Speak For Life

Speak For Life Psychologist

Speech And Language Pathologist (Gold Medalist)

Masters in Applied Psychology from Punjab University

Speech And Language Pathologist (Gold Medalist)
Riphah International University

Eighteen years experience of working with various disabilities in different settings.

25/06/2026

✨ 01. دعوت دیر سے ملے = انکار کر دیں
✨ 02. دعوت نہ ملے = نہ جائیں
✨ 03. بھلا دیا جائے = انہیں بھول جائیں
✨ 04. استعمال کیا جائے = حدیں مقرر کریں
✨ 05. نظر انداز کیا جائے = رابطے روک دیں
✨ 06. دھوکہ ملے = معاف کر کے آگے بڑھیں
✨ 07. قدر نہ ہو = دوری اختیار کر لیں
✨ 08. توہین ہو = کامیابی سے جواب دیں
✨ 09. بے عزتی ہو = وقار سے دور ہو جائیں
✨ 10. کم سمجھا جائے = نتائج کو بولنے دیں
✨ 11. جھوٹ بولا جائے = الفاظ نہیں، عمل پر یقین کریں
✨ 12. قدر نہ کی جائے = اپنی کوشش روک لیں
✨ 13. موازنہ ہو = اپنی منفرد اہمیت جانیں
✨ 14. تھکاوٹ ہو = اپنی توانائی کی حفاظت کریں
✨ 15. آزمائش ہو = مضبوط رہیں، ہار نہ مانیں

23/06/2026

ہماری عمریں مٹ گئیں اور ہم زندگی میں زندگی تلاش کرتے رہے، یہاں تک کہ ہمیں بہت دیر سے یہ احساس ہوا کہ ہم سے چھینی گئی سب سے بڑی چیز عمر نہیں، بلکہ اسے جینے کی ہماری صلاحیت تھی ہم بہتر وقت کے انتظار میں خوشیوں کو ٹالتے رہے، اور راستے کے ختم ہونے کے انتظار میں سکون کو پیچھے دھکیلتے رہے، یہاں تک کہ دن گزر گئے اور ہمارے دلوں میں ایسی خواہشات باقی رہ گئیں جنہیں حقیقت کا راستہ نہ مل سکا اور ہم اب بھی چل رہے ہیں، ایسی روحیں اٹھائے ہوئے جنہیں انتظار نے تھکا دیا ہے، اور امید کرتے ہیں کہ خدا ہمیں ان سب چیزوں کا نعم البدل عطا فرمائے گا جو اس سفر نے ہم سے نچوڑ لیں۔

21/06/2026

💙 وقت گزرنے کے بعد سمجھ آتا ہے کہ ابو کی ڈانٹ اصل میں محبت اور فکر تھی۔ وہ اپنی تھکن، خواہشات اور خوابوں کو پیچھے رکھ کر ہماری خوشیوں کے لیے لڑتے رہے۔ بچپن میں جو سختی لگتی تھی، وہی اصل میں ایک خاموش قربانی تھی جو ہمیں بہتر زندگی دینے کے لیے دی جاتی تھی۔ ❤️

Happy Father’s Day 💙

21/06/2026

آج فادرز ڈے پر بات کرتے ہیں اس ہستی کی، جو خود دھوپ میں جل کر پورے خاندان کو چھاؤں دیتا ہے۔🤍

کسی بھی معاشرے کی بنیاد ایک مضبوط خاندان پر ہوتی ہے، اور اس خاندان کی مضبوطی میں والد کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
نظم و ضبط، برداشت اور محنت کا عملی سبق جو ایک باپ اپنے کردار سے دیتا ہے، وہ کوئی کتاب نہیں دے سکتی۔
ایک باپ کا اپنے بچے کو وقت دینا، اس کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسے تحفظ کا احساس دلانا، بچے کے اعتماد کو آسمان تک پہنچا دیتا ہے۔
آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ والد صرف ضروریات پوری کرنے والا نہیں بلکہ زندگی کا پہلا رہنما، پہلا محافظ اور پہلا استاد ہوتا ہے۔ 🤍

ام ابتسام الہی

21/06/2026

دس الفاظ یا رویے جو بچے کی شخصیت کو تباہ کر دیتے ہیں: توقیر بُھملہ

1 • بے عزتی
مثلاً: تم نہیں سمجھ سکتے / سکتی ، تم بیوقوف ہو، جاہل ہو، موٹے دماغ کے ہو / کی ہو وغیرہ وغیرہ.

