Dietition Misbah Faiz

Dietition Misbah Faiz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dietition Misbah Faiz, Lahore.

21/07/2024
Cortisol has what we call an inverse relationship with the melatonin .When cortisol is high,melatonin would he low  so c...
21/05/2022

Cortisol has what we call an inverse relationship with the melatonin .When cortisol is high,melatonin would he low so carbs lower the level of cortisol. When cortisol decreases you can shift into your rest and digest mode. Pair your carb with proteins ,fiber and a little fat to balance blood sugar level .A post Dinner walk is also a a-great tool but you won’t carbs at night lead to weight gain ? No . Not only will carbs at night improves sleep ,which is important for our metabolism,gut,liver,skin,and essentially everything,it will lower stress hormones .This all comes back circadian rhythms. When we ate sleeping,our muscles increases oxidative metabolism. Research shows that when healthy person disturb their sleep for 3 weeks about 8 percent drop in resting metabolism rate and13 lb. weight gain per year

Skipping breakfast increased the stress hormone so start eating healthy breakfast by skipping simple carbs start focusin...
19/05/2022

Skipping breakfast increased the stress hormone so start eating healthy breakfast by skipping simple carbs start focusing on complex carbs and protein rich foods in your Breakfast
.misbah_faiz1

Healthy food choice
21/02/2022

Healthy food choice

یہ آج ان سب لوگوں کے لئے جنکو ان سے مسلہ ہے   یہ ایک بیماری ہے جسے سِیلئک (Celiac) کہتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار شخص گندم ...
01/02/2022

یہ آج ان سب لوگوں کے لئے جنکو ان سے مسلہ ہے
یہ ایک بیماری ہے جسے سِیلئک (Celiac) کہتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار شخص گندم کا ایک دانہ بھی نہیں کھا سکتا۔ اسے ان تمام چیزوں سے پرہیز کرنا ہوتی ہے جس میں اس کا شائبہ تک ہو۔“
کچھ لوگوں کو واقعتاً گندم سے بھی الرجی ہوتی ہے۔یہ بیماری ہمارے ملک میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔“

👈 گلوٹن Gluten کیا ہے۔۔۔

”یہ بیماری امراض کی اس قسم سے تعلق رکھتی ہے جن میں مدافعتی نظام Immune system خود اپنے ہی جسم کے خلاف متحرک ہوجاتا ہے۔ انہیں آٹو امیون ڈس آرڈرز (auto immune disorders)کہا جاتاہے۔...
گندم کے ایک ذرے کے اس بیماری کے شکارفرد کے جسم میں داخل ہوتے ہی مدافعتی نظام اس کے خلاف ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیتا ہے۔گندم میں موجود ”گلوٹن “ "Gluten " ہی اس کا سبب بنتی ہے جس سے چھوٹی آنت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔“

👈”یہ گلوٹن ہے کیا چیز؟“
”جب ہم آٹا گوندھتے اور اس کی گوندھی ہوئی شکل (dough ) بناتے ہیں تو اس میں جو چکنا پن یا لیس سی آ جاتی ہے‘ وہ گوند (glue) کی مانند ہوتی ہے ۔اسی کو گلوٹن کہتے ہیں۔ یہ لفظ لاطینی زبان کے لفظ ’گُلو‘ سے نکلا ہے۔گلوٹن نامی پروٹین گندم (wheat) ‘ جو (barely)‘ رائی (rye)اور جئی (oats)میں پائی جاتی ہے۔....

👈علامات اور نقصانات...
یہ مرض بڑھوتری کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ بھوک میں کمی‘ وزن کا کم ہونا‘ قد کا چھوٹا رہ جانا‘ ڈائریا‘جسمانی کمزوری اور موڈ میں اتار چڑھاﺅ بچوں میںاس کی عمومی علامات ہیں۔ بالغوں میں اس کے ساتھ ساتھ پیٹ میں گیس محسوس ہونا‘ مروڑ اٹھنا‘منہ کا السر اور جوڑوں میں درد شامل ہیں۔ اس کی وجہ سے صحت کے طویل المدتی مسائل میں فولاد کی کمی‘ ہڈیوں کی کمزوری‘ ان کا بھربھراپن (Osteoporosis)‘ وٹامنز اور نمکیات کی کمی‘ تھائی رائیڈ Thyroid کے مسائل اور ذیابیطس ٹائپ ون Diabetes Type 1شامل ہیں۔یہ مرض دنیا بھر میں آبادی کے تقریباً ایک فی صد حصے کو متاثر کر رہا ہے۔...
سیلئک Celiac کی درست تشخیص علامتوں کے جائزے‘ خون کے ٹیسٹ اور چھوٹی آنت کے نمونے کی بائیوپسی Biopsy کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا (گلوٹن استعمال کرنے والے ) افراد کے خون میں اینٹی باڈیز کا لیول بڑھ جاتاہے تاہم ظاہری علامات مختلف افراد میں مختلف انداز سے ظاہر ہوتی ہیں ۔اگر گھر میں کسی ایک فرد کو یہ مرض ہو تو باقی افراد میں بھی اس کا ٹیسٹ ضروری ہے۔....

