Cogito Space

Cogito Space A space to reflect, feel, and grow—where every thought leads to healing. 🧠✨

صبر کرو، سب ٹھیک ہو جائے گاتمہارے پاس سب کچھ تو ہے، پھر مسئلہ کیا ہے؟یہ سب تمہارے دماغ کا وہم ہےمضبوط لوگ ڈپریشن میں نہی...
30/06/2026

صبر کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا
تمہارے پاس سب کچھ تو ہے، پھر مسئلہ کیا ہے؟
یہ سب تمہارے دماغ کا وہم ہے
مضبوط لوگ ڈپریشن میں نہیں جاتے
لوگوں کے مسائل دیکھو، تمہارا مسئلہ ہی کیا ہے
نماز پڑھو، سب ٹھیک ہو جائے گا
وقت کے ساتھ سب بھول جاؤ گے
یہ اور اس طرح کے کئی جملے ہم میں سے بے شمار لوگ روز سنتے ہیں۔
کچھ لوگ خاموش ہو جاتے ہیں۔
کچھ اپنی تکلیف کو نظر انداز کرنا سیکھ لیتے ہیں۔
اور کچھ یہ یقین کر لیتے ہیں کہ شاید واقعی مسئلہ ان کے اندر ہی ہے۔
لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ مدد حاصل نہیں کرتے۔
کیوں؟
• "لوگ کیا کہیں گے؟" کے خوف سے
• کہیں مجھے کمزور یا پاگل نہ سمجھ لیا جائے
• اپنی بات کسی اجنبی سے کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے
• یہ سوچ کر کہ "میں خود ہی سنبھال لوں گا"
• اپنی مشکلات کو دوسروں کے مسائل کے مقابلے میں کم سمجھنے کی وجہ سے
• خاندان یا دوستوں کی جانب سے نہ سمجھے جانے کے ڈر سے
• رازداری (Confidentiality) کے بارے میں خدشات کی وجہ سے
• وقت، آگاہی یا مناسب رہنمائی کی کمی کی وجہ سے
نتیجتاً بہت سے لوگ مہینوں یا سالوں تک خاموشی سے جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔
کبھی نیند متاثر ہوتی ہے۔
کبھی روزمرہ کے کام بوجھ محسوس ہونے لگتے ہیں۔
کبھی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی حد سے زیادہ پریشان کرنے لگتی ہیں۔
کبھی رشتوں میں غلط فہمیاں، فاصلے اور کشیدگی پیدا ہونے لگتی ہے۔
کبھی کام، کاروبار یا تعلیم میں توجہ اور کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔
کبھی انسان لوگوں کے درمیان ہوتے ہوئے بھی تنہائی محسوس کرتا ہے۔
کبھی خود اعتمادی کم ہونے لگتی ہے اور اپنی صلاحیتوں پر شک پیدا ہونے لگتا ہے۔
اور بعض اوقات مسلسل ذہنی دباؤ جسمانی علامات کی صورت میں بھی ظاہر ہونے لگتا ہے، جیسے سر درد، تھکن، بے چینی، دل کی دھڑکن تیز ہونا یا جسم میں درد رہنا۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اکثر لوگ یہ سب کچھ خاموشی سے برداشت کرتے رہتے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شاید کوئی انہیں سمجھے گا نہیں۔
مدد مانگنا کمزوری نہیں، بلکہ خود کی دیکھ بھال (Self-Care) اور ذاتی نشوونما کی علامت ہے۔
CogitoSpace
سنتے ہیں، سمجھتے ہیں، ساتھ چلتے ہیں۔
✅ Online Therapy Sessions
✅ Online Psychological Counseling
🔒 100% Confidential & Secure
💰 فیس: Rs. 1500 فی سیشن
🎉 پہلا سیشن 50% ڈسکاؤنٹ — صرف Rs. 750
📞 0311-4699761
📧 [email protected]

