Dr. Sardar Alam Urology Clinic

Dr. Sardar Alam Urology Clinic Consultant Urologist | Stone Disease Management | Prostate Disorders | Renal Care | Male Infertility.

میں نے انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (IKD) پشاور سے یورولوجی میں سپیشلائزیشن (FCPS) کی تربیت حاصل کی۔ ایک سابق ریزیڈنٹ کی حیث...
12/07/2026

میں نے انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (IKD) پشاور سے یورولوجی میں سپیشلائزیشن (FCPS) کی تربیت حاصل کی۔ ایک سابق ریزیڈنٹ کی حیثیت سے مجھے اس ادارے کو قریب سے دیکھنے اور اس کے مختلف ادوار کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ ہماری ٹریننگ کے دوران کئی بنیادی سہولیات کا فقدان تھا۔ برسوں پرانی مشینری استعمال ہو رہی تھی، بستروں، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی کمی تھی، حتیٰ کہ Urine Culture & Sensitivity جیسا بنیادی ٹیسٹ بھی ادارے میں دستیاب نہیں تھا۔ PCNL کے لیے ناگزیر فلوروسکوپی مشین کئی ماہ تک خراب رہی اور بارہا نشاندہی اور احتجاج کے بعد ہی بحال کی جا سکی۔

قیادت ہی وہ قوت ہے جو اداروں کی تقدیر بدل دیتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے بطور ڈائریکٹر تقرر کے بعد مختصر عرصے میں IKD میں جو ترقی ہوئی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ CT اسکین کی سہولت، جدید ایمرجنسی اور علیحدہ آپریشن تھیٹرز، تقریباً 30 نئی ڈائیلاسز مشینوں کی تنصیب، جدید ICU کا قیام، بچوں کے لیے ESWL سروس کا آغاز، بستروں میں اضافہ، نئے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی، ٹرانسپلانٹ پروگرام کی توسیع، اینڈرولوجی و انفارٹیلٹی یونٹ کا قیام، اور 24 گھنٹے ایمرجنسی الٹراساؤنڈ جیسی سہولیات اسی دور میں ممکن ہوئیں۔
میں نے ذاتی طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو ایک نہایت وقت کے پابند، محنتی، دیانت دار اور مریضوں کے علاج پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے والے معالج اور منتظم کے طور پر پایا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو شخص کام کرتا ہے، اصلاحات لاتا ہے اور نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے، اسے سب سے زیادہ تنقید، مخالفت اور پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر تاریخ ہمیشہ یہی ثابت کرتی ہے کہ افراد نہیں بلکہ ان کے عملی کام، کارکردگی اور نتائج بولتے ہیں، اور IKD میں ہونے والی نمایاں تبدیلیاں اس حقیقت کی واضح گواہ ہیں۔
اختلافِ رائے ہر شہری کا حق ہے، لیکن تنقید حقائق اور دیانت پر مبنی ہونی چاہیے۔ اداروں کی بہتری کے لیے مخلصانہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہی وہ رویہ ہے جو ترقی یافتہ معاشروں کی پہچان ہوتا ہے۔
میری دعا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت میں IKD مزید ترقی کرے، اپنی علمی اور طبی خدمات کو مزید وسعت دے، اور خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان کے مریضوں کو پہلے سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرتا رہے۔

یہ تصویر سرجری مکمل ہونے کے بعد رات تقریباً 3:00 بجے لی گئی، جب ہم آپریشن سے فارغ ہوئے۔ یہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی محنت، ذمہ داری اور مریضوں کی خدمت کے جذبے کی ایک یادگار جھلک ہے۔

Dr. Sardar Alam
MBBS, FCPS(Urology)
Registrar(Urology)
Alkhidmat Hospital Nishtar Abad Peshawar.

02/07/2026

آج اور کل(بروزِ جمعہ) لال قلعہ کلینک کھلا رہے گا۔

جن حضرات کو پیشاب سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ہو، گردوں، مثانے یا پروسٹیٹ کے مسائل ہو، یا مردانہ بانجھ پن (Infertility) کے حوالے سے طبی مشاورت یا معائنے کی ضرورت ہو، وہ آج کلینک تشریف لا سکتے ہیں۔

19/06/2026

ڈاکٹر صاحب حسبِ معمول ان شاء اللہ کل اپنی لال قلعہ کلینک میں معائنے کے لیے موجود ہوں گے۔
🕘 اوقاتِ کار:
ہفتہ و اتوار
صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے
تشخیص اور علاج کے لیے رابطہ کریں:
• گردوں، مثانے اور پیشاب کی نالی کی پتھری
• پروسٹیٹ کے امراض
• پیشاب میں جلن، بار بار پیشاب آنا، رات کو بار بار پیشاب کے لیے اٹھنا، پیشاب کا رک رک کر آنا وغیرہ
• مردانہ کمزوری اور بانجھ پن
• دیگر یورولوجیکل مسائل

📍 لال قلعہ کلینک

دیر لوئر، خصوصاً میدان اور گرد و نواح کے عوام کے لیے اہم اطلاع!گردوں اور مثانے کی پتھری، پیشاب میں جلن، بار بار پیشاب آن...
11/06/2026

دیر لوئر، خصوصاً میدان اور گرد و نواح کے عوام کے لیے اہم اطلاع!

