YNSA Kp

YNSA Kp (Young Nursing Students Association Pakistan)

29/08/2026

🚨 مریضوں کی زندگی سے کھیلنے کا سلسلہ آخر کب تک؟

ڈاکٹر نور ناصر خٹک کے حوالے سے یہ انتہائی سنگین سوال اٹھتا ہے کہ اگر رہائشی عمارت میں کلینک چلایا جا رہا ہے اور وہاں باقاعدہ آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں، تو کیا وہاں ایک مکمل اور مقررہ معیار کے مطابق Operation Theatre (OT) موجود ہے؟

آپریشن کوئی معمولی طبی عمل نہیں۔ اس کے لیے مکمل OT، جراثیم سے پاک ماحول، مناسب مانیٹرنگ، ایمرجنسی آلات، آکسیجن، ضروری ادویات، تربیت یافتہ OT اسٹاف اور سب سے بڑھ کر ماہر اینستھیزیا اسٹاف کی موجودگی ضروری ہے۔

اگر واقعی وہاں باقاعدہ اینستھیزیا اسٹاف موجود نہیں اور مبینہ طور پر اینستھیزیا کا انتظام بھی خود ڈاکٹر کرتی ہیں، تو یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جس کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

آخر سوال یہ ہے کہ مریضوں کے آپریشن کیے جا رہے ہیں تو کیا ان کی جان بچانے کے لیے مکمل سہولیات بھی موجود ہیں، یا صرف آپریشن کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے؟

مریض اپنی زندگی اور صحت پر اعتماد کرکے علاج کے لیے آتا ہے۔ اسے ایسے مقام پر آپریشن کا سامنا نہیں ہونا چاہیے جہاں ضروری حفاظتی انتظامات نامکمل ہوں۔ معمولی سی پیچیدگی بھی ایسے کیس میں انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ محکمہ صحت اور ذمہ دار حکام سے ہمارا دوٹوک مطالبہ ہے کہ مذکورہ کلینک اور OT کا فوری معائنہ، سہولیات اور اسٹاف کی تصدیق، اور قانونی و طبی معیار کے مطابق مکمل انکوائری کی جائے۔

مریض کی جان کوئی تجربہ گاہ نہیں۔
آپریشن کوئی معمولی کام نہیں۔
اور طبی سہولیات کے بغیر آپریشن کی اجازت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

09/08/2026

معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر آصف کا درد بھرا بیان ۔۔۔

*نرسز کا مشترکہ مؤقف**ہم پاکستان بھر کی نرسز واضح طور پر یہ اعلان کرتی ہیں کہ نرسنگ یونیفارم پر وائٹ ڈریس یا کسی مخصوص ر...
14/07/2026

*نرسز کا مشترکہ مؤقف*
*ہم پاکستان بھر کی نرسز واضح طور پر یہ اعلان کرتی ہیں کہ نرسنگ یونیفارم پر وائٹ ڈریس یا کسی مخصوص رنگ کے نفاذ کو ہماری اولین ترجیح بنا کر پیش کرنا نرسنگ برادری کے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔ ہم اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔*
*ہمارا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے نرسز کے یونیفارم کے بجائے نرسنگ کی پیشہ ورانہ ترقی، معیاری تعلیم، جدید کلینیکل اسکلز، محفوظ ورکنگ ماحول، مؤثر سیکیورٹی، اور باوقار پیشہ ورانہ حقوق پر فوری توجہ دیں۔*
*ہر نرس کو باقاعدگی سے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) کی جدید تربیت، حفاظتی آلات (PPE) کی فراہمی، بروقت ویکسینیشن، اور متعدی بیماریوں (Communicable Diseases) سے بچاؤ کے لیے مسلسل آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور مریضوں کو بھی محفوظ علاج فراہم کر سکیں۔*
*نرسز کی عزت، تحفظ، تعلیم، مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی ہی ایک مضبوط اور معیاری نظامِ صحت کی بنیاد ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پالیسی ساز نمائشی اقدامات کے بجائے نرسز کی فلاح، سیکیورٹی، تربیت، اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔*
Young Nursing Students Association KP

📢 اعلامیہ برائے اظہارِ یکجہتی و شدید مذمت!​ہم ینگ نرسنگ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (YNSA) کے پی، ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) کے ...
09/06/2026

📢 اعلامیہ برائے اظہارِ یکجہتی و شدید مذمت!

