphenol ہوتا ہے اور اس کے کل والاٹائل آئل کا تقریباً 35 فیصد سے 60 فیصد حصہ بناتا ہے۔ اس کے ساتھ اس کے اہم آئسومر اور پریکرسر مرکبات جیسے پی-سائیمین (C10H14)، کارواکرول (C10H14O)، گاما-ٹیرپینین (C10H16)، بیٹا-پائینین (C10H16) اور الفا-پائینین (C10H16) مل کر ایک طاقتور سائنرجسٹک اثر (Synergistic Effect) پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کیروٹینائڈز (Beta-Carotene / Pro-vitamin A)، وٹامن سی (Ascorbic Acid - C6H8O6) اور وٹامن بی-کمپلیکس (بی1، بی3، بی6) جیسے اہم وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں۔

الیکٹرولائٹ اور معدنی ساخت کے لحاظ سے اجوائن میں پوٹاشیم کی مقدار تمام معدنیات کے مقابلے میں سب سے زیادہ، یعنی تقریباً 1300 سے 1400 ملی گرام فی 100 گرام ہوتی ہے۔ یہ پوٹاشیم بنیادی طور پر چار اہم شکلوں میں ہوتا ہے: پوٹاشیم سائٹریٹ (K3C6H5O7) جو کہ pH 7.5 سے 9.0 کے ساتھ الکلائن اثر رکھتا ہے، پوٹاشیم میلیٹ (K2C4H4O5) جو pH 7.0 سے 8.5 کے ساتھ نیوٹرل سے الکلائن ہوتا ہے، پوٹاشیم فاسفیٹ (K2HPO4 / KH2PO4) جو بیج کے نیوکلیو پروٹینز کا حصہ ہے، اور آزاد K+ آئن کی شکل میں پوٹاشیم کلورائیڈ (KCl)۔

اس کے برعکس اجوائن میں سوڈیم کی مقدار قدرتی طور پر بہت کم، یعنی صرف 10 سے 15 ملی گرام فی 100 گرام ہوتی ہے، جو زیادہ تر سوڈیم کلورائیڈ (NaCl)، سوڈیم سائٹریٹ (Na3C6H5O7) اور سوڈیم فاسفیٹ (Na2HPO4) کی صورت میں حل شدہ الیکٹرولائٹ توازن قائم رکھتی ہے۔ میگنیشیم کی مقدار تقریباً 200 سے 250 ملی گرام فی 100 گرام ہوتی ہے، جو بیج کے اندر توانائی کے ذخیرے کے طور پر میگنیشیم فاسفیٹ (MgHPO4 / Mg-ATP)، میگنیشیم سائٹریٹ (Mg3(C6H5O7)2)، میگنیشیم میلیٹ (MgC4H4O5) اور معمولی مقدار میں میگنیشیم آکسیلیٹ (MgC2O4) کی شکلوں میں پائی جاتی ہے۔

گردوں کے نظام، یورک ایسڈ اور یورینری ٹریکٹ پر اجوائن کا عمل ایک انتہائی دقیق بائیو کیمیکل میکانزم کے تحت ہوتا ہے۔ جسم میں یورک ایسڈ (C5H4N4O3) پیورین کیٹابولزم کا آخری مصنوعہ ہے جو تیزابی محیط (Acidic pH) میں گھلنے کے بجائے سوڈیم یوریٹ کے سوئی نما کرسٹلز بنا کر جوڑوں اور گردوں میں جمنے لگتا ہے۔ اجوائن میں موجود پوٹاشیم سائٹریٹ اور سوڈیم سائٹریٹ میٹابولائز ہو کر بائی کاربونیٹ آئنز آزاد کرتے ہیں، جس سے خون اور پیشاب کی pH الکلائن یعنی 7.5 سے اوپر چلی جاتی ہے۔ اس الکلائن محیط میں غیر حل پذیر یورک ایسڈ فوری طور پر پانی میں حل پذیر پوٹاشیم یوریٹ سالٹ میں تبدیل ہو کر پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے۔

