Dr Umar Shami Homoeopathic Consultant Online

Dr Umar Shami Homoeopathic Consultant Online Homoeopathic Doctor

شفاء کا آسان راستہ مل جانا بھی الله پاک کا کرم ھی ھے ھومیوپیتھی آسان راستہ ھے، ڈاکٹر شامی، لاھور
03004000092
𝗣𝗿𝗼𝘃𝗶𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗤𝘂𝗮𝗹𝗶𝘁𝘆 𝗛𝗼𝗺𝗼𝗲𝗼𝗽𝗮𝘁𝗵𝗶𝗰 𝗧𝗿𝗲𝗮𝘁𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗦𝗶𝗻𝗰𝗲 𝟮𝟬𝟬𝟴 | 𝟭𝟴 𝗬𝗲𝗮𝗿𝘀 𝗼𝗳 𝗘𝘅𝗽𝗲𝗿𝗶𝗲𝗻𝗰𝗲

07/07/2026

#شوگر

30/06/2026

#گرمی کو #سردی میں بدلنے والے پروردگار پیارے اللہ تیرے بندے گرمی کیوجہ سے پریشان ھیں رحمت والی بارش عطاء فرما

26/05/2026

مسئلہ گوشت کھانے سے نہیں ھوتا مسئلہ زیادہ گوشت کھانے گوشت کے ساتھ نان میدہ گھی آئل چربی میٹھا اور دو دو گلاس بوتل اندر ڈالنے سے ھوتا ھے
کلیجی گردے اور چربی والا گوشت کولیسٹرول بڑھاتا ھے
#شوگر #بلڈپریشر ھائی #کولیسٹرول #دل کے مریض احتیاط کریں #قربانی

ٹیسٹ بھی کروائیں اور خیر بھی بانٹیں ۔۔۔۔ کل صبح میں اپنے روٹین کے خون کے ٹیسٹ کروانے کیلئے کارڈیالوجی کی لیب پہنچا ۔۔۔۔ی...
18/05/2026

ٹیسٹ بھی کروائیں اور خیر بھی بانٹیں ۔۔۔۔
کل صبح میں اپنے روٹین کے خون کے ٹیسٹ کروانے کیلئے کارڈیالوجی کی لیب پہنچا ۔۔۔۔
یہی ٹیسٹ میں لاھور کی کسی بڑی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرواتا تو تقریبا 20 سے 25 ھزار لگتا #لاھور
آپ میں سے بہت سے امیر لوگ بہت بڑی اور مہنگی لیبارٹری سے اپنے خون کے ٹیسٹ کرواتے ھونگے، لیکن سمجھیں تو کیا فائدہ؟ وھی آپ عام روٹین کے ٹیسٹ یہاں سے کروا لیا کریں اور دوچار ھزار سے کسی غریب اور سفید پوش فیملی کی مدد کر دیا کریں یقین کریں اللہ پاک آپ کی صحت میں ایسی برکت دے گا کہ آپ کی رپورٹس بھی نارمل آنا شروع ھو جائیں گی
بس کرنا یہ ھے کہ آپ یہاں سے مناسب قیمت میں ٹیسٹ کروائیں اور کچھ پیسے کسی غریب اور سفید پوش فیملی کو دے دیں
ٹیسٹ بھی ھو جائیں گے اور آپ خیر بانٹنے کا سبب بھی بن جائیں گے
لاھور جیل روڈ #لاھور کی لیب معیاری بھی ھے اور سستی بھی میں اب تک ھزاروں لوگوں کو یہاں بھیج چکا ھوں
مزنگ چونگی لاھور سے جیل روڈ پر داخل ہوں تو سروسز ھاسپٹل سے آگے دائیں طرف کارڈیالوجی ھاسپٹل کے باہر مین روڈ پر PIC Lab لیب موجود ھے
لیب 24 گھنٹے کھلی ھے
رپورٹس بھی گھر بیٹھے ڈاؤن لوڈ کر لیں
PIC Lab information system
💥کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایشیاء کے ایک بڑے دل کے ھاسپٹل کی یہ لیب معیاری نہیں ہے👇
📌پہلے بھی کئی مرتبہ یہ پوسٹ لگائی سینکڑوں لوگوں کا بھلا ہوا، الحمداللہ
🔰پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جیل روڈ #لاھور کی لیب ہر لحاظ سے معیاری لیب ہے اسکا شمار ایشیاء کی بڑی و معیاری لیبارٹریز میں ہوتا ہے، یہاں کا نظام دوسرے سرکاری ہاسپٹلز سے کافی بہتر ہے اگر آپکو کسی پرائیویٹ #ڈاکٹر نے کسی قسم کے لکھ دیئے ہیں، اب آپ پریشان ہونے کی بجائے سیدھے یہاں چلے جائیں
✅تقریباً سارے ٹیسٹ کم قیمت پر اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں ہو جاتے ہیں
✅ڈاکٹر نے ٹیسٹ نا بھی لکھے ہوں تو عام کوئی بھی شخص جا کر کوئی بھی ٹیسٹ اسی مناسب قیمت پر کروا سکتا ہے



