08/08/2026
ہمارا مقصد صرف شور مچانا نہیں، بلکہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف حقائق اور ثبوت کے ساتھ آواز اٹھانا ہے۔
الحمدللہ ہماری ٹیم نے جو معلومات اور شواہد جمع کیے، ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر اچھالنے کے بجائے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچایا جائے، تاکہ کارروائی قانون کے مطابق ہو۔
کچھ دن فیس بک سے خاموش رہنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ ہم پیچھے نہیں ہٹے، بلکہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہے تھے۔
ہم قانون اور ان تمام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں جو منشیات کے خلاف سنجیدگی سے کام کرتے ہیں۔ ہماری یہ آواز جاری رہے گی، لیکن الزام نہیں—ثبوت، قانون اور ذمہ داری کے ساتھ۔
منشیات کے خلاف جنگ، اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے!