Dr. Azhar Ayyub - Physiotherapist in Lahore

Dr. Azhar Ayyub - Physiotherapist in Lahore Trusted Physiotherapy & Rehabilitation Services in Lahore. Helping patients recover from back pain, neck pain, posture issues & joint problems.

Hypermobility | Symptoms & Effective Management StrategiesDo your joints move beyond the normal range of motion? Hypermo...
12/06/2026

Hypermobility | Symptoms & Effective Management Strategies

Do your joints move beyond the normal range of motion? Hypermobility can cause joint pain, instability, frequent sprains, and fatigue in some individuals. While flexible joints may seem beneficial, excessive joint mobility can sometimes affect daily activities and overall quality of life. Early assessment and personalized management strategies can help reduce discomfort and improve joint stability. Consult Dr. Azhar Ayyub for expert guidance and appropriate care.

Frozen Shoulderفروزن شولڈر کیا ہے؟فروزن شولڈر ایک ایسی حالت ہے جس میں کندھے کا جوڑ آہستہ آہستہ سخت (stiff) ہو جاتا ہے او...
11/06/2026

Frozen Shoulder

فروزن شولڈر کیا ہے؟
فروزن شولڈر ایک ایسی حالت ہے جس میں کندھے کا جوڑ آہستہ آہستہ سخت (stiff) ہو جاتا ہے اور اس کی حرکت محدود ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے روزمرہ کے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

فروزن شولڈر کی ابتدائی علامات
* کندھے میں ہلکا یا شدید درد
* ہاتھ کو اوپر اٹھانے میں مشکل
* رات کے وقت درد میں اضافہ
* کندھے کی حرکت محدود ہونا
* کپڑے پہننے یا بال سنوارنے میں مشکل

وجوہات
* کندھے کو لمبے وقت تک آرام دینا (چوٹ کے بعد)
* ذیابیطس (شوگر کا مرض)
* عمر کا بڑھنا (زیادہ تر 40 سے 60 سال کے افراد)
* کندھے کی چوٹ یا سرجری

اگر شروع میں ہی علاج شروع کر دیا جائے تو صحت یابی جلد ممکن ہوتی ہے۔ تاخیر کرنے سے کندھے کی سختی بڑھ سکتی ہے۔

𝗙𝗿𝗼𝘇𝗲𝗻 𝗦𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱𝗲𝗿 𝗧𝗿𝗲𝗮𝘁𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗮𝗻𝗱 𝗥𝗲𝗵𝗮𝗯𝗶𝗹𝗶𝘁𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻کیا آپ کندھے میں درد یا اکڑن محسوس کر رہے ہیں؟ کیا بازو اوپر اٹھانے، کپڑے پہ...
07/06/2026

𝗙𝗿𝗼𝘇𝗲𝗻 𝗦𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱𝗲𝗿 𝗧𝗿𝗲𝗮𝘁𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗮𝗻𝗱 𝗥𝗲𝗵𝗮𝗯𝗶𝗹𝗶𝘁𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻
کیا آپ کندھے میں درد یا اکڑن محسوس کر رہے ہیں؟ کیا بازو اوپر اٹھانے، کپڑے پہننے یا بال سنوارنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ یہ 𝗙𝗿𝗼𝘇𝗲𝗻 𝗦𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱𝗲𝗿 کی علامات ہو سکتی ہیں۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں کندھے کا جوڑ سخت ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے درد اور حرکت میں کمی آتی ہے۔

علامات
✔ کندھے میں مسلسل درد
✔ بازو اوپر اٹھانے میں دشواری
✔ کندھے کی حرکت محدود ہونا
✔ رات کے وقت درد میں اضافہ

کن لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے؟
• 40 سال سے زائد عمر کے افراد
• ذیابیطس (Diabetes) کے مریض
• چوٹ یا سرجری کے بعد
• لمبے عرصے تک کندھے کو حرکت نہ دینے والے افراد

𝗕𝗲𝘀𝘁 𝗣𝗵𝘆𝘀𝗶𝗼𝘁𝗵𝗲𝗿𝗮𝗽𝘆 𝗧𝗿𝗲𝗮𝘁𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗳𝗼𝗿 𝗙𝗿𝗼𝘇𝗲𝗻 𝗦𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱𝗲𝗿
مخصوص اسٹریچنگ ایکسرسائزز، جوائنٹ موبلائزیشن اور جدید Rehabilitation تکنیکوں کی مدد سے درد میں کمی لائی جاتی ہے، کندھے کی اکڑن کم کی جاتی ہے اور حرکت کو بتدریج بحال کیا جاتا ہے۔

بروقت فزیوتھراپی نہ صرف روزمرہ کاموں کو آسان بناتی ہے بلکہ کندھے کی مکمل فعالیت بحال کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Who is 𝐏𝐡𝐲𝐬𝐢𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫𝐚𝐩𝐢𝐬𝐭?فزیوتھراپسٹ کسے کہتے ہیں؟فزیوتھراپسٹ ایسے اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہوتے ہیں جو ہر عمر کے لوگوں کی صحت کو بر...
06/06/2026

