30/07/2026
پلیہ کی تعمیر پر اہلِ محلہ میں خوشی کی لہر، مٹھائی تقسیم
علاقے میں اہم پلیہ کی تعمیر مکمل ہونے پر اہلِ محلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف صاحب اور یوسی چیئرمین فیصل احمد قاری صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ ان شاء اللہ اسی جذبے کے ساتھ علاقے کی مزید ترقی کا سفر جاری رہے گا۔