2 • موازنہ
تمھارا بھائی یا تمھاری بہن تم سے بہتر ہے، فلاں لڑکا یا لڑکی تم سے پڑھائی میں اچھے ہیں ، فلاں اپنے کپڑوں یا چیزوں کو خراب نہیں کرتے، تم انتہائی لاپرواہ ہو وغیرہ وغیرہ.

3 • مشروط محبت
اگر فلاں کام کرو گے تو میں تم سے پیار کروں گا / کروں گی، لیکن اگر تم نے فلاں کام کیا تو میں تم سے پیار نہیں کروں گا / کروں گی، میں فلاں تحفہ واپس لے لوں گا / گی، کیونکہ یہ کام مجھے ذرا بھی پسند نہیں ہے، اور تم میری بات بھی نہیں مانتے / مانتی نہیں ہو.

4 • غلط تربیت
لڑکوں کو یہ باور کرانا کہ مرد نہیں روتے، مرد نہیں جھکتے، لڑکیوں کو کہنا کہ تم لڑکوں سے عقل میں کم ہو.

5 • مایوس اور دل برداشتہ
تم انتہا درجے کے سست، بیکار اور غبی ہو...

6• دھمکی
میں تمہارا خون پی جاؤں گی / گا، میں تمہیں مار ڈالوں گی / گا... میں تمھاری ہڈیاں توڑ دوں گا / گی، میں تمہیں منہ پر تھپڑ ماروں گا / گی.

7 • سفید انکار
نہ کا مطلب ہے نہ، تمہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں، کوئی لینا دینا نہیں، دفع ہو جاؤ.

8• بددعا کے کلمات
تم باز نہیں آتے، اللہ کرے تمھاری ٹانگ ٹوٹ جائے، تمھارے ہاتھ ٹوٹ جائیں، وغیرہ..

9 • سکینڈل
میں یہ بات تمھارے تمام دوستوں کو بتاؤں گا کہ آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا... میں ان کے سامنے تمھاری بے عزتی کروں گا / گی، میں تمھیں ذلیل کروا کر رہوں گا / گی.

10 • الزام
اس لڑکے نے یا اس لڑکی نے مجھے پاگل کر دیا ہے، یہ مجھے پاگل کرکے مارنا چاہتا ہے / چاہتی ہے.

نتیجہ: ایک لفظ تعمیر ہے، اور دوسرا تباہ!
آپ اپنے الفاظ اور رویے کے انتخاب میں آزاد ہیں!

#تعلیم

11/06/2026

(خوش رہنا)

ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار
آپ کے اپنے پاس ہے, خوش رہنا ایک آرٹ ہے .اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں، ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے کوئی ایک ضرور کام کرے گی

1.دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں

2. رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضروری ہے

3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ
بیٹھ کر کھانا کھائیں

4. گھر کے اندر کچن گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں

5. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے

6. دن میں کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں

7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں

8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں

9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں

10. " نو کمپلین ڈے " بنائیں, آج کسی سے کوئی شکایت نہیں پھر دن بڑھاتے جائیں, نو کمپلین ویک, نو کمپلین منتھ

11. گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں, ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں, گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں

12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں

13. مہینے میں دو بار دعوت کریں, کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں

14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا چھوڑ دیں

15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں, یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی

16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے, ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے, خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

17:اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔“

10/06/2026

*ہیٹ سٹروک..!*

اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رہا ہے اس لئے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
انسانی جسم کا درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 80 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
(موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔

● احتیاط ●
گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں
کالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں
انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضروری سفر سے پرہیز کریں.
نمک کا کم سے کم استمعال کریں.
مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں.

کرنے والے کام :

کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری ، شلجم ، پیٹھا ، مولی ، گاجر ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں ۔
سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں
گھر سے نکتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن نا ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استمعال بھی کریں ۔

سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ہے۔
املی اور آلو بخارے کا شربت پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے
پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی کی بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔

جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں.
ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ہو.
اپنے گھر کی سایہ دار جگہوں پر پرندوں کے لئے لازمی "پانی" کا بندوبست کریں۔
درخت لگائیں جو نا صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے.
بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔

اگر علامات میں شدت پائی جائے تو فوراً اپنے نزدیکی معالج سے رجوع کریں.

Address

Lahore
Lahore
54000

Telephone

+923270047628

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Speak For Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Speak For Life:

Shortcuts

Share