DR Naseem Khalid Child Specialist

DR Naseem Khalid Child Specialist the purpose of this page is to provide information to the public regarding child's diseases.

22/07/2026
کیا ہی افسوسناک جہالت ہے!آج ایک ماں اپنے بچے کو کلینک لائیں اور شکایت کی کہ بچہ دودھ نہیں پی رہا۔ جب میں نے بچے کا منہ چ...
22/06/2026

کیا ہی افسوسناک جہالت ہے!
آج ایک ماں اپنے بچے کو کلینک لائیں اور شکایت کی کہ بچہ دودھ نہیں پی رہا۔ جب میں نے بچے کا منہ چیک کیا تو دیکھا کہ اس کے اندر سرمہ لگا ہوا تھا۔
پوچھنے پر والدہ نے بتایا کہ نانی نے یہ کہہ کر بچے کے منہ میں سرمہ لگایا کہ "بچے کا منہ پک گیا ہے"۔
خدارا! نومولود اور بچوں پر نانی، دادی یا کسی بھی غیر سائنسی دیسی ٹوٹکے آزمانے سے گریز کریں۔ ایسے اقدامات فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتے ہیں اور بچے کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
بچے کی کسی بھی تکلیف یا بیماری کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، نہ کہ غیر سائنسی مشوروں پر عمل کریں۔
ڈاکٹر نسیم خالد
ماہر امراضِ اطفال (Child Specialist)
شفا میڈیکل کمپلیکس، حب

حب، لسبیلہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے خوشخبری!حب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حب اور کراچی کے بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشت...
13/06/2026

حب، لسبیلہ اور گرد و نواح کے عوام کے لیے خوشخبری!
حب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حب اور کراچی کے بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ علاقے کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جہاں ماہر ڈاکٹرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
اس میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کے اپنے شہر میں مہیا کرنا اور صحت سے متعلق بہترین رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
آپ کی صحت، ہماری ترجیح
تمام عوام سے شرکت کی درخواست

بچوں میں دانت نکلنے کے دوران ہلکی بے چینی، مسوڑھوں میں خارش، چیزیں منہ میں ڈالنا، رال ٹپکنا اور نیند متاثر ہونا عام بات ...
25/04/2026

بچوں میں دانت نکلنے کے دوران ہلکی بے چینی، مسوڑھوں میں خارش، چیزیں منہ میں ڈالنا، رال ٹپکنا اور نیند متاثر ہونا عام بات ہے۔ بعض اوقات بچہ چڑچڑا بھی ہو سکتا ہے۔
والدین کیا کریں؟
✔ صاف اور ٹھنڈا teething ring دیں
✔ نرم کپڑے سے مسوڑھوں کی ہلکی مالش کریں
✔ بچے کو پیار اور تسلی دیں
✔ دودھ/خوراک معمول کے مطابق جاری رکھیں
✔ اگر درد زیادہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے مناسب دوا استعمال کریں
اہم احتیاط:
❌ ہومیوپیتھک teething tablets یا نمبر 21 جیسی گولیاں خود سے استعمال نہ کریں۔ ان میں بعض اوقات غیر محفوظ اجزاء یا غلط dosage کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
❌ شہد، نمک یا غیر سائنسی ٹوٹکے نہ لگائیں۔
فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اگر:
⚠ تیز بخار ہو
⚠ مسلسل دست/قے ہوں
⚠ بچہ دودھ نہ پی رہا ہو
⚠ بہت زیادہ سستی یا بے چینی ہو
دانت نکلنا ایک قدرتی مرحلہ ہے، صحیح دیکھ بھال سے بچہ آرام میں رہ سکتا ہے۔

Dr Naseem Khalid
MBBS (,FCPS) peads medicine
Shifa medical complex Hub

03/01/2026

NICU LIFE😊

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DR Naseem Khalid Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share