30/07/2026
آدھے سر کا درد یا migraine تب ہوتا ہے جب ہم خلاف معمول کچھ کرلیں ، مطلب نیند کم یا زیادہ ، کافی یا چائے کم یا زیادہ پیئے ، یا اچانک سے کوئی پریشانی وغیرہ آئے ، موسم میں اچانک تبدیلی وغیرہ ۔
علاج:-
● سونے جاگنے کا ایک وقت مقرر کرلیں ۔ نیند پوری اور حسب معمول کرلیا کریں ، نہ کم نہ زیادہ ۔
● ورزش روز کرلیا کریں ، چہل قدمی ہی سہی ۔
● کھانا وقت پر کھالیا کریں اور چائے وغیرہ کی ایک خاص مقدار استعمال کرلیا کریں ۔
● جن جن موقعوں پر آپ کو آدھے سر کا درد ہوتا ہے ان کو ایک ڈائیری میں نوٹ کرلیا کریں ، آہستہ آہستہ سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کن کن چیزوں سے آپ کو مائیگرین ہوتا ہے ۔
● سٹریس وغیرہ جتنا ہوسکے کم کرلیں ۔
صحت سے متعلق معلومات کے لیئے ہمیں فالو کریں ۔
#ډاکټراحسان