Council on the Rights of Persons with Disabilities

Website

Council on the Rights of Persons with Disabilities Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Council on the Rights of Persons with Disabilities, Disability service, 41-Empress Road, Lahore.

Official page of the Council on the Rights of Persons with Disabilities (CRPD), to protect and promote the rights, inclusion, accessibility, equity in education, employment, health and dignity of persons with disabilities in Punjab.

20/08/2026

تمیمہ علی طاہر کو بچپن سے سماعت اور بولنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اپنی بہن کی مشکل دور کرنے کے لیے ان کے بھائی نے "مریم کو بتائیں" ایپ کے ذریعے آلہ سماعت کے لیے درخواست دی۔
درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے تمیمہ علی طاہر کو آلہ سماعت فراہم کر دیا گیا۔
تمیمہ علی کو اس سہولت کی فراہمی پر ان کے بھائی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

18/08/2026

ملتان 📌
عمر بڑھنے کے ساتھ سماعت میں دشواری نے محمد زبیر کے والد کے لیے روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا تھا۔ والد کی اس مشکل کو محسوس کرتے ہوئے محمد زبیر نے "مریم کو بتائیں" ایپ کے ذریعے آلۂ سماعت کے لیے درخواست دی۔
درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے والد کو آلۂ سماعت فراہم کر دیا گیا، جس سے ان کی سماعت میں بہتری اور روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہوئی۔
والد کے لیے یہ سہولت ملنے پر محمد زبیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

افراد باہم معذوری کے 3 فیصد ملازمت کوٹہ پر عملدرآمد کا جائزہ ڈائریکٹر CRPD مزمل یار کی زیرِ صدارت فیصل آباد، گوجرانوالہ ...
18/08/2026

افراد باہم معذوری کے 3 فیصد ملازمت کوٹہ پر عملدرآمد کا جائزہ

ڈائریکٹر CRPD مزمل یار کی زیرِ صدارت فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں نجی اسٹیبلشمنٹس میں افراد باہم معذوری کے لیے مختص 3 فیصد ملازمت کوٹہ پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں سے موصولہ نجی اسٹیبلشمنٹس کی فہرستوں اور فیلڈ وزٹس کے دوران مرتب کیے گئے اسٹیبلشمنٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن یونٹس (DWRUs) کے باقاعدہ اجلاس یقینی بنانے، اسٹیبلشمنٹس اور افراد باہم معذوری کے ڈیٹا کو مؤثر انداز میں مرتب و اپ ڈیٹ رکھنے، متعلقہ چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری بڑھانے اور نجی اسٹیبلشمنٹس میں 3 فیصد ملازمت کوٹہ پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD) کی سفارشات پر پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرس...
17/08/2026

کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD) کی سفارشات پر پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کے سیکشن 6 کے تحت افرادِ باہم معذوری کے سفری حقوق کے تحفظ اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔

افرادِ باہم معذوری کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت

پبلک گاڑیوں میں مخصوص نشستوں اور ریمپس کی فراہمی

بس اسٹینڈز اور ٹرمینلز پر رعایتی کرایوں سے متعلق نمایاں آگاہی بینرز

ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی باقاعدہ نگرانی اور معائنہ

خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی

یہ اقدام افرادِ باہم معذوری کے لیے محفوظ، باوقار اور قابلِ رسائی سفر کو یقینی بنانے اور ایک انکلوسیو پنجاب کے قیام کی جانب اہم عملی پیش رفت ہے۔

16/08/2026

ملتان سے تعلق رکھنے والے سعد اللّٰہ گزشتہ 15 برس سے فالج کے باعث نقل و حرکت اور روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔
انہوں نے اپنی اس مشکل کے حل کے لیے "مریم کو بتائیں" ایپ پر درخواست جمع کروائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے انہیں الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کی گئی، جس سے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
سعد اللّٰہ نے اس سہولت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے کیا۔

یومِ آزادی 🇵🇰آزادی کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔آئیے عہد کریں کہ ہم ایک مضبوط،...
13/08/2026

یومِ آزادی 🇵🇰

آزادی کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آئیے عہد کریں کہ ہم ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور سب کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے والے پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

13/08/2026

تعلیم کی راہ آسان، خودمختاری کی جانب ایک اور قدم

قصور سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے طالبعلم عبداللّٰہ سلیم کو جسمانی معذوری کے باعث کالج آنے جانے، تعلیم جاری رکھنے اور روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
عبداللّٰہ نے "مریم کو بتائیں" کے ذریعے الیکٹرک وہیل چیئر کے لیے درخواست دی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر انہیں الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی۔ اس سہولت سے عبداللّٰہ کے لیے تعلیمی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی میں مزید آسانی پیدا ہوئی۔
عبداللّٰہ اور ان کی بہن نے الیکٹرک وہیل چیئر کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا۔

کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD) کی سفارشات پر پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرس...
12/08/2026

کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD) کی سفارشات پر پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2022 کے سیکشن 6 کے تحت افرادِ باہم معذوری کے سفری حقوق کے تحفظ اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔

افرادِ باہم معذوری کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت

پبلک گاڑیوں میں مخصوص نشستوں اور ریمپس کی فراہمی

بس اسٹینڈز اور ٹرمینلز پر رعایتی کرایوں سے متعلق نمایاں آگاہی بینرز

ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی باقاعدہ نگرانی اور معائنہ

خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی

یہ اقدام افرادِ باہم معذوری کے لیے محفوظ، باوقار اور قابلِ رسائی سفر کو یقینی بنانے اور ایک انکلوسیو پنجاب کے قیام کی جانب اہم عملی پیش رفت ہے۔

12/08/2026

ضلع مظفرگڑھ کے رہائشی محمد نعیم کو سماعت میں دشواری کے باعث روزمرہ زندگی، خصوصاً اپنی دکان پر کسٹمرز سے گفتگو اور ان کی بات سمجھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
"مریم کو بتائیں" پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست جمع کروانے پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے انہیں آلۂ سماعت فراہم کیا گیا۔
اب محمد نعیم کے لیے کسٹمرز کی بات سمجھنا، ان سے گفتگو کرنا اور دیگر معمولات پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گئے ہیں۔ اس سہولت کی فراہمی انہوں نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال و چیئرپرسن کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز Sohail Shoukat Butt  کی ہدای...
12/08/2026

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال و چیئرپرسن کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز Sohail Shoukat Butt کی ہدایات کی روشنی میں افرادِ باہم معذوری کے لیے مختص 3 فیصد ملازمت کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں اسٹائل ٹیکسٹائلز پرائیویٹ لمیٹڈ، کوٹ رادھا کشن کی جانب سے 3 فیصد ملازمت کوٹے کی عدم تکمیل پر ایک کروڑ چار لاکھ اسی ہزار روپے کا چیک ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر قصور اوکاشہ رسول نے وصول کیا۔

Address

41-Empress Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Council on the Rights of Persons with Disabilities posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share