مزید برآں، اجوائن میں موجود فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس اس مرکزی enzime زانتھین آکسیڈیز (Xanthine Oxidase) کے فعال ایکٹیو سائیٹ پر جڑ کر اسے ان ہیبٹ (Inhibit) کر دیتے ہیں، جو ہائپوزانتھین کو زانتھین اور پھر یورک ایسڈ میں تبدیل کرتا ہے۔ اس کیمیائی بلاکیج کی وجہ سے جسم میں نیا یورک ایسڈ بننے کی رفتار میں ڈرامائی کمی واقع ہوتی ہے۔

گردے کی پتھری کو حل کرنے کے معاملے میں، اجوائن میں موجود سائٹریٹ آئنز پیشاب کے اندر کیلشیم آئنز (Ca2+) کے ساتھ انتہائی مضبوطی سے جڑ کر ایک بائنڈنگ سٹرکچر بناتے ہیں جسے کیلشیم سائٹریٹ کمپلیکس کہا جاتا ہے۔ چونکہ کیلشیم سائٹریٹ پانی میں انتہائی حل پذیر ہوتا ہے، اس لیے یہ پیشاب میں موجود آکسیلیٹ آئنز (C2O4 2-) کو کیلشیم کے ساتھ مل کر خطرناک کیلشیم آکسیلیٹ (CaC2O4) کی پتھری بنانے سے روکتا ہے۔

پہلے سے موجود پتھری کے معاملے میں، سائٹریٹ آئنز پتھری کی سطح پر موجود کیلشیم کو آہستہ آہستہ کھینچ کر تحلیل کرتے ہیں جس سے پتھری کے تیز دھار کنارے نرم اور چھوٹے ہونے لگتے ہیں۔ ساتھ ہی، تھائمول اور پی-سائیمین کا گلو میرولر فلٹریشن ریٹ (GFR) پر اثر گردوں کی واٹر پرمیبلٹی کو بڑھا کر ایک مضبوط ادرار آور (Diuretic) اثر پیدا کرتا ہے۔ اس سے پیشاب کا بہاؤ اور دباؤ بڑھتا ہے جو تحلیل شدہ پتھری کے باریک ذرات (Gravel) اور سوجن پیدا کرنے والے باقیات کو نالیوں سے باہر دھکیل دیتا ہے۔

جگر (Liver / Hepatic System) پر اجوائن کے کیمیائی اثرات انتہائی شاندار ہیں۔ اجوائن کے کیمیائی مرکبات گاما-ٹیرپینین، الفا-پائینین اور بیٹا-کیروٹین جگر کے خلیوں (Hepatocytes) کی سیل ممبرین کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ زہریلے مادوں، زہریلی ادویات اور الکحل کی وجہ سے جگر کی لپڈ پیرو آکسیڈیشن (Lipid Peroxidation) کو روکتے ہیں جس سے جگر کے خلیے تباہ ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ اجوائن جگر کے انزائمز (SGPT/ALT، SGOT/AST اور Alkaline Phosphatase) کی غیر متوازن مقدار کو نارمل سطح پر لانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے پولی فینولز جگر میں ٹرائگلیسرائڈز (Triglycerides) اور فاسد چربی کے جمنے کے عمل کو سست کرتے ہیں، جس سے فیٹی لیور (Fatty Liver) کے مریضوں میں جگر کی بحالی تیز ہوتی ہے۔

پتہ (Gallbladder) کے نظام پر اجوائن کا کولیریٹک اثر (Choleretic Effect) ہوتا ہے۔ تھائمول اور الفا-پائینین جگر کو زیادہ مقدار میں صفراء (Bile Juice) بنانے اور پتے کو اسے وقت پر خارج کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ پتے کی پتھری بنیادی طور پر کولیسٹرول کرسٹلز کے جمع ہونے سے بنتی ہے۔ اجوائن میں موجود وٹامن سی (Ascorbic Acid) اور بائیو فلیوونائڈز بائل ایسڈز اور کولیسٹرول کی نسبت کو متوازن رکھتے ہیں، جس سے بائل گاڑھا نہیں ہوتا اور نئی پتھری بننے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ یہ پتے کی نالی (Bile Duct) کے عضلات کو ڈھیلا کرتی ہے جس سے بائل کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پتے میں گیس یا بائل رکنے سے پیدا ہونے والا سوزش اور درد ختم ہوتا ہے۔

