10/10/2026
قرآن کریم اور سنت نبوی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے لیے سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام المدرستہ العظیمیہ کے تحت تعلیمی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔
اس تعلیمی نظام کے تحت الحمدللہ مراقبہ ہال اسلام آباد میں پہلے مرکز کا افتتاح بروز جمعہ مورخہ 26ربیع الآخر 1448 مطابق 9 اکتوبر 2026 کو ہوا۔
افتتاحی تقریب کے شرکا سے آن لائن خطاب میں سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اس مرکز کے قیام کے لئے نگراں مراقبہ ہال اسلام آباد محترم قاضی مقصود احمد عظیمی اور اسلام آباد، راولپنڈی میں کئی ارکان سلسلہ کی گراں قدرمساعی کو بہت سراہا اور انہیں دلی مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے فرمایا کہ سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی قرآن کی تعلیم و تفہیم کے لئے ساری عمر بہت تلقین فرماتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ المدرستہ العظیمیہ کے ذریعے علوم القرآن کے فروغ سے ان شاء اللہ بڑی تعداد میں لوگ فیض یاب ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران مراقبہ ہال اسلام آباد محترم قاضی مقصود احمد عظیمی نے کہا کہ سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام قرآنی تعلیم کے اس پروگرام سے سلسلہ کے ارکان بہت خوش ہیں۔