Dr.M.Shoaib Niazi Official

Call Contact the practice

Dr.M.Shoaib Niazi Official Consultant physician & Rheumatologist
President YDA punjab

08/09/2026

سیکریٹری ہیلتھ صاحب دو سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔ اب تو گرمیاں بھی نہیں ہیں ان بیچارے غریبوں کیلئے اپنے اے سی والے دفتر سے نکلیں۔ آپ اپنے وقت کے پہلے سیکریٹری ہیں جو اس محکمے کو تباہ کرنے کیلئے آئے ہیں۔ سینٹرل پرچیز کے بعد کرپشن کے حالات یہ ہیں کہ مریضوں کیلئے ادویات نہیں۔

لاہور ریفر ہوکر آنے والے اور لاہور کے رہائشی آج آپ کی تعیناتی کی سزا بھگت رہے ہیں

08/09/2026
01/09/2026

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گرمی اور ہنگامہ خیز موسم میں مریضوں کی جانیں بچانے والے مسیحاؤں کے ساتھ انتظامیہ کی سنگدلی!

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں گزشتہ شام پانی کے کولر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کی اصل وجہ، ناقص وائرنگ اور حفاظتی انتظامات کو درست کرنے کے بجائے PIC کی انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو ہی سزا دینے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایات پر ڈاکٹرز ہاسٹل کے کمروں کے ایئر کنڈیشنرز کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ شدید گرمی اور حبس میں دن رات مریضوں کی جانیں بچانے والے ڈاکٹرز کو بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کرنا انتظامی بے حسی اور سنگدلی کی انتہا ہے۔

مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ڈاکٹرز کو مبینہ طور پر ہاسٹل سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بات یہاں بھی ختم نہیں ہوئی۔ ڈاکٹرز میس میں کھانا کھانے والے ڈاکٹرز اور عملے کو مبینہ طور پر بدتمیزی سے باہر نکال کر میس کو تالے لگا دیے گئے، جس کے باعث ڈاکٹرز شدید گرمی میں بازار سے ناقص اور غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔

یعنی جو ڈاکٹرز دن رات ایمرجنسی، CCU، Cath Lab اور وارڈز میں مریضوں کی جانیں بچا رہے ہیں، انہیں نہ مناسب رہائش میسر ہے، نہ بجلی کی بنیادی سہولت، اور نہ ہی کھانے کی سہولت۔

ایک سال پہلے کا سانحہ ابھی تازہ ہے!

PIC کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں گزشتہ سال بھی آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اس کے بعد ہاسٹل کی رینوویشن کے نام پر مبینہ طور پر خطیر رقم خرچ کیے گئےاور کرپشن کا بازار گرم کیا گیا ، مگر آج پھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کا واقعہ اس نام نہاد رینیویشن اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔

ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرِ صحت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

🔴 گزشتہ renovation کا فوری شفاف آڈٹ کروایا جائے اور ذمہ دار عناصر کا احتساب کیا جائے۔

🔴 آگ لگنے کے واقعے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کر کے اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

🔴 ڈاکٹرز ہاسٹل کے AC کنکشن اور ڈاکٹرز میس فوری بحال کیے جائیں۔

🔴 ڈاکٹرز کو بنیادی حقوق کی بات کرنے پر ہاسٹل سے بے دخلی کی دھمکیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مسیحاؤں کو سہولیات دینے کے بجائے سزا دینا بند کرو!

جو ڈاکٹر دن رات دل کے مریضوں کی جانیں بچا رہے ہیں، انہیں گرمی، بھوک اور خوف میں مبتلا کرنا انتظامی کارکردگی نہیں بلکہ انتظامی جبر ہے۔

01/09/2026

نااہل سیکریٹری ہیلتھ عظمت محمود کا پنجاب کے ہسپتالوں کو برباد کرنے کا مشن تکمیل کے قریب۔

لاہور جنرل ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ۔ یاد رہے یہ پمز ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے جھوٹے دعوے بھی کرتے رہے۔ اتنا بدانتظامی پہ بھی سیکریٹری ہیلتھ سے استعفی نہیں لیا جاتا تو واقعی ان کی تگڑی سفارش اور پنجاب کی غریب عوام کی تگڑی بدقسمتی ہے۔

31/08/2026

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتال تباہی کے دہانے پر — ذمہ دار کون؟

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب عظمت محمود کی دو سالہ کارکردگی نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی حالتِ زار سب کے سامنے بے نقاب کر دی ہے!

ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض، ادویات ناپید، عملہ کم، سہولیات ختم—مگر بیوروکریسی کے پاس اب بھی صرف ایک ہی جواب ہے: سارا قصور ڈاکٹرز کا ہے!

اپنی ناکامی، نااہلی اور ناقص انتظامی پالیسیوں کا ملبہ ڈاکٹرز پر ڈال کر انہیں قربانی کا بکرا بنانا بند کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں!
اگر کرپشن، بدانتظامی یا نااہلی ثابت ہو تو سیکرٹری ہیلتھ سمیت تمام ذمہ دار افسران کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

کل کو کسی ہسپتال میں PIMS یا ساہیوال جیسے کسی المناک سانحے کا انتظار نہ کیا جائے۔
مریضوں کی جانیں تجربات اور بیوروکریسی کی نااہلی کی بھینٹ نہیں چڑھ سکتیں۔

اب وقت ’’سب اچھا ہے‘‘ کی رپورٹس کا نہیں، جوابدہی کا ہے!

ڈاکٹر شعیب نیازی
صدر، وائی ڈی اے پنجاب

30/08/2026

پمز ہسپتال کے بعد ڈاکٹرز اور عملے پہ گالیاں کسنے والے اب کیا کہیں گے؟

حکومتی رپورٹ اور سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عملے نے اپنی جان کے ساتھ بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے آگ نے پانچ منٹ کے اندر اندر پورے یونٹ کو جلا کر رکھ دیا۔

اس واقعہ پہ ہر آنکھ اشک بار ہے، ہر دل رنجیدہ ہے لیکن ہر الزام ڈاکٹرز پر لگانے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں۔ ذمہ داران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ان کے ماتحت انتظامی عملہ ہوتا ہے۔

30/08/2026

یہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی نرسری ہے۔

انکوبیٹرز میں ایک سے زیادہ نومولود، اور ایک بیڈ پر پانچ پانچ بچے۔

سوال صرف اتنا ہے: کیا کسی اعلیٰ سرکاری عہدے پر بیٹھا شخص اپنے نومولود بچے کا علاج ایسے حالات میں کروانا پسند کرے گا؟
کیا وہ اپنے بچے کو چار دوسرے بیمار بچوں کے ساتھ ایک ہی بیڈ پر لٹانے پر مطمئن ہوگا؟

اگر جواب نہیں ہے، تو پھر ایک مزدور، دیہاڑی دار یا غریب گھرانے کے بچے کا قصور کیا ہے؟

جو سہولت اور محفوظ علاج ہم اپنے بچوں کے لیے چاہتے ہیں، وہی حق اس ملک کے ہر بچے کا ہے۔

سرکاری ہسپتال غریب عوام کی مجبوری نہیں، ان کا حق ہیں۔ نرسری اور NICU میں گنجائش، انفیکشن کنٹرول، مناسب تعداد میں بیڈز اور انکوبیٹرز فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

28/08/2026

ساہیوال کے بعد پیشِ خدمت ہے میو ہسپتال لاہور کی نرسری۔ یہ لاہور کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ دیکھتا جا شرماتا جا۔

اور یہ حالات پنجاب کے تمام نرسری وارڈز کے ہیں۔ اگر محکمہِ صحت آگ بجھانے کی فیک پریکٹس اور اعداو شمار سے فری ہوا ہے تو ادھر بھی توجہ کرے۔

Address

Niazi PolyClinic, Millat Chowk, Samanabad
Lahore

Opening Hours

Monday 18:00 - 22:00
Tuesday 18:00 - 22:00
Wednesday 18:00 - 22:00
Thursday 18:00 - 22:00
Friday 18:00 - 22:00
Saturday 18:00 - 22:00

Telephone

+923224114848

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.M.Shoaib Niazi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.M.Shoaib Niazi Official:

Shortcuts

Share

Category