17/04/2026
17/04/2026

زرد پتوں کو بھلا کون پناہ دیتا ہے🍂
# mental health
# therapy
# warrior

مجھے خود سے بہت ساری امیدیں تھیں اور شعوری یا لا شعوری طور پر میں خود کو ہمیشہ ایک اچھے یا سٹیبل مقام پر تصور کرتی رہی۔م...
17/04/2026

مجھے خود سے بہت ساری امیدیں تھیں اور شعوری یا لا شعوری طور پر میں خود کو ہمیشہ ایک اچھے یا سٹیبل مقام پر تصور کرتی رہی۔
میں نے جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھے پھر ان ہی آنکھوں سے پہلے خواب پورے کرنے کی ہمت مفقود ہونے پر آنسو بہاۓ پھر آہستہ آہستہ یہ مان لیا کہ رمشاء ہار گئی پھر بھی ایک بات بتاؤں ؟؟
خواب تو زندہ ہیں!
پر خواب جو خوشیوں کی جوت جلاتے تھے وہ بجھ گئی ہے ۔۔
میں نے اپنے خوابوں سے دستبرداری نہیں دی میرا غم تو یہ ہے کہ میرے خواب مجھے محسوس ہونا بند ہو گئے اور پھر میں نے رمشاء کو پس پشت ڈال دیا اور اسے اس حال میں دیکھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو زنگ لگنے پہ آنسو بھی نہ بہا پائی۔
میدانِ عمل چھن گیا ،
بیماری آئی،
تلخیاں ، تنہائی ، بے اعتنائی ، بے وقعتی، نا امیدی ،مایوسی، دین سے دوری ہر مرحلہ آیا پر نہ آنسو آۓ نہ سکون۔
تکلیف ایک عرصہ تک رہے تو وہ ایک نارمل حالت سمجھی جانے لگتی ہے لیکن پتا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا میرے لیے تو ہر شے روزِ اول کی طرح ہی دل چیرتی تکلیف رکھتی ہے

دیکھ لو! رنگِ روۓ ناکامی
یہ نہ پوچھو، کہ بے بسی کیا ہے 💔

روح کے زخم ادھڑ رہے ہیں علاج جسم کا ہو رہا ہے  پر مسئلہ نفسیاتی ہے  بات کچھ عجب نہیں !    رمشاء یونس
17/04/2026

روح کے زخم ادھڑ رہے ہیں
علاج جسم کا ہو رہا ہے
پر مسئلہ نفسیاتی ہے
بات کچھ عجب نہیں !
رمشاء یونس

اب کے میری جنگ ہے خود میری ذات سے یعنی کہ جیت ، ہار کی وقعت نہیں رہی! رمشاء تم سب کر سکتی ہو۔رمشاء چیزیں تمہیں کنٹرول کر...
24/11/2025

اب کے میری جنگ ہے خود میری ذات سے
یعنی کہ جیت ، ہار کی وقعت نہیں رہی!

رمشاء تم سب کر سکتی ہو۔
رمشاء چیزیں تمہیں کنٹرول کر رہی ہیں جبکہ ان کا کنٹرول تمہیں سنبھالنا ہے۔
رمشاء تم نے بیماری کو سر پہ سوار کر لیا ہے۔
رمشاء سوچتی ہے کہ درد ہو رہا اس لیے اسے درد ہوتا۔
"The storms in my head ruin the garden that my soul holds."

