Dr Zahid Hussain Malik MD FCPS FACS ڈاکٹرزاہدحسین ملک آرتھو سرجن ہڈی وجوڑ

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • Dr Zahid Hussain Malik MD FCPS FACS ڈاکٹرزاہدحسین ملک آرتھو سرجن ہڈی وجوڑ

Dr Zahid Hussain Malik MD FCPS FACS ڈاکٹرزاہدحسین ملک آرتھو سرجن ہڈی وجوڑ Its all about Orthopaedic Surgery, Trauma, Joint pains, a healthy living style.. Movement is life.

14/07/2026

With The Journal of Bone & Joint Surgery (JBJS) – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers!

12/07/2026

اسلام آباد ائرپورٹ پر ائر لائن کاؤنٹر بورڈنگ پاس کے دوران ہمیں بایا گیا کہ ڈاکٹر صاحب! اگر ہم آپ کو جانے بھی دیں تو ادھر ملائشیا میں ایمیگریشن پر آپ کو روک لیا جائے گا،کیونکہ آپ کے وزٹ کے دوران ہوٹل بکنگ تو ہے مگر یہ پیڈ نہیں۔میرا موقف تھا میں جاکر دیکھ کر اپنی پسند کا ہوٹل بکنگ کراؤں گا۔ادھر متعلقہ اہلکار اپنی بات پر قائم تھا کہ آپ کو مشکل ہوگی وہاں۔
اچھا آپ ایسا کر لیں کسی بالکل سستے ہوٹل کی تین چار دن کی بکنگ کر لیں تاکہ وہاں دیکھا سکیں۔انہوں نے مجھے مشورہ دیا
میں نے اسی وقت سستے ہوٹل کی چار دن کی پیڈ بکنگ کرکے دکھا دی اور ہم جہاز کی طرف چلے گئے۔
جب کولالمپور لائن میں لگنے کے بعد ایمگریشن کاؤنٹر پر پہنچے تو ہمارے تمام کاغذات پورے ہونے کے باوجود ہمیں روک لیا اور پرچی لکھ کر دی کہ آپ سامنے امیگریشن آفس چلے جائیں،جہاں پہلے ہی کئی پاکستانی بے چارے مایوس کھڑے تھے کہ آپ نہیں جا سکتے۔
لیں جی،ہمیں موٹے افسر کا کہنا تھا کہ پندرہ دن رہنا ہے،ہوٹل بکنگ صرف چار دن کی؟ وہ بھی کم قیمت تھکے ہوئے ہوٹل کی ؟
ہم نے وجہ بتائی جناب میں ڈاکٹر ہوں،یہ میرا بنک کا اے ٹی ایم ماسٹر کارڈ دوسرا ویزا کارڈ،میں خود جاکر ہوٹل پسند کرکے دیکھ کر ہی لوں گا۔اور پاس کیش بھی موجود ہے واپسی کا ٹکٹ بھی کنفرم موجود ہے،ہم مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔
افسر نے سر ہلا دیا کہ نا بابا نا ، اس کا کہنا تھا کوئی اچھے فائیو سٹار،سکس سٹار سیون سٹار ہوٹل کی ریزرویشن دکھائیں،ہمیں پتہ ہے آپ کے پاس پیسے بھی ہیں اور کارڈ بھی،
وہ تو اب ہماری پریشانی میں بھی ہنس ہنس کر گپیں لگانے میں مصروف تھا۔
میں نے آن لائن بکنگ کی کوشش کی تو پاکستانی بنکوں کے ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈز نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔
اب یہ نئی مصیبت۔۔
پاکستان اپنے عزیز کو فون کرکے بکنک کرائی، وہ دکھائی تو ہمارے پاسپورٹوں پر ٹھپے لگا کر جانے دیا گیا ۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر اپنا تعارف کرانے پر رکھ رکھاؤ میں ہمیں روکا تو نہیں تھا مگر ان کی بات سوفیصد درست تھی۔
لہٰذا تمام پاکستانیوں کا چاہیئے بیرون ملک جانے سے پہلے تمام ضروری ہدایات پر عمل کرکے جائیں تاکہ مشکل نہ پیش آئے۔

05/07/2026

"Primary Valgus Intertrochanteric Osteotomy for a Subacute Femoral Neck Fracture in a 37-Year-Old Woman" by Kumar et al.

Read the full article 👉 https://bit.ly/4xLWNYO

04/07/2026

اگر تمہارا دل صاف ہے تو اللہ ہمیشہ تمہاری پیٹھ پیچھے ہونے والی سخت حقیقتیں تم پر آشکار کر دے گا، یا تمہیں تمہاری لاعلمی میں ہی ان لوگوں سے دور کر دے گا جو تمہارے لئے مخلص نہیں۔ پس تم ان علیحدگیوں کو اللہ کی رضا سمجھ کر دل مطمئن کر لینا
رابعہ کلثوم

19/05/2026
14/05/2026
🦴 🩺 Orthopaedic Public Awareness Series – The Other Sideآرتھوپیڈک آگاہی پیغام | دوسرا رخ💢 آج کا ٹاپک:کیا ایکس رے کروانے ...
14/05/2026

🦴 🩺 Orthopaedic Public Awareness Series – The Other Side
آرتھوپیڈک آگاہی پیغام | دوسرا رخ

💢 آج کا ٹاپک:
کیا ایکس رے کروانے سے پہلے ڈاکٹر کا معائنہ ضروری ہے؟
Is an Orthopaedic Exam Necessary Before Any X-ray?

