EMAK Spiritual Center

EMAK Spiritual Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from EMAK Spiritual Center, Astrologist & Psychic, Lahore.

📘 ساعاتِ سیارگان اور تعویذ و عملیات — سوال و جواب❓ سوال 1: ساعاتِ سیارگان کیا ہوتی ہیں؟جواب:ساعاتِ سیارگان سے مراد مخصوص...
06/05/2026

📘 ساعاتِ سیارگان اور تعویذ و عملیات —

سوال و جواب

❓ سوال 1: ساعاتِ سیارگان کیا ہوتی ہیں؟

جواب:
ساعاتِ سیارگان سے مراد مخصوص اوقات ہیں جو مختلف سیاروں (مشتری، زہرہ، عطارد، شمس، قمر، زحل، مریخ) سے منسوب ہوتے ہیں۔ اہلِ نجوم کے مطابق ہر ساعت میں مخصوص اعمال (تعویذ و عملیات) زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

❓ سوال 2: کون سی ساعت رزق، ترقی اور علم کے لیے بہتر ہے؟

جواب:
ساعت مشتری رزق میں کشادگی، ترقی، علم اور محبت کے اعمال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ یہ ساعت اہلِ علم اور مثبت ترقی سے منسوب ہے۔

❓ سوال 3: زبان بندی یا خواب بندی کے لیے کون سی ساعت مؤثر ہے؟

جواب:
ساعت زہرہ اور ساعت عطارد زبان بندی، خواب بندی اور اسی نوعیت کے اعمال کے لیے زیادہ مؤثر بیان کی جاتی ہیں۔

❓ سوال 4: اقتدار، اثر و رسوخ یا حکام پر اثر کے لیے کون سی ساعت مناسب ہے؟

جواب:
ساعت شمس کو تسخیرِ حکام، اقتدار اور صحت سے متعلق اعمال کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔

❓ سوال 5: شفا اور محبت کے لیے کون سی ساعت بہتر ہے؟

جواب:
ساعت قمر محبت، اخلاص اور بیماریوں سے شفا کے اعمال کے لیے موزوں مانی جاتی ہے۔

❓ سوال 6: دشمنی یا مخالف پر غلبہ کے لیے کون سی ساعت استعمال ہوتی ہے؟

جواب:
ساعت زحل اور ساعت مریخ کو عداوت، دشمنی، اور غلبہ کے اعمال سے منسوب کیا جاتا ہے، تاہم ایسے اعمال میں احتیاط اور اخلاقی پہلو کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

❓ سوال 7: دن کے کون سے اوقات مختلف اعمال کے لیے موزوں ہوتے ہیں؟

جواب:

صبح: محبت، رزق، ترقی

نیم چاشت: صحت و شفا

دوپہر: عداوت، سخت اعمال

عشاء: خواب بندی، استخارہ، روحانی ترقی

❓ سوال 8: شرف اور زوالِ سیارگان کیا ہوتے ہیں؟

جواب:

شرف: وہ حالت جب سیارہ اپنی طاقت کے عروج پر ہو، اس وقت کیے گئے اعمال زیادہ مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔

زوال: کمزوری کی حالت، جس میں اعمال کے اثرات کم یا مختلف ہو سکتے ہیں۔

❓ سوال 9: کیا ہر عمل کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے؟

جواب:
اہلِ نجوم کے مطابق مخصوص اعمال کے لیے مخصوص اوقات بہتر سمجھے جاتے ہیں، لیکن عملی طور پر نیت، درست طریقہ اور اعتدال بھی اہم عوامل ہیں۔

❓ سوال 10: کیا ان اعمال کو استعمال کرتے وقت کوئی احتیاط ضروری ہے؟

جواب:
جی ہاں،

منفی یا نقصان دہ مقاصد سے گریز کریں

اخلاقی اور دینی حدود کا خیال رکھیں

کسی ماہر سے رہنمائی لینا بہتر ہے

11/02/2026

صلوتہ تسبیح

صلوتہ تسبیح پرھنے کا طریقہ مع فضائل احادیث کی روشنی میں-
11/02/2026

صلوتہ تسبیح پرھنے کا طریقہ مع فضائل احادیث کی روشنی میں-

قرآن میں لوھے کے متعلق پیشن گوئیاں اور قرآن کا معجزہسائنسدانوں کا کہنا ھے کہ لوہا اس زمین اور نظام شمسی کا حصہ نہیں ھے۔ ...
28/01/2026

