09/09/2026
مفتی ڈاکٹر عمران عثمانی صاحب حفظہ اللہ مقامی ہوٹل میں تھائی لینڈ سے تشریف لائے طلبۂ کرام سے خصوصی گفتگو فرماتے ہوئے انہیں دعوت و تبلیغ کے عظیم مشن کی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ آپ نے طلبۂ کرام کو ترغیب دی کہ عالمِ دین بننے اور علمی فراغت حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا کم از کم ایک سال اللہ تعالیٰ کے راستے میں دعوت و تبلیغ کے لیے ضرور وقف کریں، تاکہ علمِ دین کے ساتھ عملی جدوجہد، اصلاحِ معاشرہ اور دین کی دعوت کا جذبہ بھی پروان چڑھے۔