👈 کیا یہ مرض قابلِ علاج ہے؟
فی الحال اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا لہٰذا اس کا واحد اور موثر حل گلوٹن فری خوراک کھاناہے۔
”اگرچہ یہ ایک مشکل کام ہے‘ اس لئے کہ ہمارے معاشرے میں گندم کے بغیر کھانے کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس سے پاک غذا اگرمستقلًا استعمال کی جائے تو مدافعتی نظام ٹھیک ہو جاتا ہے اورمرض کی علامات بھی غائب ہوجاتی ہیں۔“

👈 گلوٹن سے پرہیز

گندم‘ جو‘ رائی اور جئی کے علاوہ بہت سی زیبائشی اشیاء(cosmetics) میں بھی گلوٹن موجود ہوتی ہے ۔ٹوتھ پیسٹ‘میک اَپ کا سامان‘ ماﺅتھ واش اور ہونٹوں پر لگانے والے بام اس کی مثالیں ہیں۔ اگر انہیں جلد پر لگایا جائے تو نقصان نہیں ہوتا‘ تاہم انہیں نگل لیا جائے تو فرد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تیار(processed )خوراک میں اکثر اوقات گلوٹن موجود ہوتا ہے لہٰذا اس سے اجتناب بھی ضروری ہے۔
اگرکوئی ننھابچہ اس کا شکار ہو تو اس کے سکول کی انتظامیہ کو اس بارے میں ضرور مطلع کریں تاکہ سکول میں کوئی ٹیچر یا بچہ اسے ایسی کوئی چیز نہ دے دے جس میں گلوٹن موجود ہو ۔ بازار سے اشیاءخریدتے وقت چیزو ں کے لیبل کو غور سے پڑھیں اوراس کے لئے صرف گلوٹن فری اشیاءکا ہی انتخاب کریں۔ ایسے مریض خوراک میں دودھ‘ پنیر‘ انڈے‘ دہی‘ مرغی ‘تازہ پھل‘ سبزیاں‘ مچھلی‘ تازہ گوشت ( پروسیسڈ نہیں) چاول‘ مکئی‘ مصالحہ جات‘ ساگودانہ‘کافی‘ چائے‘ گلوٹن فری مشروبات دالیں‘پھلیاں اور بادام استعمال کر سکتے ہیں۔نوڈلز‘ پاستا‘ رولز‘ بسکٹس‘ کیک‘ سموسہ‘ دلیہ‘ ڈبوں میں بند سوپ اور بازار سے خریدی ہوئی کھانے پینے کی اشیاءبغیر تصدیق کے مت لیں۔....

پروسیسنگ کے دوران بعض اوقات بہت سی اشیاءمیں گلوٹن شامل ہو جاتی ہے۔ مثلاً ایک ہی چکی پر گندم اور مکئی کو پیسا جائے تو مکئی میں بھی گلوٹن کے ذرات شامل ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا مکئی اور چاول کا آٹا لیتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ انہیں مختلف چکیوں پر پیسا گیا ہو۔برتنوں کا استعمال بھی اتنی ہی احتیاط کا متقاضی ہے۔ اسی طرح ہاتھوں کو گندم والی اشیاءیا گلوٹن والی خوراک کے استعمال کے بعد اچھی طرح دھولیں۔....

👈 "گلوٹن“ یا گندم استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بعض اوقات جسم میں کچھ اہم غذائی اجزاءکی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد اگر اس کمی کی تصدیق ہو جائے تو ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ فوڈ سپلیمنٹ لازماً لینے چاہئیں ‘ اس لئے کہ بعض وٹامنز کی کمی سے صحت کے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ تاہم دھیان رہے کہ ملٹی وٹامن بھی گلوٹن فری ہی ہونے چاہئے۔....

👈 سی لیئک مریضوں کے لئے خوراک کا انتخاب ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے‘ اس لئے کہ پیزا‘ پاستا اور بریڈ میں ہی نہیں بہت سی ادویات اور ملٹی وٹامن سپلیمنٹس میں بھی گلوٹن شامل ہوتی ہے۔“

اگر اس کے مریض اپنی خوراک میں پروبائیوٹِکس (probiotics) یعنی اچھے بیکٹریا والی غذا استعمال کریں تو یہ نہ صرف چھوٹی آنت کو برے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ متاثرہ حصے کے لئے مرہم کا کام بھی کرتی ہے۔ یہ دہی میں پائے جاتے ہیں ۔ اسی طرح مچھلی کا تیل بھی اس بیماری سے منسلک علامات میں آرام لاتا ہے۔...

آج کے بہت سے سنگین امراض اگرچہ ماضی میں بھی موجود تھے لیکن ہمیں ان کا علم نہیں ہوتا تھا۔آج میڈیکل سائنس میں ترقی کی بدولت بہت سی پراسراربیماریوں کو ڈھونڈنکالنا ممکن ہوا ہے۔ اگرچہ آج پرہیزہی ”سیلئک “کا واحد حل ہے، لیکن یہ بھی کیا کم ہے کہ ہمیں اس کا علم ہو گیا ہے اور ہم کچھ چیزوں سے پرہیز کر کے اس کے برے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کل اس کا علاج بھی دریافت ہو جائے۔....

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dietition Misbah Faiz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share