Main Gaday Mustafa hon

Main Gaday Mustafa hon حکیم صلاح الدین رضا

03/11/2024

حضرت سید علی بن عثمان جلابی المعروف حضور داتا گنج بخش ہجویری عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْقَوِی اپنی شہرۂ آفاق کتاب کشف المحجوب کے صفحہ ۳۹ پر سید الطائفہ حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحمَۃُاللہِ الْہَادِی کا یہ قول نقل فرماتے ہیں کہ تصوف کی بنیادی خصوصیات آٹھ ہیں : (1)… سخاوت(2)… رضا(3)… صبر (4)… اشارہ (5)… غربت (6)… گدڑی (لباس) (7)… سیاحت اور (8)… فقر۔

یہ آٹھ خصلتیں آٹھ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہیں ۔ چنانچہ،

(1)… سخاوت حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے۔ کیونکہ آپ نے راہِ خدا میں اپنے جگر گوشہ کی قربانی دینے سے بھی گریز نہ کیا۔

(2)… رضا حضرت سیِّدُنا اسماعیل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے۔ کیونکہ آپ نے ربّ کی رضا کے لیے اپنی جانِ عزیز کو بھی بارگاہِ خداوندی میں پیش کر دیا۔

(3)… صبر حضرت سیِّدُنا ایوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے۔ کیونکہ آپنے بے انتہا مصائب پر صبر کا دامن نہ چھوڑا اور اپنے ربّ کی آزمائش پر ثابت قدم رہے۔

(4)… اشارہ حضرت سیِّدُنا زکریا عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے۔ کیونکہ ربّ تعالیٰ نے ان سے ارشاد فرمایا:

اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ اِلَّا رَمْزًاؕ- (پ۳، اٰل عمران: ۴۱)

ترجمۂ کنز الایمان: تین دن تو لوگوں سے بات نہ کرے مگر اشارہ سے۔

اور ایک جگہ ارشاد فرمایا:

اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا(۳)(پ۱۶، مریم:۳)

ترجمۂ کنز الایمان: جب اسنے اپنے رب کو آہستہ پکارا۔

(5)… غربت حضرت سیِّدُنا یحییٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے کہ انہوں نے اپنے وطن میں بھی مسافروں کی طرح زندگی بسر کی اور خاندان میں رہتے ہوئے بھی اپنوں سے بیگانہ رہے۔

(6)… گدڑی (صوف کا لباس) حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے جنہوں نے سب سے پہلے پشمینی لباس زیبِ تن فرمایا۔

(7)… سیاحت حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سنت ہے جنہوں نے تنہا زندگی گزاری اور ایک پیالہ و کنگھی کے سوا کچھ بھی پاس نہ رکھا۔ بلکہ ایک مرتبہ کسی کو اپنے دونوں ہاتھوں کو ملا کر پانی پیتے دیکھا تو پیالہ بھی توڑ دیا اور جب کسی کو دیکھا کہ انگلیوں سے بالوں میں کنگھی کر رہا ہے تو کنگھی بھی توڑ دی۔

(8)… فقر محسنِ کائنات، فخر موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت ہے جنہیں رُوئے زمین کے تمام خزانوں کی کنجیاں عنایت فرمائی گئیں مگر آپ نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: اے خدا! میری خواہش تو یہ ہے کہ ایک روز شکم سیر ہوں تو دو روز فاقہ کروں ۔
میں گداۓمصطفی ہو بھیک ملتی ہیں آستانے سے 💞

اندر کا انسانآپ کا اصل ساتھی اور آپکا صیحیح تشخص آ پ کے اندر کا انسان ہے۔اسی نے عبادت کرنی ہے اور اسی نے بغاوت۔۔وہی دنیا...
02/11/2024

اندر کا انسان
آپ کا اصل ساتھی اور آپکا صیحیح تشخص آ پ کے اندر کا انسان ہے۔
اسی نے عبادت کرنی ہے اور اسی نے بغاوت۔
۔وہی دنیا والا بنتا ہے۔وہی آ خرت والا۔
۔اسی اندر کے انسان نے آ پ کو جزا اور سزا کا مستحق بنانا ہے۔
فیصلہ آ پ کے ہاتھوں میں یے۔اپ کا باطن ہی آ پ کا بہترین دوست ہے۔اوروہی بدترین دشمن۔
آ پ خود ہی اپنے لیے دشواری سفر ہو اور خود ہی شادابی منزل۔باطن محفوظ ہو گیا ظاہر بھی محفوظ ہو گیا۔
"اللّٰه تعالیٰ" آپ کو چن لیتا ہے
پیار بانٹنے کے لیے
بھلائی کرنے کے لیے
دوسروں کا احساس کرنے کے لیے۔۔۔
آپ کی شخصیت اتنی پر خلوص تو ہو کہ کوئی بھی آپ کے سامنے اپنے دکھ درد اس اطمینان سے شئیر کر سکے کہ کوئی حل ملے نہ ملے دلاسہ بھرے میٹھے الفاظ تو ضرور ملیں گے۔۔۔
*عصرِ حاضر میں کیمرے اور تصویر کے فتنے نے عبادات اور خیر کے کاموں سے خلوص چھین لیا ہے ۔ آج کا انسان ساری دنیا کو نیکیاں دکھانے کے نت نئے طریقے اختیار کر رہا ہے۔۔۔ جبکہ سلف صالحین نیکیوں کو اپنے اہلِ خانہ سے بھی
مخفی رکھنے کی کوشش کیا کرتے تھے ۔*
خیال کریں اور اپنی عبادات کو خالص کر لیں ۔
میرے دوستوں اپنے ظاہر اور باطن کو درست کرنے کے لیئے انعام یافتہ لوگوں کی صحبت اختیار کریں ۔
تحریر ۔
میں گدائے مصطفی ہوں۔🌹
💞 بھیک ملتی ہے آستانے سے 💞

Address

Behria Town Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Main Gaday Mustafa hon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share