لبلبہ (Pancreas) پر اجوائن لبلبے کے اِگزوکرائن (Exocrine) اور اینڈوکرائن (Endocrine) دونوں نظاموں کو فعال کرتی ہے۔ یہ لبلبے سے ہاضم انزائمز جیسے پینکریائٹک لائپیز (Pancreatic Lipase) چربی کو توڑنے کے لیے، ایملائیز (Amylase) کاربوہائیڈریٹس کو توڑنے کے لیے، اور ٹرپسن (Trypsin) پروٹین کو ہضم کرنے کے لیے مناسب مقدار میں خارج کرواتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس کے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش مخالف کیمیائی مرکبات لبلبے کے خلیوں میں فری ریڈیکلز کی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش یعنی پینکریائٹائٹس (Pancreatitis) کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ذیابیطس اور شوگر (Diabetes Mellitus) کے کنٹرول میں اجوائن مالیکیولر سطح پر کام کرتی ہے۔ اجوائن کے پولی فینولز انزائم Alpha-Glucosidase کی سرگرمی کو بلاک کرتے ہیں۔ یہ انزائم انتڑیوں میں نشاستے (Starch) کو گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے۔ اس کی ممانعت سے کھانا کھانے کے فوراً بعد خون میں شوگر دم سے نہیں بڑھتی (Postprandial Glucose Spikes کی روک تھام ہوتی ہے)۔ اس کے ساتھ ساتھ اجوائن میں موجود وٹامن بی3، زنک اور میگنیشیم خلیوں کے انسولین ریسپٹرز (Insulin Receptors) کی حساسیت کو بڑھاتے ہیں، جس سے خون میں موجود گلوکوز خلیوں کے اندر جذب ہو کر توانائی میں تبدیل ہوتا ہے۔ اجوائن کے اینٹی آکسیڈنٹس لبلبے کے بیٹا خلیوں (Beta Cells) کو آکسیڈیٹو تناؤ سے محفوظ رکھتے ہیں، جس سے قدرتی انسولین کی پیدائش بہتر رہتی ہے۔

قلبی اور عضلاتی نظام (Cardiovascular and Smooth Muscle Systems) پر اجوائن کا عمل جدید فارماکولوجی کی اینٹی ہائپرٹینسیو ادویات جیسے ایملوڈپائن (Amlodipine) کے بالکل عین مطابق ہے۔ خون کی نالیوں کی دیواروں (Vascular Smooth Muscles) میں انقباض اور سختی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب خلیوں کے باہر سے کیلشیم آئنز (Ca2+) خلیے کے اندر موجود ایل ٹائپ وولٹیج گیٹڈ کیلشیم چینلز (L-type Calcium Channels) کے ذریعے داخل ہو کر ایکٹین اور مائیوسین پروٹینز کو چالو کرتے ہیں۔

اجوائن کا لپوفیلک جزو تھائمول اور اس کا آئسومر کارواکرول ان سیلولر کیلشیم چینلز کی بیرونی جھلی میں داخل ہو کر ان کی کنفورمیشنل ساخت کو تبدیل کر دیتے ہیں، جس سے کیلشیم کا خلیے کے اندر داخلہ بلاک ہو جاتا ہے۔ جب خلیوں کے اندر کیلشیم کا ارتکاز گرتا ہے تو شریانوں کی دیواریں فوری طور پر ڈھیلی اور کشادہ ہو جاتی ہیں، جسے سائنسی زبان میں ویژوڈائلیشن (Vasodilation) کہتے ہیں۔ اس سے سسٹولک اور ڈائیسٹولک دونوں قسم کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ، اجوائن کا پوٹاشیم کلورائیڈ اور پوٹاشیم سائٹریٹ نالیوں کے اندرونی اینڈوتھیلیم (Endothelium) سے نائٹرک آکسائڈ (NO) کے اخراج کو تحریک دیتے ہیں جو شریانوں کی لچک کو بحال کرتا ہے، جبکہ میگنیشیم فاسفیٹ نالیوں کی دیواروں کے نرو اینڈنگز کو سکون پہنچا کر واسو اسپاظم (Vasospasm) کو روکتا ہے۔