قرآن میں لوھے کے متعلق پیشن گوئیاں اور قرآن کا معجزہ
سائنسدانوں کا کہنا ھے کہ لوہا اس زمین اور نظام شمسی کا حصہ نہیں ھے۔ کیونکہ لوھے کے پیدا ہونے کے لئے ایک خاص درجہ حرارت کی ضرورت ھوتی ھے جو ہمارے نظام شمسی کے اندر بھی موجود نہیں۔ لوہا صرف سوپر نووا supernova کی صورت میں ھی بن سکتا ھے۔ یعنی جب کوئی سورج سے کئی گنا بڑا ستارہ پھٹ جائے اور اس کے اندر سے پھیلنے والا مادہ جب شہاب ثاقب meteorite کی شکل اختیار کرکے کسی سیارے پر گر جائے جیسا کے ھماری زمین کے ساتھ ھوا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ ھماری زمین پر بھی لوھا اسی طرح آیا۔ اربوں سالوں پہلے اسی طرح شہاب ثاقب meteorites اس دھرتی پر گرے تھے جن کے اندر لوھا موجود تھا۔
اللہ سبحان وتعالی نے یہی بات قرآن میں بیان فرمائی ہے، 1400 سال پہلے اس بات کا وجود تک بھی نہیں تھا کہ لوھا کیسے اور کہاں سے آیا؟
عرب کے صحراؤں میں تو لوھے کا استعمال بھی صرف تلوار اور ڈھال کے لئے ھوتا تھا۔
قرآن کی 57 ویں سورة کا نام الحدید ھے جس کا مطلب لوھا ھے۔ لوھے کے نام پر پوری سورة موجود ھے اور اسی سورة کی آیت میں اللہ فرماتا ھے کہ:
"اور ہم نے لوھے کو اتارا، اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔”
(سورة الحدید، آیت نمبر 25)
سبحان اللہ
قرآن میں موجود یہ سائنسی حقائق اس بات کی دلیل ھے کہ یہ رب کا سچا کلام ھے۔ جو اس آخری پیغمبر پر نازل ھوا جو اُمی کہلاتے تھے۔
سورہ حدید آیت 4
﴿۴﴾ وھی ھے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ھوتی اور جو اس سے نکلتی ھے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ھے سب اس کو معلوم ھے۔ اور تم جہاں کہیں ھو وہ تمہارے ساتھ ھے۔ اور جو کچھ تم کرتے ھو خدا اس کو دیکھ رھا ھے۔
یعنی اللہ جانتا ھے جو کچھ زمین میں داخل ھوتی ھے اور جو اس سے نکلتی ھے۔
اس سے بھی زیادہ حیران کر دینے والی بات یہ ھے کہ لوہا زمین کے بالکل درمیان میں ھے۔ اور لوھے کی بدولت مقناطیسی لہریں زمین کے گرد پیدا ہوتی ہیں جس سے زمین پر سورج کی الٹرا ریز اثر انداز نہیں ہو سکتی اور یہ وائرلیس کمیونیکیشن میں بھی مدد فراہم کرتی ھے۔
اب حیران کرنے والی بات یہ ھے کہ قرآن میں 114 سورتیں ہیں اور سورہ الحدید کا نمبر 57 ھے یعنی سورت حدید عین قرآن کے بیچ میں ھے۔ اور لوہا اسی طرح زمین کے درمیان ھے۔ یعنی اللہ نے اس سورہ کی ترتیب بھی اسی حساب سے رکھی جو کہ ایک معجزے سے کم نہیں۔