​ہم ینگ نرسنگ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (YNSA) کے پی، ینگ نرسز ایسوسی ایشن (YNA) کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بنوں چیسٹ وارڈ میں نرسنگ پروفیشنل کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

​🔹 نرسز اور دیگر طبی عملہ دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
​🔹 دورانِ ڈیوٹی کسی بھی نرس یا ہیلتھ کیئر ورکر کے ساتھ بدسلوکی، ہراسانی یا تشدد نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ انسانی اور پیشہ ورانہ اقدار کے بھی منافی ہے۔
​🔹جب تک ہسپتالوں میں طبی عملے کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم نہیں کیا جائے گا، تب تک ایک مضبوط صحت کا نظام اور مریضوں کی بہتر نگہداشت ممکن نہیں ہے۔ ہم اپنے حقوق اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Young Nursing Students Association Kp 🌟

Fazle Maula

سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک.....
06/06/2026

سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک.....

بلوچستان کے ہسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر درندہ صفت حملہ آور کی جانب سے تیزاب پھینکنے کا المناک واقعہ نہ صرف ناقابلِ بردا...
06/06/2026

بلوچستان کے ہسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر درندہ صفت حملہ آور کی جانب سے تیزاب پھینکنے کا المناک واقعہ نہ صرف ناقابلِ برداشت بلکہ معاشرے کی پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا سانحہ ہے۔

ایک ایسی مسیحا، جو اپنی ذاتی آسائشوں، آرام اور خوشیوں کو قربان کرکے دن رات مریضوں کی جان بچانے اور انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتی ہے، اس پر اس سفاکیت اور درندگی کے ساتھ حملہ کرنا ہمارے معاشرے کے لیے انتہائی شرمناک لمحہ ہے۔

تیزاب کے اس ہولناک حملے نے نہ صرف ایک ڈاکٹر کا چہرہ بری طرح جھلسا دیا بلکہ ان کی بینائی بھی ہمیشہ کے لیے چھین لی۔ وہ آنکھیں جو مریضوں کے درد کو محسوس کرتی تھیں، آج ظلم کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ ایک ایسی خاتون، جس نے اپنی زندگی دوسروں کو زندگی دینے کے لیے وقف کر رکھی تھی، آج خود ظلم، بربریت اور قانون کی کمزوری کا شکار بن گئی ہے۔

یہ حملہ صرف ایک لیڈی ڈاکٹر پر نہیں، بلکہ پورے طبی معاشرے، شعبۂ صحت اور انسانیت کی اقدار پر حملہ ہے۔ اگر ہسپتالوں میں مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹرز بھی محفوظ نہیں تو پھر اس معاشرے میں کسی کے محفوظ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اصل مسئلہ صرف حملہ آور نہیں ہوتے، بلکہ وہ بڑے مگرمچھ اور سہولت کار ہوتے ہیں جو ایسے درندوں کو پیدا کرتے، پالیتے اور بچاتے ہیں۔ اگر ہم نے صرف ظاہر کو پکڑا اور جڑ کو چھوڑ دیا تو یہ ظلم بار بار دہرایا جاتا رہے گا۔
لہذا ریاستی اداروں، سیکیورٹی ایجنسیوں اور ذمہ دار حکام ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے درندوں کو صرف پولیس انکاؤنٹرز میں صاف نہ کیا کریں بلکہ پسںِ پردہ تمام بڑے مگر مچوں و سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ نظام کو اس حد تک مضبوط کریں کہ آئندہ کسی ڈاکٹر، کسی نرس، کسی مریض یا کسی بھی شہری کو اس درندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

