Dr. Fahad Mustafa

Dr. Fahad Mustafa Dʀ. Fᴀʜᴀᴅ Mᴜsᴛᴀꜰᴀ
Doctor & Naturopath
Holistic Health Coach — Founder, 𝐅𝐢𝐭𝐢𝐧𝐧 𝐂𝐥𝐢𝐧𝐢𝐜
Specialist in Obesity, Male Sexual Health & Gut Care Treatment

14/06/2026

قدرت کے درمیان ہر سانس دل کو ہلکا کرتی ہے،
ہوا کا ہر جھونکا جیسے ذہن کی تھکن اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔
Healing is not always in medicines…
sometimes it is in nature, silence, and a simple walk among the trees.

Dr. Fahad Mustafa

آنتوں کا سپاہی دہی۔۔۔  دہی میں موجود پروبائیوٹکس (فائدہ مند بیکٹیریا)، پروٹین، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء جسم کی مجموعی...
13/06/2026

آنتوں کا سپاہی دہی۔۔۔
دہی میں موجود پروبائیوٹکس (فائدہ مند بیکٹیریا)، پروٹین، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء جسم کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد بڑھانے میں مدد دیتا ہے، جس سے نظامِ انہضام بہتر رہتا ہے۔
ویلنس والا۔۔۔

28/05/2026

یہ simple habit آپ کو آدھی digestive problems سے بچا سکتی ہے۔

“پیٹ بھرنے سے پہلے رک جائیں۔”

ہم روزانہ رات کو ارادہ کرتے ہیں۔۔ صبح جلدی اٹھنا ہے نماز ادا کرنی ہے۔۔۔ لیکن ہم اٹھ نہیں پاتے اس وقت ہم درحقیقت غفلت کی ...
23/05/2026

ہم روزانہ رات کو ارادہ کرتے ہیں۔۔
صبح جلدی اٹھنا ہے نماز ادا کرنی ہے۔۔۔
لیکن ہم اٹھ نہیں پاتے اس وقت ہم درحقیقت غفلت کی نیند میں ہوتے ہیں نفس کے تابع ہوتے ہیں اور اواز اتی ہے

اَلصَّلَاةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ نماز نیند سے بہتر ہے

ہم سن رہے ہوتے ہیں لیکن سمجھ نہیں رہے ہوتے یہ الفاظ درحقیقت غفلت سے بیداری کے ہیں ایک اچھی زندگی کی طرف قدم اٹھانے کے ہیں

14/05/2026

اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد ہاسپٹل میں ایڈمٹ نہیں ہے، اگر آپ کے گھر میں عدالت کا کوئی کیس نہیں چل رہا، اگر آپ کے گھر میں کوئی ذہنی یا جسمانی معذور نہیں ہے، اگر آپ روزانہ مرضی کا کھانا کھا کر سوتے ہیں، اگر آپ اللہ کے علاوہ کسی کے محتاج نہیں ہیں تو آپ بہت خوش قسمت ہیں اللہ کا شکر ادا کریں۔

10/05/2026

ذہنی اذیت سے نکلنا آسان نہیں ہوتا۔
لوگ اکثر بڑی آسانی سے کہہ دیتے ہیں:
“دوا لے لو، واک کر لو، کچھ سن لو، خود کو مصروف رکھو…”

لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہوتی ہے۔
انسان نہ اپنے درد سے بھاگ سکتا ہے، نہ اپنی عادتوں سے۔
اسے ہر دن تھوڑا تھوڑا سہنا پڑتا ہے…
ہر صبح خود کو ٹوٹنے سے بچانا پڑتا ہے…
اور پھر آہستہ آہستہ، روز صرف 1٪ بہتر ہونے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔

مگر اصل جنگ یہاں سے شروع ہوتی ہے…
جب سننے والا کوئی نہ ہو،
سمجھنے والا کوئی نہ ہو،
اور ساتھ دینے کے لیے کوئی ہاتھ موجود نہ ہو۔

کیونکہ بعض اوقات انسان دوا سے نہیں،
کسی کی بات سے ٹھیک ہوتا ہے…
کسی کی تسلی سے سنبھلتا ہے…
اور کسی کے ساتھ سے دوبارہ جینا سیکھتا ہے۔

یاد رکھیں،
جو لوگ خاموش ہیں وہ ضروری نہیں مضبوط ہوں…
کبھی کبھی وہ صرف اکیلے لڑ رہے ہوتے ہیں۔

08/05/2026

سجدے میں جب سر جھکتا ہے تو دل ہلکا ہو جاتا ہے،
آنکھوں سے بہنے والے آنسو دعا بن جاتے ہیں۔

اللہ سے بات کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے
وہ ہر لفظ سن رہا ہے، ہر درد سمجھ رہا ہے۔

جب دل بھر آتا ہے اور زبان خاموش ہو جاتی ہے،
تب بھی سجدہ بولتا ہے اور رب جواب دیتا ہے۔

