11/08/2026
Tib e Mufrad Aaza Arbah Rahat SOPMS
جسم کے کل امراض عضلاتی تحریک کی سوزش اور ورم سے پیدا ہوتے ہیں
موجودہ دور کے امراض اور ان کا غذائی علاج
(تربیت اطباء کرام )
(عضلاتی غذاؤں کے جسم کے مختلف نظامات کے اعضاء پر ہونے والے اثرات )
مرض کے اسباب
جب انسان خشک سرد یا خشک گرم عضلاتی غذائیں کثرت سے استعمال کرتا ہے تو اس سے خون و دل اور عضلات وجسم میں خشکی کی ذیادتی. سےدل و عضلات میں عضلاتی تحریک پیدا ہوتی ہے جس کے اثرات بذریعہ خون جسم کے تمام اعضاء پر کم و بیش ہوتے ہیں۔
(1) - عضلاتی غذاؤں کے کثرت استعمال سے معدہ میں ترشی و تیزابیت پیدا ہوکر
نظام غذائیہ میں
( جو منہ سے لیکر مبرز تک پھیلا ہوا ہے ) سوزش و ورم اورالسر و کینسر کا باعث بنتی ہے . ان عضلاتی غذاؤں کا تیزابی فضلہ جب مقعد کے ذریعہ اخراج پاتا ہے تو وہ مقعد کے عضلات میں اپنی تیزابیت سے جلن. سوزش. ورم اور مسے پیدا کرتا ہے . اس تیزابی مادہ کو بواسیر ی مادہ یا بواسیری زہر سائیکوسس کہتے ہیں یہ پہلے ہضم (ہضم معدی) کا فضلہ ہے .
(2) عضلاتی غذاؤں کے کثرت استعمال سے پیدا ہونے والا خون جب پھیپھڑوں میں صاف ہونے کے لئے جاتا ہے تو وہاں اپنی تیزابیت کی ذیادتی سے سوزش ورم اور زخم پیدا کرتا ہے جس کو تپ دق و سل کہتے ہیں
.یہی تیزابیت کی ذیادتی والا خون جب گردوں سے فلٹر ہو کر پیشاب کی صورت میں خارج ہوتا ہے تو تیزابیت کی شدت سے پیشاب کی نالی میں سوزش . ورم اور قرحہ پیدا کردیتا ہے . اس تیزابی مادہ کو جو پیشاب کی نالی میں زخم پیدا کر دیتا ہے سوزاکی مادہ یا سوزاکی زہر سورا کہتے ہیں .
یہ دوسرے ہضم ( ہضم کبدی ) کا فضلہ ہے.
(3) یہی تیزابیت کی ذیادتی والا خون جب جسمانی ٹشوز کو غذاء دینے کے لئے ان میں داخل ہوتا ہے تو ٹشوز اسے جلد کی طرف دھکیل دیتے ہیں جو جلد پر پھنسیوں اور آبلوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جسے آتشکی مادہ یا آتشکی زہر سفلس کہتے ہیں .
یہ ہضم عروقی کا فضلہ ہے جو کچھ تو جلد کی طرف چلا جاتا ہے اور کچھ پھیپھڑوں کی طرف جاکر امراض نظام ہوائیہ کا باعث بنتا ہے .
(4) اسی تیزابی مادہ کو ٹشوز باہر نکالنے کی بجائے جسم میں روک کر گلٹیوں کی صورت میں تبدیل کر دیں تو اس مادہ کو خنازیری مادہ یا خنازیری زہر سیکروفولوسس کہتے ہیں . یہ ہضم عضوی کا فضلہ ہے اسطرح عضلاتی چیزیں بکثرت کھانے سے پیدا ہونے والا خون جسم کے مختلف نظاموں کے اعضاء میں مختلف علامات پیدا کرتا ہے جس کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے . اس مادہ کی زیادتی سے جسم میں ہر قسم کی علامات و امراض پیدا ہوتے ہیں جیسے جسم کے مختلف نظاموں کے اعضاء میں خشکی و ریح ( وات ) اور کاربن و تیزابیت سے حبس . قبض ( ام الامراض ) لذت . بے چینی . سوزش . ورم . درد . بخار . نزلہ ( السر . قرحہ . ناسور ) اور کینسر تک کی علامات و امراض اسی عضلاتی مادہ کی زیادتی سے پیدا ہوتے ہیں . علاج کی صورت میں
قشری اعصابی ( گرم تر محلل ) اور اعصابی قشری ( تر گرم مسکن ) اغذیہ و ادویہ کھانے جسم کے اعضاء کے عضلات کا سکیڑ کھل کر ان میں موجود فاسد تیزابی مادے خارج ہو جاتے ہیں جس سیے جسم سے تمام قسم کی علامات و امراض دور ہو جاتے ہیں .
(غذ ا سے علاج )
[سوزش - ورم - درد - بخار -السر - قرحہ - ناسور- کینسر] : نا شتہ : [ 1 ] جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر [ شہد سے ہلکا میٹھا کر کے یا ہلکا قدرتی نمک ڈال کر نمکین بنالیں ] کھالیں -اوپر سے سونف+ چھوٹی الائچی ڈال کر ابالا ھوا دودھ پی لیں [ 2 ] - یا 15 سے 20 عدد بادام چھلکا اتار کر + 3سے 5 عدد انجیر سفید کھا کر سونف + الائچی والا دودھ پی لیں -[ 3 ] مکھن +بادام [چھلے ھوئے ] 15 سے 20 عدد اچھی طرح رگڑ کر پیسٹ بنا کرکھالیں اور اوپر سے دودھ مذکورہ پی لیں
دوپہر-:مولی - گاجر - شلجم - ٹینڈے - گھیاکدو گھیا توری -دال مونگ چھلکے والی میں ادرک - لہسن - ہلدی زیرہ سفید ڈال کر پکاکر روٹی کے ساتھ کھالیں اوپر سے مذکورہ دودھ پی لیں شا م- : صبح یا دوپہر والی غذاء کھاکر دودھ پی لیں
پھل : : گرما - سردا - خوبانی - خربوزہ پپیتہ
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم