13/07/2026
الحمدللہ ❤️
یہ ایک مریض ہے جو 15 دن پہلے شدید نمونیا کے ساتھ ہمارے پاس آیا تھا۔ نمونیا کی وجہ سے اس کے ایک پھیپھڑے میں پانی بھی جمع ہو چکا تھا اور اس کی حالت کافی تشویشناک تھی۔
ڈاکٹر صاحب نے انتہائی احتیاط، توجہ اور پیشہ ورانہ انداز میں معائنہ کیا اور مناسب علاج شروع کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صرف 15 دن کے علاج کے بعد بچے کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
آج کے ایکسرے اور 15 دن پہلے کے ایکسرے کا موازنہ کریں تو واضح فرق نظر آتا ہے۔ الحمدللہ بچہ اب تقریباً صحت یاب ہو چکا ہے اور پہلے کی نسبت کافی بہتر ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو کامل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