یہ کتنا خوبصورت ہے نا کہ سب یقین رکھتے ہیں کہ رمشاء سب کر سکتی ہے پر یہ کتنا بے بس کر دینے والا احساس نا کہ رمشاء کو محسوس ہی نہ ہو رہی ہو اپنی طاقت ۔
یقین کریں کہ آپ میں سے کوئی بھی جب مجھے ہمت کرنے کا کہتا تو مجھے شدید گہری تھکا دینے والی تکلیف محسوس ہوتی پتا ہے کیوں ؟
کیونکہ میں کوشش کر رہی ہوں..
مسلسل جنگ کے میدان میں موجود ہوں پر سچ میں نہیں ہو رہا مجھ سے۔۔
کچھ بھی نہیں ہو رہا
بہت بے بسی ہے اور جب مسلسل یہ حالت رہتی تو بحیثیت انسان میری امید واقعی ٹوٹتی جاتی
مجھے میری ذات بےکار لگنے لگتی، کسی کا بہت مخلص ہو کر دیا ہوا مشورہ بھی طعنہ لگتا۔
وہ بے بسی اور ہار تو میرے اندر چل رہی ہوتی نا لیکن پاس موجود ہر انسان مجھے لگتا جیسے میرا مزاق اڑا رہا۔
جیسے رمشاء بوجھ سا بن جاتی کتنا گندہ احساس ہوتا یہ میں لفظوں میں ڈھال بھی نہیں پا رہی۔

میرے مسیحاؤں نے مجھ سے کہا تم خود ہی اپنی مسیحا ہو
میں نے سنا تو یوں لگا رمشاء مذاق بن گئی
لوگ آتے ہیں ، راۓ لاتے ہیں ، مجھ کو سناتے ہیں
حیراں ہوں کیسے میں ہر ہاتھ کا کھلونا بن گئ

میرے اردگرد موجود لوگ جب کہتے نا کہ رمشاء خوش رہا کرو۔
بیماری کو سر پہ سوار کیا ہوا تم نے ۔ ہمت سے کام لو۔
یقین کریں رمشاء کو اگلا بندہ زہرلگ رہا ہوتا اس وقت
دل کرتا بال پکڑ کہ پوچھوں کہ بتاؤ بھئ کیا کروں میں ۔ چڑچڑاپن ہونے لگتا۔
نہ ہم اس حالت میں ہوتے کہ اپنی بات سمجھا سکیں نا اگلا بندہ سمجھ رہا ہوتا۔ آہ💔
اور پھر آپ حساس بھی ہوں اور باتیں نظر انداز کرنے کے فن سے محروم بھی تو مبارک ہو آپ تمام بھیڑیوں سے بچ بھی جائیں نا توآپ کا دل ہی آپ کو کھا جاۓ گا.

ایک اور مزے کی بات بتاؤں ۔۔
سب سے مشکل جنگ پتا ہے کونسی ہے؟
کی جنگ Survival
جب آپ کے اندر جینے کی چاہ، وجہ ، آرزو، ہمت سب کچھ مر رہا ہو
When everything is falling apart inside you..
مگر پھر بھی آپ کے اندر کہیں ٹوٹی پھوٹی امید باقی ہو اور آپ جینے کی کوشش کریں ۔
That's the real battle,
Battle of survival 💖

Best of luck to all the survivors from Rimsha Younas ☺️

ماچس کسی کو جلانے سے پہلے خود جلتی ہےغصہ بھی آگ کی طرح ہے یہ کسی کو تباہی کرنے سے پہلے ہمیں تباہی کر دیتا ہے The matchst...
11/10/2025

ماچس کسی کو جلانے سے پہلے خود جلتی ہے
غصہ بھی آگ کی طرح ہے یہ کسی کو تباہی کرنے سے پہلے ہمیں تباہی کر دیتا ہے

The matchstick first burns itself
before burning other things..
Anger is also like a matchstick
it destroys us first before
destroying others.

10/10/2025

Your mind matters. Your feelings are valid. You are not alone

10/10/2025

Your mind matters. Your feelings are valid. You are not alone

10/10/2025

World Mental Health Day 10 Oct 2025
Mental health is not a destination, but a journey — a journey of healing, hope, and understanding.
Let’s break the silence, end the stigma, and be kind — not just to others, but also to ourselves.
Your mind matters. Your feelings are valid. You are not alone.
Today, let’s promise to listen more, judge less, and support every heart silently fighting a battle.

Address

Auto Focus Studio
Lahore
54590

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cogito Space posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share