یہ بات حقیقت ھے کہ لوھے کہ بنا زمین پر زندگی تقریبا نا ممکن تھی۔ لوھا ہیموگلبن کی صورت میں ھمارے خون میں موجود ھے۔ جو کہ خون میں آکسیجن کو پورے جسم پہنچانے کام کرتا ھے۔
عربی زبان کے 29 حروف ہیں اور ھر حرف سے کوئی عدد منسوب ھے.حروف کو مختلف ترتیب سے لکھا جاتا ھے.
سب سے زیادہ عام طریقہ درج ذیل ھے۔
ا ب ج د ہ و ز ح ط
1 2 3 4 5 6 7 8 9
ی ک ل م ن س ع ف ص
10 20 30 40 50 60 70 80 90
ق ر ش ت ث خ ذ ض ظ
100 200 300 400 500 600 700 800 900
غ
1000
ا کے لئے 1 ب کے لئے 2 کا عدد ھے ج کے لئے 3 اور د کے لئے 4
اسی طرح الحدید میں ا ل ح د ی د الفاظ ہیں۔
اسکے ابجد الفاظ درج زیل ہیں۔
1 + 30 + 8 + 4 + 10 + 4 = 57
الحدید سورت کا نمبر بھی 57 ھے۔
اب آتے ہیں لفظ حدید کی طرف۔ حرف حدید میں چار الفاظ ہیں ح د ی د۔ اسکا ابجد نمبر ھے۔
8+ 4 + 10 + 4 = 26
اب آپ سوچیں گے کہ اب 26 کیا چیز ھے؟؟؟
جی جناب یہ لوھے کا ایٹومک نمبر ھے۔
Atomic number of iron is 26
سورہ حدید میں رکوع کی تعداد 4 ھے جبکہ آئرن کے آئسوٹوپس کی تعداد بھی 4 ھے۔
ھماری زمین میں سب سے زیادہ لوھا زمین کی سب سے اندرونی تہہ (inner core) میں پایا جاتا ہے. Inner core 80% لوہے اور 20% نکِل پر مشتمل ھے. زمین کی اس تہہ یعنی inner core کی پیمائش(موٹائی) 2475 کلومیٹر ھے۔ جبکہ سورہ حدید میں حروف کی تعداد بھی 2475 بنتی ھے.
سورہ حدید قران مجید کی 57 ویں سورت ھے جبکہ سائنسدانوں کے مطابق inner core کا درجہ حرارت بھی 5700 کیلون یعنی5427 ڈگری سنٹی گریڈ ھے. جبکہ آئرن کے ایک آئسوٹوپ کا ماس نمبر بھی 57 ھے.
ایک ستارا کا ایندھن ہائیڈروجن گیس ہوتی ھے اور گریوٹی کی وجہ سے ستارا کے مرکز میں فیوزن ری ایکشن شروع ھوتا ھے اور ہائیڈروجن ایٹم دوسرے ایٹم سے ملکر ہیلیئم بناتی ھے جب کسی ستارا کہ تمام ہائیڈروجن ختم ھو جاتی ھے تو اس کا ایندھن ہیلیئم ھوتا ھے اور ہیلیئم کے آئیٹم فیوزن ری ایکشن سے نائیٹروجن اور پھر آکسیجن بناتے پھر اور آخر میں لوھا بنتا ھے جب کسی ستارا میں لوھا پیدا ھونا شروع ھو جائے تو وہ ستارا مر جاتا ھے اور بلاسٹ کر کے لوھا کائنات میں چھوڑ دیتا ھے۔
زمین پر موجود لوھا کس مرے ہوئے ستارے سے آیا۔ جس کو قرآن نے 1400 سال سے بھی پہلے بیان کر دیا۔
اسلام اور قرآن کی حقانیت جدید سائنس دن بدن عیاں کر رھی ھے مگر پھر بھی ھم اللہ کو راضی کرنے کے بجائے دنیا کے پیچھے پڑے ہیں۔
بیشک قرآن حکیم ایک زندہ و جاوید معجزہ ھے💖