✅ لوگوں میں خیر بانٹیں ✍️ #𝗗𝗿𝗦𝗵𝗮𝗺𝗶
#ڈاکٹرشامی
Message 𝗗𝗿 𝗨𝗺𝗮𝗿 𝗦𝗵𝗮𝗺𝗶 𝗛𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵 𝗖𝗼𝗻𝘀𝘂𝗹𝘁𝗮𝗻𝘁

  🎉 ❣️نماز  #تراویح میں بڑے بڑے ڈکار زیادہ کھانے کیوجہ سے ھی آتے ہیں یہ مہینہ روزے رکھنے کا ہے زیادہ کھانے کا نہیں، کم ک...
17/02/2026

🎉 ❣️نماز #تراویح میں بڑے بڑے ڈکار زیادہ کھانے کیوجہ سے ھی آتے ہیں یہ مہینہ روزے رکھنے کا ہے زیادہ کھانے کا نہیں، کم کھانے میں ہی #صحت ہے
✅ #افطاری میں سموسے، آلو والے پکوڑے اور تلی ہوئی اشیاء کے کھانے سے مکمل پرہیز کیا کریں آلو ایک واحد سبزی ہے جوہضم ہونے میں ایک گھنٹے سے بھی ذیادہ وقت لیتے ہیں، اور ایک گھنٹے تک معدہ میں ہی پڑے رہتے ہیں،اس لیےَ معدہ اور دوسری بیماریوں میں مبتلا افراد آلو استعمال نا کریں، #شوگر کے مریض اصل بیسن کے پکوڑے بغیر آلو کے کم مقدار میں کھا سکتے ہیں، البتہ بچوں کیلیےَ آلو فایَدہ مند ہیں،بچوں کو آلو کے چپس بنا دیں وہ شوق سے کھاتے ہیں، اور کوشش کریں کہ آپ افطاری میں کھجور اور مختلف قسم کے پھل استعمال کریں، گھر کی بنی فروٹ چاٹ و دہی بھلے بھی صحت سے بھر پور ہیں کھا سکتے ہیں (بغیر آلو کے) #چکن #پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے یہ بھی کھا سکتے ہیں جیسے چکن پکوڑا یا سٹیمڈ / گرلڈ چکن وغیرہ اسی طرح مچھلی بھی افطاری میں بہترین ہے
✅مشروبات میں پھلوں کا جوس، ملک شیک، لیموں کی سکنجین اور املی و آلو بخارے کا شربت استعمال کریں، املی آلو بخارے کا شربت تو آپ کیلیےَ بہت ہی فایَدہ مند ہے، کسی اچھے ہربل سٹور سے ایک کلو املی اور ایک کلو آلو بخارا گھر لا کر رکھ لیں،ایک ماہ کیلیےَ کافی ہو گا، روزانہ صبح کے وقت ایک جگ پانی میں دس یا بارہ آلو بخارے ، کچھ مقدار املی ، تھوڑا سا کالا نمک پنک سالٹ اور شکر/چینی ڈال کر فریج میں رکھ دیں، افطار سے پہلے اچھی طرح مکس کریں اور پھر افطاری اسی سے کریں، اپنے بچوں کو بھی پلایَے، یہ شربت آپ کے معدہ، جگر و گردوں کیلیےَ بہترین ہے، اپنے بچوں کو کولڈ ڈرنکس سے دور رکھیں، پودینے کا شربت منٹ مار گریٹا بھی استعمال کرسکتے ہیں، روح افزاء و جام شیریں وغیرہ میں بھی لیموں اور چیا سیڈز ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں، سپر فوڈ ہے
