بلندیِ فکر سے انسان عظیم ہوتا ہے،
لباس یا دولت سے کوئی بڑا نہیں ہوتا۔
10/06/2026
میری نظر میں اخون زادہ جواد احمد ان نوجوانوں میں سے ہیں جن میں Leadership، Vision اور Commitment واضح طور پر نظر آتی ہے۔ وہ حق اور انصاف کی بات کرتے ہیں اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہیں۔ ایک اچھے لیڈر کی پہچان یہی ہوتی ہے کہ وہ دباؤ یا مخالفت کے باوجود سچ کا ساتھ نہ چھوڑے۔
آج ہمارے معاشرے کو ایسے ہی نوجوانوں کی ضرورت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے کھڑے ہوں، اپنے علاقے کی ترقی کا سوچیں اور مثبت تبدیلی کے لیے کام کریں۔ اگر ایسے Dedicated اور Capable نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے تو نہ صرف ہمارا علاقہ بلکہ پورا ملک ترقی کر سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اخون زادہ جواد احمد کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں عوام کی خدمت کے اس سفر میں ثابت قدم رکھے۔ آمین۔
10/06/2026
ہنر سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہوتی،
اور خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہوتی۔🩺💊
09/06/2026
میں، چوہدری محمد زمان گجر، چیئرمین گجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن، اپنی جانب سے اور پوری گجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے سانحۂ سوات میں گجر قوم کے سربراہ افضل خان گجر پر ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
اس المناک واقعے میں افضل خان گجر کے نوجوان بیٹے اور بھتیجے کی شہادت پر دلی افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والے افضل خان گجر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔
گجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اس مشکل وقت میں افضل خان گجر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انصاف کے حصول کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔
چوہدری محمد زمان گجر
چیئرمین، گجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن.
29/05/2026
عید سے پہلے ماں باپ، نانا نانی کو وقت نہ دینا، لیکن سیاستدانوں کے گھروں میں صرف حاضری لگانے جانا افسوسناک بات ہے۔
اگر کسی جائز کام کے لیے جانا ہو تو وہ الگ بات ہے، مگر صرف چاپلوسی اور دکھاوے کے لیے جانا ہمارے معاشرے کی کمزوری بن چکا ہے۔
اصل عزت اور برکت اپنے بزرگوں کی خدمت اور دعاؤں میں ہے، نہ کہ مفاد پرستی میں۔
10/05/2026
08/05/2026
چہرے بدل جاتے ہیں وقت کے ساتھ،
سچے دوست نہیں بدلتے۔😊
03/05/2026
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ 10 دن قبل کوئٹہ، بلوچستان سے ہمارے علاقے کے 4 افراد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ان میں سر بالی خان بھی شامل ہیں، جو اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں۔
گزشتہ 10 دن سے ان کے گھروں میں شدید غم اور پریشانی ہے، چولہے بند ہیں، اور اہلِ خانہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔
ہم حکومتِ بلوچستان، آئی جی پولیس اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
یہ مسئلہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے علاقے کا درد ہے۔
Maryam Nawaz Sharif Muhammad Sohail Afridi Sarfaraz Ahmed Amir Muqam
28/04/2026
انقلابی انسان یا تو مَرتا ہے یا اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا ہے
Be the first to know and let us send you an email when Choudhary Zaman Gujjar.1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.