19/01/2026
11/01/2026

10/01/2026

Make your spiritual connection Good

 #وَالسَّمَاءِ_ذَاتِ_الْبُرُوجِ قسم آسمان کی جس میں برج ہیں ۔ القرآن سورہ البروج آیت1   ہمارے نظام شمسی اور بروج کی حرکا...
04/01/2026

#وَالسَّمَاءِ_ذَاتِ_الْبُرُوجِ قسم آسمان کی جس میں برج ہیں ۔ القرآن سورہ البروج آیت1

ہمارے نظام شمسی اور بروج کی حرکات اور حساب کو سمجھ کر زندگی گزارنے کا علم ہے ۔ غیب کا دعویٰ کرنے والے ، عملیات و تعویذات و طلسمات کرنے والے ، ہاتھ دیکھنے والے , کاہن , طوطا فال اور جادو گھنڈا کرنے والوں کا آسٹرولوجی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ علم خالص سیاروں ، برجوں پر تحقیق اور ریاضی پر مشتمل ہے 🌠
#القرآن بڑی برکت والا ہے جس نے آسمان میں برج بنائے اور ان میں چراغ رکھا اور چمکتا چاند سورہ الفرقان آیت نمبر 61

علم میں جعلی پیر بننے , کاپی پیسٹ کا ماہر بننے یا گلے میں تسبیح پہننے یا انگوٹھیاں پہننے یا حلیہ بدلنے یا لکیر کا فقیر بننے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ علم تو علم والوں میں شمار کرواتا ہے اور عقلمندوں کے لئے اس میں نشانیاں ہیں اللّٰہ پاک کا فرمان پڑھیں 💥
#القرآن وہی ہے جس نے سورج کو جگمگاتا بنایا اور چاند کو چمکتا اور اس کی منزلیں ٹھہرائیں کہ تم برسوں کی گنتی اور حساب جانو اللّٰہ نے اسے نہ بنایا مگر حق نشانیاں مفصّل بیان فرماتا ہے علم والوں کے لئے ۔ سورة یونس آیت_نمبر 5
#القرآن اور اس نے تمہارے لئے مسخر کیئے رات اور دن اور سورج اور چاند اور ستارے اس کے حکم کے باندھے ہیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کو ۔ سورہ نحل آیت نمبر 12

کوئی جِن ہے اور نہ مجھے وحی نازل ہوتی ہے اور نہ ہی میں غیب جانتا ہوں . بلکہ میں صرف سیاروں کا علم جانتا ہوں جس کو آسٹرولوجی کا نام دیا گیا ہے ۔ اللّہ پاک نے فرمایا ہے غیب کا علم صرف میرے پاس ہے اور اگر پھر بھی کوئی مجھ پر شک کرتا ہے تو وہ منکر ہے اور اس نے اللّہ کے فرمان کو ماننے سے انکار کیا💥
#القرآن اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا تو رات کی نشانی مٹی ہوئی رکھی اور دن کی نشانی دکھانے والی کی کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور برسوں کی گنتی اور حساب جانو اور ہم نے ہر چیز خوب جدا جدا ظاہر فرما دی ۔ سورہ الاسراہ آیت نمبر 12
#القرآن سورج اور چاند حساب سے ہیں سورہ الرحمن آیت نمبر 5

ماننا ، پوجا کرنا ، مذہب کا حصہ سمجھنا گناہ ہے . راہنمائی لینا گناہ نہیں ہے . اگر یہ عقیدہ ہے کہ سب کچھ سیارے کرتے ہیں تو گناہ ہے اگر یہ عقیدہ ہے کہ سیارے اللّہ پاک نے ہمارے لئے کام میں لگا رکھے ہیں اور اللّٰہ پاک وہ ہے جس نے ان کو بھی بنایا تو کوئی گناہ نہیں💫
#القرآن تمہارے لئے کام میں لگائے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اپنے حکم سے بیشک اس میں نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لئے سورہ الجاثیہ آیت نمبر 13
#القرآن اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا اللّٰہ رات لاتا ہے دن کے حصّے میں اور دن لاتا ہے رات کے حصّے میں اور اس نے چاند اور سورج کام میں لگائے ہر ایک ایک مقررہ میعاد تک چلتا ہے اور یہ کہ اللّٰہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے سوہ القمان آیت نمبر 29
#القرآن اللّٰہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بے ستونوں کے کہ تم دیکھو پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے اور سورج اور چاند کو مسخر کیا ہر ایک ایک ٹھہرائے ہوئے وعدہ تک چلتا ہے اللّٰہ کام کی تدبیر فرماتا ہے اور مفصّل نشانیاں بتاتا ہے کہیں تم اپنے رب کا ملنا یقین کرو ۔ سورہ راعد آیت نمبر 2
#القرآن اور تمہارے لئے سورج اور چاند مسخر کیئے جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لئے رات اور دن مسخر کیئے سوہ ابراہیم آیت نمبر 33

