27/05/2026
عید صرف نئے کپڑوں اور دعوتوں کا نام نہیں، بلکہ یہ محبت، احساس اور اپنائیت بانٹنے کا دن ہے۔
سکون کور سائیکالوجیکل سروسز میں ہم نے اس عید پر بھی اپنے ان مریضوں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں جو نشے کے خلاف ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ لوگ صرف مریض نہیں، بلکہ امید، احساس اور ایک نئے آغاز کے منتظر انسان ہیں۔
ایک مسکراہٹ، ایک اچھا لفظ اور تھوڑا سا وقت ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔
آئیے اس عید پر ہم سب مل کر ایسے لوگوں کا سہارا بنیں، تاکہ وہ خود کو تنہا نہیں بلکہ معاشرے کا اہم حصہ محسوس کریں۔