✅افطاری میں گیس والے مشروبات جیسے کولڈ ڈرنکس اور دودھ سوڈا وغیرہ سے پرہیز کیا کریں یہ آپ کے گردوں اور معدہ پر برے اثرات پیدا کرتے ہیں، کسی قسم کا مشروب افطاری کے وقت ایک گلاس سے ذیادہ نہ پیجیےَ تھوڑا کچھ کھا کر نماز کے بعد مزید پانی وغیرہ پی سکتے ہیں
🔴🔴📌چائے کے شوقین افراد افطاری کے ایک گھنٹہ بعد دودھ پتی میں 2 عدد سبز الائچی تھوڑی مقدار میں شکر مکس کر کے ایک کپ پی سکتے ہیں
✅کوشش کریں کہ یا تو صرف کھانا کھا لیں یا پھر صرف افطاری کرلیں، میرا اپنے گھر کا معمول بھی یہی ہے، افطاری کے وقت یا تو افطاری کی جاتی ہے یا کھجور اور مشروب پینے کے بعد نماز پڑھ کر کھانا کھایا جاتا ہے، اس کے بعد سحری میں ہی کھانا کھایا جاتا ہے، اگر افطاری کے بعد بھی کھانا بہت ضروری ہے تو ہمیشہ نماز عشاء و تراویح سے پہلے کھا لیں بعد میں سونے سے پہلے کھانا ہر گز نہ کھائیں
ماہ #رمضان کو اپنی روحانی جسمانی و اخلاقی تربیت کیلئے وقف کریں، نماز #تراویح میں بڑے بڑے ڈکار اسی لئے آتے ہیں کیونکہ ایک کلو کی ٹینکی میں تین کلو خوراک ڈالی جاتی ہے، یہ مہینہ روزے رکھنے کا ہے زیادہ کھانے کا نہیں
🔴🔴📌کچھ افراد افطاری بھی دبا کر کرتے ہیں اور پھر کھانا بھی رج رج کر کھاتے ہیں🤔 اور پھر سو جاتے ہیں ۔۔۔ ایسے افراد کو سلام ہے ۔۔۔ 😊
✔️ہم #رمضان کو کھانے کا مہینہ سمجھتے ہیں؟
✅نماز تراویح کے بعد جلدی سونے کی عادت ڈالیں اور صبح جب سحری کے وقت اٹھیں تو فوری وضو کر کے دو رکعت نفل تہجد کے ضرور ادا کریں،یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ اس وقت کو ضایَع کر دیتے ہیں ، اس وقت اللہ سے جو مانگنا ہو مانگ لیں ضرور ملے گا، بیمار اپنے لیے شفاء مانگیں ان شاءاللہ پہلے سے اچھی صحت ملے گی، اور بے روزگار اپنے لیےَ رزق مانگیں، وہ آپ کیلیےَ وہاں سے اسباب پیدا کرے گا جہاں سے آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا،ان شاءاللہ اورپھر اللہ کا کلام پڑھتے ہوےَ باوضو رہ کر سحری کی تیاری کریں
🌈لوگوں میں خیر بانٹیں✍️
✅اپنی دعاوں میں مجھے بھی یاد رکھیں

