Baqir Jawa

Baqir Jawa Team Baqir Jawa

شیخ محمد باقر جاواصدر انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی رجسٹرڈ لاہورکی جانب سے تمام افرادِ قومِ خواجگان کو دلی عید مبارک 🌙✨ا...
27/05/2026

شیخ محمد باقر جاوا
صدر انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی رجسٹرڈ لاہور
کی جانب سے تمام افرادِ قومِ خواجگان کو دلی عید مبارک 🌙✨

اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے موقع پر سب کے گھروں میں خوشیاں، محبت، اتفاق، سلامتی اور بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔
عید قربان ہمیں ایثار، اخلاص اور باہمی اتحاد کا درس دیتی ہے۔ 🤲🐑

عید مبارک!
🌙✨ EidMubarak

🏴 7 ذوالحج یومِ شہادتامام محمد باقر علیہ السّلام کے پُر درد موقع پر تمام مومنین بلخصوص امام زمانہ عج کی بارگاہ میں تعزیت...
24/05/2026

🏴 7 ذوالحج یومِ شہادت
امام محمد باقر علیہ السّلام کے پُر درد موقع پر تمام مومنین بلخصوص امام زمانہ عج کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں

📖 امام محمد باقر علیہ السّلام نے فرمایا:
غیض و غضب آگ کا ایک شعلہ ہے جو شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں بھڑکتا ہے
(بحار، ج ۷۳ ص۲۷۸)

🌹 صدر انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی شیخ محمد باقر جاوا کی وفد کے ہمراہ سینئر نائب صدر انجمن حسینیہ شیخ حاجی غلام جون صا...
16/05/2026

🌹 صدر انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی شیخ محمد باقر جاوا کی وفد کے ہمراہ سینئر نائب صدر انجمن حسینیہ شیخ حاجی غلام جون صاحب سے ملاقات

🤝 ملاقات کے دوران شیخ حاجی غلام جون صاحب کو زیاراتِ مقدسہ کا شرف حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے *نیک تمناؤں کا اظہار* کیا گیا۔
🤲🏻 اس موقع پر حاجی غلام جون صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انجمنِ حسینیہ کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا فرمائی.
وفد میں جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ شیخ رضا عباس، جوائنٹ سیکرٹری شیخ حسن رضا گٹھہ کنونئیر نشرواشاعت شیخ محمد احسن علی منگلہ اور کنونئیر شعبہ مالیات شیخ علی رضا جاوا تالیاں والے اور محمد رضا صاحب شامل تھے.

✨ اللّٰہ تعالیٰ سب کی زیارات و عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انجمن کو مزید خدمتِ دین و قوم کی توفیق دے. آمین

انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور

میڈیا رپورٹ AHKN🔹آج 8 مئی 2026 بروز جمعہ صدرِ قوم انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی شیخ محمد باقر جاوا نے جوائنٹ سیکرٹری انج...
08/05/2026

میڈیا رپورٹ AHKN

🔹آج 8 مئی 2026 بروز جمعہ صدرِ قوم انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی شیخ محمد باقر جاوا نے جوائنٹ سیکرٹری انجمن حسینیہ شیخ حسن رضا کے ہمراہ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمان سہگل سے ملاقات کی.

🔹ملاقات کے دوران قومِ خواجگان کی کاروباری برادری کی زیادہ سے زیادہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

🔹اس موقع پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل نے خواجگان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو قومِ خواجگان کے لیے ایک انقلابی اور خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے اسے سراہا، جبکہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.

قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَاظہارِ تعزیتسابق صدرِ قوم، شیخ مبارک علی منگلہ صاحب کے انتقال کی ...
27/04/2026

قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

اظہارِ تعزیت

سابق صدرِ قوم، شیخ مبارک علی منگلہ صاحب کے انتقال کی خبر نے دل کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے.
قومِ خواجگان ایک نہایت *مدبر، باوقار اور مخلص رہنما سے محروم* ہو گئی ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی انجمنِ حسینیہ خواجگان کی خدمت، فلاح اور استحکام* کے لیے وقف کیے رکھی.