وہ سکون جو سجدے میں ملتا ہے،
وہ دنیا کی کسی اور چیز میں کہاں۔

سجدہ انسان کو ٹوٹنے نہیں دیتا،
کیونکہ یہاں دل بھی سنبھل جاتا ہے اور روح بھی۔

آپ کا معدہ صرف کھانا ہضم کرنے کا عضو نہیں بلکہ واقعی آپ کا “دوسرا دماغ” ہے، اور یہ بات مکمل طور پر سائنسی تحقیق سے ثابت ...
29/03/2026

آپ کا معدہ صرف کھانا ہضم کرنے کا عضو نہیں بلکہ واقعی آپ کا “دوسرا دماغ” ہے،

اور یہ بات مکمل طور پر سائنسی تحقیق سے ثابت ہے۔ انسانی آنتوں میں تقریباً 100 ملین اعصابی خلیات موجود ہوتے ہیں جنہیں Enteric Nervous System کہا جاتا ہے،

اور یہ نظام دماغ کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہتا ہے جسے Gut-Brain Axis کہا جاتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ جسم میں موجود تقریباً 90 فیصد سیروٹونن، جو ہمارے موڈ، خوشی اور ذہنی سکون کو کنٹرول کرتا ہے، آنتوں میں بنتا ہے نہ کہ دماغ میں۔

اسی لیے اگر معدہ خراب ہو تو اس کا اثر صرف ہاضمے تک محدود نہیں رہتا بلکہ انسان کو ڈپریشن، اینزائٹی، تھکن اور دماغی دھند (brain fog) جیسے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ آنتوں میں موجود کھربوں بیکٹیریا، جنہیں gut microbiome کہا جاتا ہے، نہ صرف کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ سوزش کو کنٹرول کرتے ہیں، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور دماغی کیمیکلز کی پیداوار پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

مختلف تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ IBS اور دیگر functional معدے کے امراض کے مریضوں میں ذہنی مسائل کی شرح زیادہ ہوتی ہے، جس سے اس تعلق کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔

اگر آپ کو بار بار گیس، اپھارہ، قبض، اسہال، نیند کی خرابی یا موڈ میں بگاڑ محسوس ہو رہا ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا gut صحت مند نہیں ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی غذا میں فائبر سے بھرپور چیزیں شامل کریں، جیسے سبزیاں، پھل اور دالیں، پروبائیوٹکس جیسے دہی کا استعمال کریں، زیادہ چکنائی اور پراسیسڈ غذا سے پرہیز کریں، اسٹریس کو کم کریں اور مناسب نیند لیں۔

یاد رکھیں، اگر آپ اپنے معدے کو صحت مند رکھیں گے تو آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں بہتر ہوں گی، کیونکہ ایک صحت مند gut ہی ایک صحت مند زندگی کی بنیاد ہے

کیا آپ جانتے ہیں!کہ آپ کی بہت سی عام بیماریاں صرف خوراک یا عمر کی وجہ سے نہیں…بلکہ ایک سسٹم سے جڑی ہوتی ہیں۔وہ سسٹم آپ ک...
28/03/2026

کیا آپ جانتے ہیں!
کہ آپ کی بہت سی عام بیماریاں صرف خوراک یا عمر کی وجہ سے نہیں…
بلکہ ایک سسٹم سے جڑی ہوتی ہیں۔
وہ سسٹم آپ کا اعصابی نظام (Nervous System) ہے۔
اعصابی نظام صرف دماغ تک محدود نہیں،
یہ آپ کے پورے جسم کا کنٹرول سسٹم ہے۔
یہی سسٹم دل کی دھڑکن، ہاضمہ، مدافعتی نظام، ہارمونز کا توازن کنٹرول کرتا ہے جب جسم مسلسل اسٹریس میں ہو یا اگر آپ مسلسل ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں،
تو جسم “Fight or Flight” موڈ میں چلا جاتا ہے۔
اس حالت میں:
ہاضمہ سست ہو جاتا ہے، سوزش بڑھتی ہے، مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے، ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے
یعنی جسم صرف بقا پر کام کرتا ہے، شفاء پر نہیں۔
جب آپ خود کو محفوظ، پُرسکون اور متوازن محسوس کرتے ہیں،
تو جسم “Rest & Digest” موڈ میں آ جاتا ہے۔
اسی حالت میں:
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، جسم خود کو ٹھیک کرنا شروع کرتا ہے
اصل ہیلتھی لائف اسٹائل صرف ڈائٹ پلان نہیں…
بلکہ اعصابی نظام کو ریگولیٹ کرنا بھی ہے۔
چھوٹی چھوٹی عادتیں بڑا فرق ڈالتی ہیں:
گہری سانسیں، مکمل نیند، ہلکی جسمانی ورزش، مثبت اور سکون دینے والے تعلقات
جب اعصابی نظام متوازن ہوتا ہے،
تو جسم خود ٹھیک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
کیونکہ اصل شفا باہر سے نہیں - اندر سے شروع ہوتی ہے۔

Address

Noor Ul Aziz Building Sadar Cant Lahore
Lahore
54000

Telephone

+923078050696

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Fahad Mustafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share