20/09/2026
کمر کے درد، عرق النساء (Sciatica) اور بعض صورتوں میں ریڑھ کی ہڈی سے
متعلق مسائل کا مؤثر علاج مناسب تشخیص، ورزش اور فزیوتھراپی سے کیا جا سکتا ہے۔
ہم درج ذیل مسائل میں فزیوتھراپی اور بحالی کی خدمات فراہم کرتے ہیں:
• کمر کا درد اور عرق النساء
• گردن کا درد اور ہاتھ تک جانے والا درد
• گردن یا کمر سے اعصاب پر دباؤ کی علامات
• گھٹنوں کا درد اور اکڑاؤ
• کندھے کا درد اور منجمد کندھا
• کارپل ٹنل سنڈروم — ہاتھ میں سن ہونا، سنسناہٹ اور چنچناہٹ
• فریکچر یا آپریشن کے بعد جوڑوں کی اکڑاہٹ اور جسمانی کمزوری
• فالج کے بعد ہاتھ، پاؤں اور چلنے پھرنے کی کمزوری
فالج کے بعد بحالی ایک طویل مدتی عمل ہے۔ باقاعدہ اور مخصوص فزیوتھراپی،
ورزش اور مریض کی فعال شرکت کے ذریعے روزمرہ کے کاموں میں فعالیت اور
خودمختاری بہتر بنانے پر کام کیا جاتا ہے۔
ہر مریض کے لیے علاج ایک جیسا نہیں ہوتا۔ درست تشخیص کے بعد مناسب علاج اور ورزش کا انتخاب ضروری ہے۔
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو ان میں سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بہتر
تشخیص اور مناسب فزیوتھراپی کے لیے ہمارے کلینک تشریف لائیں۔
Dr. Amir Hayat Physiotherapy and Rehabilitation Center
📍 Kumber Maidan, Lal Qila, Lower Dir, Madina Market, Lechani
📞 0315-9040210