تحریر:
ڈاکٹر زاہد حسین ملک
آرتھو سرجن

---

🦴 کیا بغیر معائنے کے براہِ راست ایکس رے کروا لینا صحیح ہے؟

🚫 نہیں! یہ ایک عام غلطی ہے۔
اکثر مریض خود ہی ایکس رے کروا لیتے ہیں، لیکن درست ویو کا تعین صرف معائنے کے بعد ممکن ہوتا ہے۔

💡 🩺 The right X-ray view depends on what the orthopaedic doctor finds during physical examination.



---

⚕️ ڈاکٹر ایکس رے سے پہلے کیا دیکھتا ہے؟

🔹 سوجن، ورم، یا رنگت میں تبدیلی
🔹 حرکت کی حد (Range of motion)
🔹 درد والا بالکل درست نقطہ (Tenderness localization)
🔹 ligaments اور tendons کی جانچ
🔹 خون کی روانی اور اعصاب کا کام

💡 ⚠️ Without an exam, even the best X-ray can be of the wrong area or wrong view.



---

🦵 معائنے کے بعد ڈاکٹر یہ طے کرتا ہے:

🦿 کون سی ویوز لی جائیں؟ (AP، Lateral، Oblique، Stress etc.)
🦴 کس زاویے سے؟
💪 کس جوڑ کو شامل کرنا ہے؟
🦴 کھڑے ہو کر یا لیٹ کر؟

💡 📌 A good clinical exam reduces unnecessary X-rays and captures hidden fractures.

#ہوشیاری

---

💡 مثال: کلائی (Wrist) کی چوٹ

🔹 صرف AP View → Scaphoid fracture چھوٹ سکتا ہے
✅ ڈاکٹر معائنے میں "Anatomical Snuffbox" پر دبائے گا
✅ اگر وہاں درد ہو → Scaphoid view یا MRI کہلائے گا
✅ Lateral view کے بغیر ڈس لوکیشن (Lunate/perilunate) پکڑنا مشکل ہے

💡 🛡️ The right view is prescription, not a guess.



---

🏥 یاد رکھیں

✔️ پہلے معائنہ، پھر ایکس رے
✔️ معائنے کے بغیر لی گئی فلم اکثر نامکمل یا غیر مفید ہوتی ہے
✔️ ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ کون سی ویوز ضروری ہیں
🏥 صرف مستند آرتھوپیڈک سرجن سے رجوع کریں — AQ Ortho Team کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کریں
📢 یہ آگاہی پیغام AQ Ortho Team کی جانب سے عوام تک پہنچایا جا رہا ہے
📋 AQ Ortho Team کے ساتھ رجسٹر ہوں تاکہ آئندہ فری میڈیکل کیمپس اور فری آن لائن سوال و جواب سیشنز سے فائدہ اٹھا سکیں

💡 ⏱️ Examination first, X-ray second — this saves time, money, and misdiagnosis.

#تشخیص

---

💬 صحت کا پیغام

⚕️ بغیر معائنے کے ایکس رے اندھے پن میں تیر مارنے جیسا ہے
⏳ غلط ویوز سے علاج میں تاخیر اور نقصان
🧘‍♂ ڈاکٹر کو پوری کہانی اور چوٹ کا طریقہ بتائیں
⚖ ہر درد کا ایکس رے ضروری نہیں — کبھی معائنہ ہی کافی ہوتا ہے
🏥 مستند آرتھوپیڈک سرجن سے رجوع کریں

💡 Orthopaedic examination guides the X-ray, not the other way around.

---

Dr. Zahid Hussain Malik
MD, MBBS, FCPS Ortho, FACS (USA), ATLS® Certified, CHPE
Consultant Orthopaedic Surgeon | Specialist in Trauma, Foot & Ankle, Arthroscopy & Joint Replacement

سپیشلسٹ ان: فریکچر، تبدیلیِ جوڑ، کمر درد، پیدائشی ٹیڑھے پاؤں (کلب فٹ)

لائف ممبر: پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسیشن
سابق آرتھوپیڈک سرجن جناح ہسپتال لاہور

آرتھوپیڈک آگاہی پیغام کے سلسلے کے مزید پیغامات اور اپنے سوالات یا اپوائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں۔

💬 Free Chatbot: https://www.m.me/AQORTHO
📞 WhatsApp: https://www.wa.me/923347661916

🏥 راولپنڈی انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی
🏥 اسمارٹ کنسلٹنٹس کلینک — بالمقابل THQ تحصیل ہسپتال کہوٹہ راولپنڈی
🏥 تیمار میڈیکل سینٹر بالمقابل بینظیر ہسپتال راولپنڈی
🏥 کیپٹل ڈیاگنوسٹک سینٹر CDC – G-8 اسلام آباد

Address

99, Garden Block Garden Town, Punjab
Lahore
54600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Zahid Hussain Malik MD FCPS FACS ڈاکٹرزاہدحسین ملک آرتھو سرجن ہڈی وجوڑ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Zahid Hussain Malik MD FCPS FACS ڈاکٹرزاہدحسین ملک آرتھو سرجن ہڈی وجوڑ:

Shortcuts

Share