Apka Ali Bukhari

Apka Ali Bukhari Here to spread the good in Pakistan. There would be vlogs, informative videos and many more.

09/07/2026

ہمدرد پاکستان لاہور || نونہالوں کا ڈبل ڈیکر بس پر سفر اور مزار اقبالؒ کا دورہ

"اقبال تجھے سلام" ہمدرد پاکستان اور مجلس رومی و اقبال کے اشتراک سے فکری و تعلیمی تقریب
سید علی بخاری
لاہور: ہمدرد پاکستان اور مجلس رومی و اقبال کے اشتراک سے "اقبال تجھے سلام" کے عنوان سے ایک منفرد فکری و تعلیمی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ہمدرد نونہال اسمبلی کے مستقبل کے معمار بچوں، ان کے والدین اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے مزارِ اقبال تک خصوصی مطالعاتی سفر کا اہتمام کیا گیا۔سفر کے دوران بچوں نے نہایت جوش و جذبے سے کلامِ اقبال پیش کیا، جبکہ اقبال شناسی پر مبنی معلوماتی کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ درست جوابات دینے والے بچوں میں ہمدرد کی مختلف مصنوعات بطور انعام تقسیم کی گئیں۔ پوری سرگرمی کے دوران روح افزا ایکٹیویٹی بھی جاری رہی، جس سے شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔اس موقع پر ہمدرد پاکستان کی پراڈکٹس کی برانڈنگ بس ٹرمینل سے لے کر اقبال ہال، بادشاہی مسجد تک نمایاں رہی، جبکہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شرکاء کی تواضع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔اقبال ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی جناب عبدالرؤف روفی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حکیم الامت علامہ محمد اقبال اور شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید کی قومی، تعلیمی اور فکری خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات نے نوجوان نسل کی کردار سازی، علم دوستی اور قومی شعور کی بیداری کو اپنی زندگی کا مشن بنایا۔مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، اتحاد، عمل اور امید کا جذبہ بیدار کیا اور ایک ایسی آزاد اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا جو بعد ازاں پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ آج کی نوجوان نسل اگر اقبال کے پیغامِ خودی، علم، کردار اور خدمتِ انسانیت کو اپنا شعار بنا لے تو پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلیں طے کر سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی سربراہی میں ہمدرد پاکستان آئندہ بھی ایسی فکری، ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ نئی نسل کو علامہ اقبال کے افکار، قومی اقدار اور مثبت کردار سازی سے روشناس کرایا جا سکے۔

03/07/2026

ہمدرد پاکستان اور مجلس رومیؒ و اقبالؒ کے اشتراک سے ڈبل ڈیکر بس پر مزار اقبال کا دورہ

06/04/2026

غربت، بے روزگاری، معاشی استحصال اور شرح امراض میں اضافہ جیسے چیلنجزاور
پاکستان میں صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کا کردار؟

خصوصی گفتگو:ڈاکٹر جمشید احمد (سربراہ صوبائی دفتر عالمی ادارہ صحت پنجاب)

آپ کا علی بخاری

05/04/2026

عالمی یومِ صحت پر WHO کا پیغام
عالمی ہیڈ کوارٹر، ایشیاء کے سربراہ اور پاکستان کا پورا نظام
خصوصی گفتگو:ڈاکٹر جمشید احمد (سربراہ صوبائی دفتر عالمی ادارہ صحت پنجاب)
آپ کا علی بخاری

04/04/2026

پاکستان میں صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کا کردار؟

03/04/2026

ہمدرد شوریٰ اپریل 2026

03/04/2026
02/04/2026

عالمی ہیڈکوارٹر، ایشیا کے سربراہ اور پاکستان کا پورا نظام

22/01/2026

نونہال اسمبلی کے نو منتخب عہدے داران | مقابلہ جات، تقریب حلف برداری اور احوال | آپ کا علی بخاری
نونہالان وطن کی قائدانہ صلاحیتیں
ننھے نمائندے،بڑی ذمہ داریاں
تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام

Address

Rewaz Garden
Lahore

Telephone

+923004215717

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apka Ali Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Apka Ali Bukhari:

Share