🚨 ہر موت کے پیچھے صرف ڈاکٹر ذمہ دار نہیں ہوتا! 🚨جب بھی ہسپتال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے یا کسی مریض کی موت ہوت...
30/05/2026

🚨 ہر موت کے پیچھے صرف ڈاکٹر ذمہ دار نہیں ہوتا! 🚨

جب بھی ہسپتال میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے یا کسی مریض کی موت ہوتی ہے تو سب سے پہلے انگلی ڈاکٹر پر اٹھائی جاتی ہے۔ لیکن کیا ہم نے کبھی اس نظام کی کمزوریوں پر بھی نظر ڈالی ہے جو ان اموات کی ایک بڑی وجہ بنتی ہیں؟

اگر صرف اینستھیزیا کے شعبے کو ہی دیکھا جائے تو کئی ہسپتالوں میں اینستھیزیا ٹیکنیشنز انتہائی حساس کیسز میں بغیر مناسب سپروژن کے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جبکہ چھوٹے بچے، بزرگ اور ہائی رسک مریض ایسے کیسز ہوتے ہیں جن میں ہر لمحہ ماہر نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک معمولی غلطی، تاخیر یا ناقص چیک اینڈ بیلنس بعض اوقات کارڈیک اریسٹ اور دیگر جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے، اور اس کی قیمت ایک معصوم مریض کو اپنی جان دے کر چکانی پڑتی ہے۔

ہم کسی فرد یا پیشے کے خلاف نہیں، بلکہ ایک بہتر نظام کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

📌 ہمارا مطالبہ ہے:
✔️ ہر شعبے میں مؤثر چیک اینڈ بیلنس قائم کیا جائے۔
✔️ تمام کیسز میں ماہر سپروژن کو یقینی بنایا جائے۔
✔️ ہر شعبہ اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھائے۔
✔️ مریض کی جان کو ہر چیز پر ترجیح دی جائے۔

صحت کا مضبوط نظام ہی محفوظ مریض کی ضمانت ہے۔


28/05/2026

● پاکستان میں نرسنگ کے معیار کو بین الاقوامی سطح کے ہم پلہ لانے کے لیے تعلیمی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ میری تجویز ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو نرسنگ ڈگری میں داخلے کے لیے انٹر کے بعد ایک مخصوص داخلہ امتحان (NCT - Nursing College Test) کا انعقاد کرنا چاہیے۔ جس طرح میڈیکل کے لیے MDCAT لازمی ہے، اسی طرح نرسنگ کے لیے بھی ایک سخت اور شفاف ٹیسٹ کا نظام ہونا چاہیے تاکہ صرف وہی طلباء اس شعبے میں آئیں جو تعلیمی اور ذہنی طور پر اس پیشہ ورانہ ذمہ داری کے لیے اہل ہوں۔

●وقت کا تقاضا ہے کہ نرسنگ کو بھی دیگر میڈیکل شعبہ جات کی طرح میرٹ پر لایا جائے۔ نرسنگ ڈگری کے بعد امتحان کے بجائے، انٹر کے بعد MDCAT کی طرز پر NCT (Nursing College Test) لازمی قرار دیا جائے تاکہ نرسنگ کے معیار اور ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔ کیا آپ اس اصلاحات کے حق میں ہیں؟

Important Update for Nursing Graduates.Passing the National Licensing Examination (NLE) will now be mandatory for all ne...
21/05/2026

Important Update for Nursing Graduates.
Passing the National Licensing Examination (NLE) will now be mandatory for all newly graduated nurses to become Registered Nurse (RN) or Nursing Officers in Pakistan.

This important step has been introduced to enhance professional standards, ensure high-quality patient care, and strengthen the future of the nursing profession across the country. 🇵🇰✨

Best wishes to all Nursing students and fresh graduates as they begin their professional journey. Stay dedicated, work hard and continue striving toward your dream career. 💙👩‍⚕️👨‍⚕️
YNSA KP💥

Address

Kohat
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YNSA Kp posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category