#رمضانكريم #افطاری

✅کوشش کریں کہ  #سحری میں شوربے والے سالن استعمال کریں، جسمیں تیل گھی اور مرچ مصالحے کم ہوں، انڈہ اور آملیٹ میں بھی مرچ ب...
17/02/2026

✅کوشش کریں کہ #سحری میں شوربے والے سالن استعمال کریں، جسمیں تیل گھی اور مرچ مصالحے کم ہوں، انڈہ اور آملیٹ میں بھی مرچ بہت کم استعمال کریں، اسی طرح بڑے گوشت کا قیمہ، بونگ و پاےَ، بادی اشیاء، ماش کی دال اور آلو بھِی سحری میں نا کھایَں، ان تمام اشیاء سے آپ کے معدے میں تیزابیت زیادہ بنے گی اور پیاس لگے گی، ہاں دیسی گھی کا پراٹھا کھا سکتے ہیں، کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہو گا اور بھوک کم لگے گی، یا بہتر یہ ہے کہ سادہ روٹی پر دیسی گھی یا ذیتون کا آیَل لگا کر کھایَں،عام بناسپتی گھی اور آئل استعمال نا کیا کریں، بہتر ہے کہ سادہ روٹی پکا کر اس پر تھوڑا سا اصل مکھن، دیسی گھی یا زیتون کا تیل چمچ سے اسکے اوپر لگا کر یہ روٹی کھایَں، جنہیں کولیسٹرول بلڈپریشر کا مسئلہ ھے وہ پکانے کیلئے صرف کینولا آئل اور روٹی پر لگانے کیلئے زیتون کا آئل استعمال کریں، سحری میں چاےَ سے بہتر ہے کہ آپ دودھ دہی اور پانی مکس کر کے تھوڑی شکر ڈال کرجتنی مرضی لسی پیا کریں اور بچوں کو بھی لسی پینے کی عادت ڈالیں، #لسی کے بیشمار فایَدے ہیں ، لسی سے آپ کا معدہ اور ہاضمہ بھی صحیح رہے گا، اور سحری کے بعد نیند بھی پرسکون آئے گی، ان شاءاللہ
✅ہاں اگر آپ لسی نہیں پینا چاہتے تو ایک پلیٹ دہی میں تھوڑا سا دودھ اور شکر مکس کر کے سحری میں کھا لیا کریں، آپ کو روزے میں پیاس نہیں لگے گی، سارا دن سکون سے گزرے گا
✅کچھ لوگ لسی پی کر یا دہی کھا کر پھر چاےَ بھی پی جاتے ہیں، خدا را اپنے معدے کو تباہ نہ کریں، اگر آپ کے سامنے کویَ شخص دہی کی پلیٹ میں گرم چاےَ ڈال دے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟؟؟
چائے کا بہترین وقت ناشتہ کے ایک سے دو گھنٹے بعد ھوتا ھے
ناشتہ میں فوری چائے پینے سے خوراک میں موجود وٹامنز منرلز ان سب کی افادیت کم ھو جاتی ھے اور خوراک میں موجود کیلشیم وٹامن ڈی آئرن وغیرہ یہ صحیح طرح سے باڈی میں جذب نہیں ھوپاتے
✅سحری میں تین عدد #کھجوریں لازمی کھا لیں یہ آپکو سارا دن تندرست رکھیں گی، کجھور ملٹی وٹامن ھے
✅اور سب سے ضروری کام کہ کوشش کریں سحری سے کچھ وقت پہلے اٹھ جایَں اور وضو کر کے دو رکعت نفل تہجدَ کے ادا کر کے اللہ سے جو مانگنا ہے مانگ لیں ان شاءاللہ ضرور ملے گا، اپنے ماں باپ بیوی بچوں اور بہن بھائیوں کیلئے دعائیں کریں
🔴کچھ بڑے بچے سحری کر کے پڑھے بغیر ہی سوجاتے ہیں انہیں آخری وقت پر سحری کروائیں اور نماز فجر پڑھنے کی تلقین کریں
✅اپنی دعاوَں میں مجھے بھی یاد رکھیں، اللہ پاک ہم سب کو رمضان کی برکتیں عطا فرماےَ، اور جتنے بھی بیمار ہیں ان سب کو شفاء عطا فرماےَ اور جو موجودہ حالات مہنگائی کیوجہ سے پریشان ہیں اور بے روزگار ہیں اللہ پاک ان سب کیلیےَ اچھے اسباب اور آسانیاں پیدا فرماےَ، آمین
✅شوگر کے مریض دہی میں دودھ مکس کر کے صرف دہی کی ایک پلیٹ سحری میں کھا سکتے ہیں، میٹھا مکس نہ کریں، دہی اگر میٹھا ہے تو دودھ بھی مکس نہ کریں، اور اگر دہی تھوڑا ترش ہے تو اسمیں دودھ مکس کر لیں تاکہ گلے کو نہ لگے ، لوگوں میں خیر بانٹیں ❣️

05/02/2026

#شوگر کی گولی جسکا فارمولا میٹ فارمین Metformin ھے اس کے مسلسل استعمال سے وٹامن B12 کی کمی ھو جاتی ھے جس وجہ سے پٹھوں کی کمزوری عام ھے شوگر کے مریض ساتھ #وٹامن B12 کا استعمال بھی کیا کریں ھر ہفتے ایک مرتبہ بکرے کی کلیجی کھانے سے وٹامن B12 پورا رھے گا

28/01/2026

بابا جی کہتے ھیں پتر ، جو بیماری و پریشانی تجھے اللہ سے دور کر دے وہ عذاب ھے اور جو بیماری و پریشانی اللہ کے اور قریب کر دے اسکے ذکر میں مصروف کر دے وہ اسکی طرف سے تجھ پر آزمائش ھے ۔۔۔ آزمائشیں اسکے نیک بندوں پر ھی آتی ھیں

28/01/2026
25/01/2026

اگر آپکا وزن زمین پر 100 کلو ھے تو مریخ پر 38 کلو ھو گا اور چاند پر 16 کلو آپ موٹے بلکل نہیں ھیں بلکہ آپ غلط سیارہ پر ھیں کھانا پینا نہیں بدلنا تو سیارہ بدلیں

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Umar Shami Homoeopathic Consultant Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Umar Shami Homoeopathic Consultant Online:

Shortcuts

Share

Category