یہ کیلشیم چینل بلاکنگ اور اینٹی اسپاسموڈک اثر صرف دل پر ہی نہیں بلکہ جسم کے دیگر تمام ہموار عضلات پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔ جب گردے کی نالیوں (Ureters) میں پتھری کی وجہ سے شدید دردناک انقباض اور مروڑ اٹھتا ہے، یا معدے اور آنتوں میں گیس کی وجہ سے ڈائیفرام اور آنتوں کے پٹھے سکڑتے ہیں، تو تھائمول اور میگنیشیم آئنز ان خلیوں کے انقباض کو فوری روکے کے نتیجے میں ریڈیکل اینٹی اسپاسموڈک کا کام کرتے ہیں، جس سے گردے کا درد (Renal Colic) اور پیٹ کا مروڑ فوراً ختم ہو جاتا ہے۔

نظامِ تنفس (Respiratory System) کے حوالے سے اجوائن ایک مؤثر میوکولیٹک (Mucolytic) اور برونکوڈائلیٹر (Bronchodilator) ثابت ہوتی ہے۔ جب سائنوس، حلق یا پھیپھڑوں کی ہوائی نالیوں میں وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے گاڑھا بلغم (Mucus) جم جاتا ہے، تو اس کے اندر پروٹینز کے ڈائی سلفائیڈ بانڈز (S-S) موجود ہوتے ہیں جو بلغم کو چپچپا بناتے ہیں۔ تھائمول کے اندر موجود فنولک ہائیڈروکسیل گروپ (-OH) ان سلفائیڈ بانڈز پر کیمیائی حملہ کر کے انہیں توڑ دیتا ہے، جس سے بلغم پتلی ہو کر کھانسی کے ذریعے آسانی سے خارج ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ہوائی نالیوں (Bronchioles) کے ہموار عضلات میں کیلشیم کے داخلے کو بلاک کر کے یہ پھیپھڑوں کی تنگ نالیوں کو کشادہ کرتی ہے، جس سے دمہ (Asthma)، برونکائٹس اور شدید کھانسی میں فوری طور پر آکسیجن کا بہاؤ بحال ہو جاتا ہے۔

عصبی نظام اور دماغ (Nervous System) پر اجوائن کے اجزا نیورو پروٹیکٹیو اور اینالجیسک اثرات دکھاتے ہیں۔ اجوائن کے تیل کے بخارات (Volatile Essential Oil Vapors) جب نتھنوں کی اولفیکٹری نالیوں کے ذریعے دماغ تک پہنچتے ہیں، تو وہ سینٹرل نروس سسٹم میں موجود GABA-A ریسپٹرز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، جس سے اعصابی ہیجان اور تناؤ کم ہوتا ہے۔ ادھے سر کے درد (Migraine) کے دوران جب دماغ کی خون کی نالیوں میں شدید سوجن اور تنگی پیدا ہوتی ہے، تو اجوائن کا پوٹاشیم اور میگنیشیم فاسفیٹ نیورانل ایکسائٹیبلٹی کو کنٹرول کرتے ہیں اور تھائمول برین ٹشو میں سوزش پیدا کرنے والے کیمیائی مادوں (Cytokines) اور نیورو انفلامیشن کو روک کر درد کے سگنلز کو بلاک کرتا ہے۔