Who is 𝐏𝐡𝐲𝐬𝐢𝐨𝐭𝐡𝐞𝐫𝐚𝐩𝐢𝐬𝐭?
فزیوتھراپسٹ کسے کہتے ہیں؟
فزیوتھراپسٹ ایسے اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہوتے ہیں جو ہر عمر کے لوگوں کی صحت کو برقرار رکھنے, مزید بہتر کرنے، درد سے آرام، بیماری کو روکنے، معذور افراد کی بحالی، اسپیشل بچوں کی بحالی، آپریشن کے بعد کی بحالی اور مختلف مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کا علاج بغیر میڈیسن و سرجری، اسپیشل ٹیکنیک، ورزشوں اور مشینوں کے ذریعے کرتے ہیں۔
فزیوتھراپسٹ کن بیماریوں کا علاج کرتے ہیں؟
فیزیوتھراپسٹ وسیع پیمانے پر بیماریوں کی تشخیص، علاج اور انتظام کرتے ہیں ان میں چند ایک بیماریوں کی تفصیل یہاں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
𝐒𝐩𝐢𝐧𝐞 𝐏𝐚𝐢𝐧
گردن، کمر کے اوپر والے یا نیچے والے حصے میں درد، پٹھوں کا کھچاؤ اور اکڑاؤ
𝐃𝐢𝐬𝐜 𝐒𝐥𝐢𝐩
مہروں میں موجود ڈسک کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا
𝐒𝐜𝐢𝐚𝐭𝐢𝐜𝐚
مہروں میں موجود ڈسک کا اپنی جگہ سے ہلنے کے بعد قریبی اعصاب پر دباؤ ڈالنا جس کی وجہ سے درد کمر سے ہوتی ہوئی کولہے اور ٹانگ میں جاتی ہے
𝐀𝐧𝐤𝐲𝐥𝐨𝐬𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐩𝐨𝐧𝐝𝐲𝐥𝐢𝐭𝐢𝐬
ریڑھ کی ہڈی کا گنٹھیا: گردن، کمر کا درد اور اکڑاؤ، کمر کی لچک کا کم ہو جانا
𝐊𝐲𝐩𝐡𝐨𝐬𝐢𝐬 / 𝐒𝐜𝐨𝐥𝐢𝐨𝐬𝐢𝐬
ریڑھ کی ہڈی کا ٹیڑھا پن، جس کی وجہ سے کمر میں درد اور پٹھوں میں کھچاؤ رہتا ہے
𝐅𝐫𝐨𝐳𝐞𝐧 𝐒𝐡𝐨𝐮𝐥𝐝𝐞𝐫
کندھے کی حرکت کا جا م ہو جانا
𝐅𝐢𝐛𝐫𝐨𝐦𝐲𝐚𝐥𝐠𝐢𝐚
پورے جسم کے پٹھوں کا کھچاؤ, سوئیاں چبھنا اور مختلف پوائنٹ میں درد ہونا
𝐒𝐭𝐫𝐨𝐤𝐞
فالج
𝐅𝐚𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐥𝐬𝐲
لقوہ
𝐏𝐨𝐬𝐭 𝐒𝐮𝐫𝐠𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐑𝐞𝐡𝐚𝐛𝐢𝐥𝐢𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧
کولہے یا گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی، فریکچر کے آپریشن کے بعد حرکت میں دشواری اور نارمل زندگی کی بحالی کے لیے فزیو تھراپسٹ مخصوص پلان مہیا کرتا ہے تاکہ مریض اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکے
𝐂𝐏 𝐂𝐡𝐢𝐥𝐝
اسپیشل اور معذور بچوں کی بحالی
𝐏𝐨𝐥𝐢𝐨𝐦𝐲𝐞𝐥𝐢𝐭𝐢𝐬
بچپن میں پولیو وائرس کی وجہ سے جسم کے دوسرے اعصاب کے پٹھوں میں کمزوری اور حرکت میں کمی
𝐏𝐚𝐫𝐤𝐢𝐧𝐬𝐨𝐧 رعشہ
ایسی بیماری جو اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے
𝐃𝐢𝐬𝐚𝐛𝐥𝐞𝐝 𝐩𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧
معذور افراد کی بحالی
𝐎𝐬𝐭𝐞𝐨𝐚𝐫𝐭𝐡𝐫𝐢𝐭𝐢𝐬
مریضوں کے گھٹنوں کی گھساوٹ کی مطابق اسپیشل انسول (𝐈𝐧𝐬𝐨𝐥𝐞𝐬) تیار کئے جاتے ہیں۔
بروقت تشخیص سے ان بیماریوں کا بہت بہتر علاج ممکن ہے بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے کچھ بیماریاں مستقل معذوری میں مبتلا کر سکتی ہیں۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ان بیماریوں کی ابتدائی علامات میں مبتلا ہے تو فوری طور پر تجربہ کار فزیو تھراپسٹ سے رابطہ کریں۔
اللہ تعالی ہم سب کو صحت مند زندگی عطا کرے۔ آمین

Address

82 A Health Avenue, New Garden Block Garden Town
Lahore
42000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Azhar Ayyub - Physiotherapist in Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share