مرحوم کی گراں قدر خدمات، بے لوث اخلاص اور انتھک محنت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی قیادت، بصیرت اور خلوص کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا، اور ان کی یادیں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

ہم قومِ خواجگان کے تمام افراد، بالخصوص *مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی* کا اظہار کرتے ہیں اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

🤲🏻اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ *مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام* عطا فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ نصیب کرے، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے. آمین

صدر و اراکین
انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور

07/04/2026

🤝🏻 تجدیدِ عہدِ باولایت

✨ نظامِ ولایت سے تجدیدِ عہد کا عظیم اجتماع
ایمان، اتحاد اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام

📍 بمقام: قومی مرکز شاہ جمال، لاہور
🗓️ تاریخ: 12 اپریل 2026
⏰ وبقت: 2:30 دن

📢 آئیں! اپنے عہد کو تازہ کریں
🌙آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے

انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور

حالات حاضرہ سیشن04 اپریل 2026قومی مرکز خواجگانانجمن حسینیہ خواجگان نارووالی رجسٹرڈ لاہور کے شعبہ تربیت کی جانب سے نشست ب...
07/04/2026

حالات حاضرہ سیشن
04 اپریل 2026
قومی مرکز خواجگان

انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی رجسٹرڈ لاہور کے شعبہ تربیت کی جانب سے نشست بعنوان حالات حاضرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر، سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف اسٹڈیز و ماہرِ امور مشرق وسطیٰ و بین الاقوامی تجزیہ کار جناب سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایران پر جاری عالمی استکبار کی جارحیت اور ایران کے دلیرانہ جواب پر مفصل گفتگو کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ان حالات میں پاکسان میں ہونے والی تبدیلیوں، وحدت اور اتحاد پر بھی گفتگو کی۔
اس سیشن میں قوم خواجگان کے ہونہار سپوت سی ایس اسی مینٹور جناب شیخ علی سامق نے بھی گفتگو کی۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم۔محترم خواتین و حضرات۔سلام علیکم*انجمن حسینیہ خواجگان نار...
07/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اللہم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجہم۔
محترم خواتین و حضرات۔
سلام علیکم
*انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی*
ہمیشہ آپ سب کی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔ تمام ارکان انجمن حسینیہ دامے، درہمے ،سخنے،قدمے حاضر رہے ہیں۔
اگر خدمت کے شعبہ جات اور پلیٹ فارمز کو گننا شروع کیا تو بات طویل ہو جاے گی۔
المختصر حسب روایت انجمن حسینیہ آپ سب کی اور خصوصاً جوانان ملت کی خدمت کے لیے ایک نئے شعبہ کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
اگرچہ اپنے بچوں اور طلباء و طالبات کی کیریئر کاؤنسلنگ کے لیے اکثر بڑے سکالرز کے ساتھ سیمینارز منعقد کیے گئے ہیں۔ مگر آپ کی موجودہ انجمن آپ کے بچوں کے لیے ایک مستقل شعبے کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔
جو سیکنڈری سکول سے پی ایچ ڈی اور اس سے بھی اوپر تک کے تعلیمی منازل میں معاون و مددگار ہو گا۔
کیریئر چننے سے لے کر اداروں کی سیلیکشن سے لے کر کچھ حد تک اخراجات کی مینیجمنٹ تک انجمن حسینیہ آپکے قدم بقدم ہو گی۔ ان شاءاللہ۔
اور مقصد پھر وہی اپنے قدردان مگر کم وسیلہ بہن بھائیوں کی بے لوث خدمت اور اپنے بچوں کا کامیاب مستقبل جو ایک بلند حوصلہ قوم کی بنیاد ہو گا۔
ہماری نسلیں، ہمارے بچے ،جو درحقیقت امام علیہ السلام کی نصرت کے امین ہوں گے ہر طرح سے مضبوط اور مسلح ہوں گے۔ ان شاءاللہ۔
عنقریب، ان شاءاللہ ، آپ سب کو اپنے نئے شعبے کا تفصیلی تعارف پیش کیا جائے گا۔
آپکی نیک دعاؤں کے منتظر رہیں گے۔

*شعبہ کیریئر گاءیڈینس اینڈ سولیوشنز*
*Career Guidance And Solutions*.
انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور

25/03/2026

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ
“اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دو”
(القرآن)

🏢 قومی مرکز فیز2 کی تکمیل
🤝 اپیل برائے تعاون

🔹 تخمینہ لاگت 4 کروڑ روپے

🤝 ہم تمام مخیر حضرات اور اہلِ خیر سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی مالی معاونت سے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں مدد کریں۔
United Bank Limited (UBL)
Title: Anjuman e Hussainia Khawajgan
IBAN: PK02 UNIL 0112 0007 1009 5408
📞 برائے رابطہ:
*شیخ محمد باقر جاوا*
(صدر قوم خواجگان)
0321-4022271
*شیخ حاجی غلام جون* (سینئر نائب صدر)
0321-4459353
*شیخ علی رضا جاوا* (سیکرٹری مالیات)
0323-1495439

🤲🏻 اللّٰہ تعالیٰ آپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے آمین

انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور

25/03/2026

ان خاتون کو آواز دی ..

خاتون : آپ نے اپنے چار سونے کے کڑے دیے ہیں .. ان کی رسید تو لے جائیں ؟؟

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baqir Jawa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share