خواتین کے نظامِ توالد (Female Reproductive System) پر اجوائن کا اثر خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ حیض کے دوران شدید درد اور مروڑ (Dysmenorrhea) کی بنیادی وجہ رحم کے اندر بننے والے ہارمون نما کیمیائی مادے پروستاگ لینڈنز (PGF2a) کا زائد اخراج ہوتا ہے، جو رحم کے عضلات کو شدید انقباض میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ اجوائن میں موجود میگنیشیم فاسفیٹ اور الکلائیڈز پروستاگ لینڈنز کی پیدائش کو کنٹرول کرتے ہیں اور رحم کے عضلات پر کیلشیم بلاکر کا کام کر کے انقباض کو ختم کرتے ہیں۔ اس کا اینٹی سیپٹک اور ادرار آور اثر ولادت کے بعد یا حیض کے اختتام پر رحم کے اندر جمع شدہ فاسد مادوں اور لوچیا (Lochia) کے مکمل اخراج کو یقینی بناتا ہے، جس سے رحم انفیکشن اور سوجن سے محفوظ رہتا ہے۔

جلد اور جوڑوں کے امراض میں، اجوائن کے کیمیائی اجزا سوزش پیدا کرنے والے enzimes سائکلو آکسیجنیز-2 (COX-2) اور 5-لپوآکسیجنیز (5-LOX) کی سائیٹ کو ڈائریکٹ بلاک کر دیتے ہیں۔ گٹھیا (Rheumatoid Arthritis) اور جوڑوں کے درد میں جب یہ enzimes بلاک ہوتے ہیں تو جوڑوں میں درد، سرخی اور سوجن پیدا کرنے والے لیوکوٹرائنز اور پروستاگ لینڈنز کی کیمیائی تیاری رک جاتی ہے۔ جلد پر بیرونی استعمال کی صورت میں، تھائمول کا انتہائی طاقتور فنگس کش اثر سامنے آتا ہے۔ یہ فنگس (جیسے Candida albicans اور Microsporum) کی سائیٹوپلازمک ممبرین کے ارگوسٹیرول (Ergosterol) کو تباہ کر کے اس میں سوراخ کر دیتا ہے، جس سے فنگل سیل کے اندرونی الیکٹرولائٹس ضائع ہو جاتے ہیں اور فنگس، داد، خارش اور انفیکشن کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔

نظامِ ہضم (Digestive System) اور مدافعت (Immune System) میں اجوائن کی کیمسٹری اینزائیمیٹک تحریک پر مبنی ہے۔ تھائمول معدے کے پیرائیٹل سیلز (Parietal Cells) کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک ایسڈ (HCl) اور پروٹیولیٹک enzime پیپسن کے افراز کو متوازن کرتا ہے، جس سے سخت اور ثقیل غذا فوری طور پر ہضم ہو جاتی ہے اور میتھین یا کاربن ڈائی آکسائڈ کی وجہ سے بننے والی گیس اور اپھارہ ختم ہوتا ہے۔ اس کا اینٹی مائیکروبیل اثر پیشاب کی نالیوں کے انفیکشن (UTI) کا باعث بننے والے بیکٹیریا جیسے Escherichia coli اور Klebsiella pneumoniae کی سیل وال پروٹینز کو ڈینیچر (Denature) کر کے تباہ کر دیتا ہے، جس سے جراثیموں کی نسل کشی رک جاتی ہے اور جسم کا دفاعی نظام خود بخود مضبوط ہو جاتا ہے۔

خلاصہ یہ کہ اجوائن ایک انتہائی جامع قدرتی بائیو کیمیکل مرکب ہے جو پوٹاشیم اور سوڈیم کے نمکیات، الکلائن سائٹریٹس، میگنیشیم، تھائمول، وٹامنز اور بائیو فلیوونائڈز کے باہمی اشتراک سے انسانی جسم کے اندر جگر، پتے، لبلبے، گردوں، عضلات، شریانوں اور گلوکوز میٹابولزم کو بیک وقت مالیکیولر سطح پر درست کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

