04/09/2022
*پیٹ کا ناقابل برداشت شدید درد*۔ دوستو پچھلے مضمون میں درد کی اس قسم کا ذکر شروع میں کر دیا تھا آج اس کا علاج اور شناخت بتاتا ہوں یہ درد پیٹ میں اتنی شدت سے اٹھتا ہے کہ مریض اپنا پیٹ دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر ماہی بے آب کی طرح تڑپ تڑپ کر بے حال ہو جاتا ہے۔ رو رو کر زمین پر لیٹنا شروع کر دیتا ہے۔ ڈاکٹر کو بلوایا ٹیکہ لگوایا درد رک گیا آٹھ دس دن بعد دوبارہ پھر شدت سے پیٹ میں درد اٹھا جیسے کسی نے ہتھوڑے مار دیے ہوں پھر ٹیکہ لگوایا اور آرام ا گیا بس یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اور مریض پر ہر وقت درد کا خوف طاری رہتا ہے۔ کہ یہ کھانے سے درد نہ ہو جائے وہ کھانے سے درد نہ ہو جائے میں نے ایسے بیشمار مریضوں کے علاج کیے ہیں جنہیں اللّٰہ عزوجل کے فضل وکرم سے دوبارہ کبھی پیٹ میں درد نہیں ہوا۔ ایک واقعہ سنئیے یہ 2007کی بات ہے اس وقت میں ضلع فیصل آباد کے ایک گاؤں199 گ۔ب میں رہتا تھا میرے گھر کے سامنے والے گھر کی عورت کو ہفتہ میں ضرور ایک بار یہ درد اٹھتا تھا۔ محلے کا عطائی ڈاکٹر انجکشن لگاتا کچھ دن آرام رہتا پھر درد اٹھتا انجکشن لگواتے آرام آجاتا اور چند دنوں بعد دوبارہ درد شروع ہو جاتا۔ مجھے ایک دن خیال آیا کہ کیوں نہ روز روز کی اذیت سے اس بچاری مریضہ کی جان چھڑائی جائے وہ ہمارے سامنے کے مکان میں رہتے تھے گھر میں آنا جانا تھا۔ ایک دن میں نے اسے کہا باجی آپ چند دن میری دوا کھا لیں آپ کو کبھی پیٹ درد نہیں ہوگا وہ گھر چلی گئی اتفاق سے اسی رات اس کو درد پھر شروع ہو گیا اسی عطائی کو بلایا گیا اس نے انجکشن لگایا تو مریضہ کو میری کہی ہوئی بات یاد آگئی۔ مریضہ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ سامنے والے حکیم صاحب کہتے ہیں کہ چند دن میری دوا کھا لے دوبارہ کبھی پیٹ میں درد نہیں ہوگا۔ تو عطائی جھٹ سے بولا "اگر تم نے حکیم کی دوا کھائی تو میں تمہیں انجکشن نہیں لگاؤں گا تڑپتی رہو گی"۔ اگلے دن وہ ہمارے گھر آئی اس نے بتایا کہ ڈاکٹر کہتا ہے حکیم کی دوا کھاؤ گی تو میں تمہیں انجکشن نہیں لگاؤں گا۔ میں نے اسے کہا باجی آپ تسلی رکھیں آیندہ کبھی درد ہوگا تو انجکشن لگائے گا نا۔ انشاءاللہ دوبارہ کبھی درد ہوگا ہی نہیں۔ ڈاکٹر کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی عطائی کو تو اپنا ہفتہ وار ملنے والا خرچہ بند ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ مریضہ کو میں نے بارہ دن دوا کھلائی آج سولہ سال ہونے کو ہیں اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مریضہ کو دوبارہ یہ درد نہیں ہوا۔ شدید درد کا نسخہ بہت آسان ہے گھر میں بنا کر رکھیں۔ گھر میں یا جاننے والوں میں سے جس کسی کو پیٹ میں شدید درد ہو رہا ہو۔ 5۔ 5 منٹ کے وقفہ سے زیرو نمبر کا ایک ایک کیپسول نیم گرم پانی سے کھلا دیں تیسرے چوتھے کیپسول سے درد رک جائے گا پھر ایک کیپسول 30منٹ بعد، پھر ایک گھنٹے بعد، پھر 2گھنٹے بعد اور پھر دس 12 دن صبح دوپہر رات،،، دن میں تین بار 1۔1کیپسول کھلاتے رہیں اور اس دوران کھانے کے لیے یہ غذائیں کھلانی ہیں انہیں کس ڈائری پر نوٹ کرلیں، ان کے علاوہ کوئی دوسری غذا نہیں کھانے دینا۔ نسخہ بھی ڈائری پر نوٹ فرمالیں۔۔ فلفل دراز 20گرام ۔سنڈھ 20 گرام۔ نشادر ٹھکری 20گرام، پودینہ40گرام۔ گندھک آملہ سار 80گرام، سوڈا خوردنی80 گرام۔ ریوند خطائی80 گرام۔ سونف80گرام، نمک سیاہ 160گرام۔ تمام اشیاء کی اچھی طرح صفائی کر کے وزن لے لیں۔گھروں میں گرینڈر جوسر والی موجود ہیں ان میں خوب باریک پیس لیں۔ بازار سے خالی کیپسول مل جاتے ہیں۔0نمبر کے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔۔ جس کسی کو پیٹ میں شدید درد ھو اسے ایک ایک کیپسول 5 , 5منٹ کے وقفہ سے نیم گرم پانی سے کھلا دیں ان شاءاللہ تیسرے ، چوتھے کیپسول پر درد رک جائے گا۔پھر ایک کیپسول 20 منٹ اور پھر 1 گھنٹے بعد، پھر 2 گھنٹے بعد اور پھر صبح دوپہر رات ایک ایک کیپسول دس بارہ دن تک کھلاتے رہیں۔ ان بارہ دنوں میں یہ غذائیں کھلانی ہیں ان کے علاوہ کوئی دوسری غذا نہ کھلائیں۔۔ انڈوں کا آملیٹ ۔انڈوں کا حلوہ ۔نان حلیم۔ دیسی مرغ۔نمکین دلیہ ۔گھیاتوری۔ کدو۔ ٹینڈے۔ شلغم ۔دال مونگ۔دال مسور۔ مونگرے، آم کا اچار ، حلوہ گاجر ، سویاں دودھ والی ، حلوہ سوجی ، رس ، بند ، بسکٹ ، ڈبل روٹی نیم گرم دودھ کے ساتھ ، چھوٹا مغز فرائی، کھجور ، خربوزہ ، میٹھا آم ، بادام، اخروٹ ، گرما سردا، دودھ سونف والا ، دوستو جن کا بلڈ اکثر لو رہتا ہے،ان کو اسی ترتیب سے کھلائیں۔۔ جن کو سیاہ رنگ کا پاخانہ کنکروں کی شکل میں تین چار دن بعد آیا کرتا ہے ان کو کھلائیں۔اس دواکےاور بھی بہت سے کمال ہیں مضمون طویل ھو جائے گا ۔ دوستو۔ صحت کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات درکار ھوں تو رابطہ کریں۔۔ انسانی ہمدردی کے تحت شئیر ضرور کریں تاکہ اللّٰہ عزوجل کی مخلوق کو راحت مہیا ھو۔ اور مہنگے ڈاکٹری علاج سے بچ جانیں۔
Copy pest