03/07/2022
ٹخنوں میں موچ ایسی چوٹ ہوتی ہے جس میں ٹخنوں کا جوڑ کھنچ یا پھٹ جاتا ہے۔ ٹخنوں کے موچ کی علامات، علاج اور ٹخنوں کے موچ کے انسداد کے بارے میں پڑھیں۔
ٹخنےکی موچ کیا ہے؟
ٹخنےکی موچ عُضو یا جوڑ کو سہارا دینےکے لئے ہڈیوں کو جوڑنے والی رگیں جو کہ ٹخنے کے ارد گرد والی ہڈیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہں، میں کھنچاؤ پیداہونےکوکہاجاتاہے۔
ٹخنے کی موچ ایک ایسا زخم ہے جو ٹخنے کے گرد جھلیوں سے ہوتا ہے۔ موچ اکثر گرنے سے اس وقت پڑتی ہے جب پاوں اپنے باہر کے کنارے کی طرف مُڑ جاتا ہے۔
باط( ہڈیوں کو جوڑنے والی رگیں ) ایک لچکدارچھلوں کی مانند ہوتی ہیں جو آپ کی ہڈیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور جوڑوں کو ھلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ٹخنےکی موچ بچوں میں ایک عام سی چوٹ ہے۔ آپکے بچے کا ٹخنا کوئی کھیل کیھلتے مڑ سکتا ھے یا پھر پیر ایسے عجیب طریقے سے مڑتا ہے کہ زخمی ھونے کا باعث بنتا ھے
ٹخنے کی موچ عموما" ٹخنے کے باھر کی طرف سے آتی ہے جسکا مطلب یھ ہوتا ہے کہ ٹخنا اندر کی طرف مڑا ہے لیکن ٹخنا باھر کی طرف بھی مڑ سکتا ہے۔
ہلکے زخم میں رباط سوج جاتی ہے لیکن شدید چوٹ کی صورت میں رباط پھٹ جاتی ھے اورکثرت سے سوجن کا باعث بنتی ہے
ٹخنےکی موچ کی نشانیاں اور علامات
آپ کا بچہ ٹخنے کی موچ کے بعد مندرجہ ذیل کی شکایات کرسکتاہے :
چلنے میں مشکل
ہلکے درجے سے لےکر شدید ترین درد
ٹخنے میں محدود حرکت
دوسری نشانیوں میں مندرجہ ذیل شامل ہوسکتےہیں:
ٹخنےکے سامنے اور اطراف پرسوجن اورخراشیں
ہڈی کے اردگردکےحصے میں ملائمت
ہڈیوں والی نمایاں جگہوں پرہلکی یا نہ ہونے کے برابرملائمت پیداہونا