حکیم محمد عرفان

03/09/2026
یہ انسانی زندگی کی وہ انوکھی تسبیح ہے جو خالقِ کائنات نے ہمارے سینے کے اندر ہر وقت رواں دواں رکھی ہے۔ ہم دن بھر اپنے روز...
18/08/2026

یہ انسانی زندگی کی وہ انوکھی تسبیح ہے جو خالقِ کائنات نے ہمارے سینے کے اندر ہر وقت رواں دواں رکھی ہے۔ ہم دن بھر اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشغول رہتے ہیں، دنیاوی الجھنوں میں کھوئے رہتے ہیں، لیکن ہمارا دل اور پھیپھڑے ایک لمحے کے لیے بھی اپنا فرض نہیں بھولتے۔ 24 گھنٹوں میں کم و بیش 24 ہزار بار سانس کا یہ آمد و رفت خاموشی سے جاری رہتا ہے۔

تصوف اور سلوک کی دنیا میں جب ایک سالک کو مرشدِ کامل کی طرف سے "تصورِ اسمِ اللّٰه" کے ساتھ "ذکرِ پاسِ انفاس" یعنی سانسوں والے ذکر کی نعمت عطا ہوتی ہے، تو گویا اس کی سانسیں محض زندگی قائم رکھنے کا ذریعہ نہیں رہتیں بلکہ معرفتِ الٰہی کا پائیدار ذریعہ بن جاتی ہیں۔ سانس اندر کی طرف کھینچتے ہوئے "اللّٰه" اور باہر نکالتے ہوئے "ھُو" کا تصور، انسان کے نَفَس کو روح کے ساتھ جوڑ دیتا ہے۔

اس عمل کی مثال ہومیوپیتھک پوٹینٹائزیشن (Potentization) جیسی ہے، جہاں خام مادے کو بار بار کے عمل اور لطیف تر جھٹکوں سے گزار کر اس کی مادیت کو کم اور اس کی شفا بخش روحانی طاقت کو بیدار کیا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح جب عام اور مادی سانس ذکرِ الٰہی کے لطیف لمس اور تصور سے بار بار گزرتی ہے، تو اس کی مادی غفلت ختم ہو جاتی ہے اور وہ روحانی طور پر اتنی پوٹینٹائزڈ اور طاقتور ہو جاتی ہے کہ روح کے لیے شفا اور پاکیزگی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔

اس کا سب سے بڑا حسن یہ ہے کہ انسان کو ہاتھ میں تسبیح سنبھالنے یا اعداد و شمار کی گنتی میں الجھنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ انسان سو رہا ہو، جاگ رہا ہو، کام کر رہا ہو یا راستے میں چل رہا ہو، اس کا وجود خود ایک زندہ تسبیح بن جاتا ہے۔ یوں انسان بغیر کسی اضافی محنت کے ہر روز کم و بیش 24 ہزار بار اپنے رب کو یاد کرنے کا شرف حاصل کر لیتا ہے۔

عام انسان کے لیے سانس کا آنا جانا محض ایک جسمانی ضرورت اور غفلت کا لمحہ ہوتا ہے، لیکن صاحبِ باطن کے لیے ہر ایک سانس بیداری کا پیغام بن جاتی ہے۔ جب سانس کے ساتھ ذکر اور تصور مل جاتا ہے تو ذہن کی پراگندگی دور ہوتی ہے، دل کو ایک گہرا اطمینان اور سکون ملتا ہے، اور باطن کی صفائی خود بخود ہونے لگتی ہے۔

ہماری زندگی کا کل سرمایہ یہی محدود سانسیں ہیں۔ جن سانسوں کو ہم اکثر بغیر سوچے سمجھے ضائع کر دیتے ہیں، ذکر کے اس نایاب طریقے سے ان کا ایک ایک لمحہ قیمتی گوہر میں بدل جاتا ہے۔ انسان واقعی اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں اٹھتے، بیٹھتے، سوتے اور جاگتے ہوئے اس کے وجود کا ہر ذرہ اپنے خالق کی یاد میں مگن رہتا ہے۔

محمد عِرفان

Treat others the way you want to be treated.
06/08/2026

Treat others the way you want to be treated.

