02/05/2023
*رات کو بہتر نیند کے لیے یہ چھ* *باتیں آزمائیے*
*ڈاکٹر افتخار حسین شاہ ماہر* *ذیابیطس*
MBBS,MCPS, D.Diab, C.Diab(Denmark)
نیند ہماری صحت کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ سارے دن میں ہمارا جسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے اور سٹریس ہارمون بھی زیادہ مقدار میں خارج ہوتے ہیں تا کہ ہم زندگی کے معمولات بخوبی انجام دے سکیں ۔ رات کو 9 بجے سے لے کر 3 بجے تک جسم دن کی توڑ پھوڑ کی مرمت کرتا ہے۔ ایسے ہارمون پیدا ہوتے ہیں جو نہ صرف نیند لانے میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ جسم کی نشوونما کے لئے بھی ضروری ہیں۔ مرد حضرات نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ صبح کے اوقات میں جنسی تحریک میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ان اوقات میں مردانہ ہارمون بھی بڑھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کئی ایسے کام ہیں جو ہم انجانے میں کرتے چلے جاتے ہیں۔ ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ وہ ہماری نیند کو کس حد تک متاثر کرتے ہیں۔
نیند پوری نہ ہونے یا ہمارے جسم کے اندر کی گھڑی یعنی باڈی کلاک متاثر ہونے سے ہم ڈیپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے امراض کی زد میں بھی آ سکتے ہیں۔ اس لیے اچھی نیند کی ضرورت کو سمجھنا بہت اہم ہے۔
سوال یہ ہے کہ ایسا کیا کیا جائے کہ نیند میں خلل نہ پڑے۔
*• شام کو روشنی کی حد مقرر ** کیجیے*
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال ان دنوں نشے کی طرح عام ہو رہا ہے۔ متعدد افراد تو لیپ ٹاپ پر گھنٹوں ڈرامے اور فلمیں دیکھتے رہتے ہیں لیکن کم ہی جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ہماری نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
یہ الیکٹرانک آلات ایک خاص طرح کی طاقتور نیلی روشنی چھوڑتے ہیں۔ اس روشنی کی وجہ سے جسم میں میلاٹونن ہارمون ٹھیک سے نہیں چھوٹ پاتا ہے۔ یہ وہ ہارمون ہے جو نیند کے لیے ذمہ دار ہے۔
صرف چند راتوں کی خراب نیند صحت خراب کر سکتی ہے
سرے یونیورسٹی کے پروفیسر میلکم فون شانتز کا مشورہ ہے کہ سونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ان آلات کا استعمال بند کر دینا چاہیے۔
نیلی روشنی کے علاوہ شام کو گھر میں، خاص طور پر سونے والے کمرے میں روشنی کے دیگر ذرائع بھی کم کر دینے چاہییں. ایسا لیمپ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ سونے کے کمرے میں اندھیرا کرنے کے لیے گہرے رنگ والے پردے بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
• *وقت کے پابند رہیے*
اختتامِ ہفتہ سے پہلے والی رات دیر تک جاگنے کا دل تو بہت کرتا ہے لیکن اچھی نیند برقرار رکھنے کے لیے وقت کی پابندی ضروری ہے۔