14/04/2026
گرمیوں میں کوشش کریں کہ اپنی غذا کو سادہ رکھیں بہت مرغن اور تیز مصالحہ جات سے پرہیز رکھیں ۔۔۔ گرمیوں میں دھنیا ۔ پودینہ ۔ انار دانہ ۔ املی ۔ ادرک اور نیاز بو کے پتوں کی چٹنی دوپہر کے کھانے میں ضرور شامل کریں ۔ جگر کے امراض میں مبتلا افراد گرمیوں میں رنگ برنگ شربت استعمال کرنے کی بجائے املی خشک آلو بخارا خشک دھنیا اور نیلو فر کے پتے رات کو مٹی کے برتن میں بھگو دیں اور صبح ان کو گرائنڈ کر لیں یا ہاتھ سے اچھی طرح میش کر لیں اور چھان کر چینی گڑ یا شکر ملا کر پی لیں ۔۔ یہ شربت ذائقے میں خوشگوا رھے اور معدے کی تیزابیت اور جگر کی گرمی کا بہتر ین علاج بھی ھے ۔