01/08/2026

نرم سوچ، مثبت رویہ اور کشادہ دلی ایک باضابطہ، منظم اور زندہ دل ثقافت کا بنیادی ستّون

کسی بھی ادارے، معاشرے یا خاندان کی ترقی اور استحکام کا دارومدار صرف سخت اصولوں اور ضابطوں پر نہیں ہوتا، بلکہ اس میں نرم سوچ، مثبت رویہ اور کشادہ دلی کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ایک باضابطہ، منظم اور زندہ دل ثقافت وہی کہلاتی ہے جہاں اصولوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ انسانی جذبات، تخلیقی صلاحیتوں اور باہمی احترام کا بھی پورا پاس رکھا جائے۔

مروجہ دور میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ نظم و ضبط کا مطلب سختی، دباؤ اور قدامت پسندی ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ حقیقی نظم و ضبط اندرونی سکون، باہمی تعاون اور لچکدار رویے سے جنم لیتا ہے۔ جب کسی ماحول میں نرم سوچ کو فروغ دیا جاتا ہے، تو افراد خوفزدہ ہونے کے بجائے زیادہ پراعتماد اور فعال ہو کر کام کرتے ہیں۔

نرم سوچ کا مطلب یہ ہے کہ مسائل کو تنقیدی یا جارحانہ انداز میں دیکھنے کے بجائے، ان کے حل کے لیے نرمی، درگزر اور تعمیری مکالمے کا راستہ اپنایا جائے۔ یہ سوچ انسان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ دوسروں کے نقطہ نظر کو سمجھے اور غلطیوں کو سیکھنے کے ایک موقع کے طور پر قبول کرے۔ جب یہ سوچ کسی منظم ثقافت کا حصہ بن جاتی ہے، تو غلطیوں پر سزاؤں کا خوف کم ہو جاتا ہے اور نئی جرأت مندانہ تجاویز سامنے آتی ہیں۔

مثبت رویہ کسی بھی گروہ یا معاشرے کی روح ہوتا ہے۔ مثبت سوچ کے حامل افراد نہ صرف خود چیلنجز کا مقابلہ حوصلے سے کرتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی پُرجوش اور توانائی سے بھر دیتے ہیں۔ ایک زندہ دل ثقافت میں مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی؛ وہاں ہر مشکل کو ایک نئے عزم کے ساتھ حل کیا جاتا ہے۔ مثبت رویہ ٹیم ورک کو مضبوط کرتا ہے اور افراد کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرتا ہے۔

کشادہ دلی دراصل انسان کے ظرف کی وسعت کا نام ہے۔ اختلافِ رائے ہر جگہ موجود ہوتا ہے، لیکن کشادہ دلی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اختلاف کے باوجود ہم کس طرح باہمی احترام کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ جب قیادت اور افراد میں کشادہ دلی پائی جاتی ہے، تو نئے خیالات، تنقید اور آراء کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ اس سے اداروں میں ایک صحت مند اور متحرک ماحول پروان چڑھتا ہے جہاں ہر شخص خود کو اہم اور بااختیار محسوس کرتا ہے۔

نتیجہ یہ ہے کہ نرم سوچ، مثبت رویہ اور کشادہ دلی کسی بھی باضابطہ اور منظم نظام کو کمزور نہیں کرتے بلکہ اسے مزید پائیدار، لچکدار اور انسان دوست بناتے ہیں۔ جب یہ تینوں عناصر کسی ثقافت کا حصہ بن جائیں، تو وہ ثقافت نہ صرف اپنے مقاصد کو بہترین طریقے سے حاصل کرتی ہے بلکہ ایک زندہ دل، متحرک اور پرامید معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

حکیم محمد عرفان چغتائی

آمین
10/07/2026

آمین

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھ...
06/07/2026

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💞
🌹

fans

Address

Clifton
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Muhammad Irfan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hakeem Muhammad Irfan:

Shortcuts

Share

Nearby clinics