موسموں کا بدلنا ، سالوں کا بدلنا ، مہینوں اور تاریخوں کا شمار ، آندھی طوفان ، بارش ، چاند گرہن ، سورج گرہن ، سمندر کے مدوجذر ، جہازوں کا سفر ، سمتوں کی معلومات ، فضاء اور خلاء کے تجربات سب سیاروں کی مدد سے ممکن ہیں . اس کے علاؤہ دنوں کے نام سیاروں پر رکھے گئے آپ کا گھڑی کا وقت سیاروں کی حرکت پر منحصر ہے . انسان سیارے پر ہی پیدا ہوتا ، کھاتا پیتا ، رہتا جیتا ، مرتا اور دفن ہوتا ہے .
#القرآن بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات و دن کا بدلتے آنا اور کشتی کہ دریا میں لوگوں کے فائدے کے کر چلتی ہے اور وہ جو اللّٰہ پاک نے آسمان سے پانی اتار کر مردہ زمین کو اس سے جلا دیا اور زمین میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہواؤں کی گردش اور وہ بادل کہ آسمان و زمین کے بیچ میں حکم کا باندھا ہے ان سب میں عقلمندوں کے لئے ضرور نشانیاں ہیں سورہ البقرہ آیت نمبر 165

خان بریلوی نے شمع شبستان رضا کی شائد 7 جلدیں لکھی اور ان میں سب آسٹرولوجی ، نقش , تعویذ ہیں . کوئی بھی نقش , تعویذ , طلسم علم ساعات , رجال الغیب , سیاروں کی سعد نحس حالت دیکھے بغیر نہیں لکھا جا سکتا . اور جن کا یہ خیال ہے کہ مستقبل نہیں دیکھنا چاہیئے وہ بھی آ جائیں اور جانیں مستقبل , نبیوں , ولیوں , اولیا اللّہ سب نے کشف کیا🌟
#القرآن پھر اس ( ابراہیم ) نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں ۔ سورہ الصفات آیت 88-89

پیارے_دوست_قرآن کھولیں اللّٰہ پاک کا فرمان پڑھیں ، قرآن کریم وہ کتاب جسکی حفاظت کا زمہ اللّٰہ پاک نے خود لیا ہے اور جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور جو حق سچ ہے اور جس میں ردوبدل ناممکن ہے ان شاءاللہ ۔ کوئی کہتا ہے میرا امام مسجد , میرا ابو ، میرا بھائی ، مولوی ، مفتی گناہ کہتا ہے . جب میرا خدا گناہ نہیں کہتا تو مزید کسی کی کوئی فکر نہیں💯

ّٰہ_پاک_جو کچھ تو نے سورج چاند ستاروں اور سیاروں میں ہمارے لئے مسخر کیا ہے اسے تیرے قرب اور پہچان کا ذریعہ بنا ۔ ہمیں اس علم کے ذریعے تیرے بندوں کے لئے آسانی خیر اور رہنمائی کا سبب بنا اور ہمیں ہر حال میں اپنے فضل اور رحمت کا محتاج رکھ ۔ ہمیں قرآن کے نور کو سمجھنے والا بنا ۔ ہمیں آسمانوں اور زمین میں پھیلی ہوئی تیری نشانیوں پر غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ ہمیں علم کو فتنہ نہیں بلکہ ہدایت کا ذریعہ بنانے والا بنا اور ہمیں جھوٹے دعوؤں ، خرافات اور گمراہی سے محفوظ فرما ۔ 🤲❤️


Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EMAK Spiritual Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share