گردوں اور مثانے کی پتھری، پیشاب میں جلن، بار بار پیشاب آنا، پیشاب کا رک رک کر آنا، رات کے وقت بار بار پیشاب کے لیے اٹھنا، پیشاب پر قابو میں کمی، مردانہ کمزوری اور دیگر یورولوجیکل (گردوں، مثانے اور پیشاب کی نالی سے متعلق) امراض ہمارے معاشرے میں عام پائے جاتے ہیں۔
یہ مسائل خواتین، بزرگ مردوں اور بعض اوقات نوجوان افراد میں بھی پائے جاتے ہیں، اور بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے کی صورت میں روزمرہ زندگی، کام کاج اور معیارِ زندگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
جدید طبی سہولیات کی بدولت ان بیماریوں کی تشخیص اور مؤثر علاج ممکن ہے۔ بروقت معائنہ اور مناسب علاج پیچیدگیوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر سردار عالم
(MBBS, MCPS G.Surgery, FCPS Urology, Senior Registrar Urology, Alkhidmat Hospital Nishtar Abad Peshawar)
ماہرِ امراضِ گردہ، مثانہ، پتھری، پروسٹیٹ، یورولوجیکل کینسر، مردانہ کمزوری اور بانجھ پن

ڈاکٹر صاحب ہر ہفتہ اور اتوار کو لال قلعہ میدان میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
اگر آپ گردوں، مثانے، پیشاب یا مردانہ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں تو ماہر طبی مشورے اور معائنے کے لیے تشریف لائیں۔

اوقاتِ معائنہ:
📍 لال قلعہ: ہفتہ اور اتوار

📍 الخدمت ہسپتال، نشتر آباد، پشاور: منگل تا جمعہ

بروقت تشخیص اور مناسب علاج بہتر صحت کی ضمانت ہے۔

پاکستان میں جس طرح مختلف پیشہ ور شعبوں سے وابستہ افراد کو باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے اور ایک مخصوص مدت کے بعد اس کی...
01/06/2026

پاکستان میں جس طرح مختلف پیشہ ور شعبوں سے وابستہ افراد کو باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے اور ایک مخصوص مدت کے بعد اس کی تجدید (renewal) کی جاتی ہے، اسی طرز پر صحافت کے لیے بھی ایک منظم اور مؤثر لائسنسنگ نظام متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ پیشہ ور اور غیر پیشہ ور صحافیوں کے درمیان واضح فرق قائم کیا جا سکے۔
فی الوقت صحافت کے شعبے میں ایک جامع اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد صرف موبائل فون اور مائیکروفون کے ذریعے، بغیر کسی باقاعدہ تربیت، اجازت یا اخلاقی ضابطوں کی پاسداری کے، خبریں یا ویڈیوز شائع کرتے ہیں، اور بعض اوقات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افراد کے بارے میں غیر مصدقہ اور حساس مواد بھی شیئر کر دیا جاتا ہے۔
اس طرزِ عمل کے نتیجے میں نہ صرف صحافتی معیار متاثر ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات معزز شخصیات کی کردار کشی (character assassination) جیسے سنگین مسائل بھی جنم لیتے ہیں، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک امر ہے۔
لہٰذا صحافت کے پیشے کے معیار کو بہتر بنانے، ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دینے اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی روک تھام کے لیے ایک جامع لائسنسنگ اور ریگولیٹری نظام کی اشد ضرورت ہے۔ حکومتِ وقت کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے اور مؤثر پالیسی سازی کے ذریعے ایسے عملی اقدامات اٹھانے چاہییں جن کے نتیجے میں صحافت کو ایک باوقار، ذمہ دار اور پیشہ ورانہ شعبے کے طور پر مزید مستحکم اور منظم بنایا جا سکے۔

کل بروز اتوار، ڈاکٹر صاحب اپنے لال قلعہ کلینک میں موجود ہوں گے۔انشاء اللہ
30/05/2026

کل بروز اتوار، ڈاکٹر صاحب اپنے لال قلعہ کلینک میں موجود ہوں گے۔
انشاء اللہ

29/05/2026

تمام احباب کو عید مبارک۔
ان شاء اللہ ڈاکٹر صاحب کل اپنے کلینک میں موجود ہوں گے، اور اتوار کے دن بھی ان شاء اللہ ڈاکٹر صاحب لعل قلعہ کلینک میں دستیاب ہوں گے۔

27/05/2026

Warmest wishes to everyone on the blessed occasion of Eid-ul-Adha.
May this Eid bring peace, good health, prosperity, and happiness to you and your families.

ڈاکٹر صاحب آج لال قلعہ کلینک میں دوپہر 2 بجے تک مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ اور کل، اتوار کو بھی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے ...
25/04/2026

ڈاکٹر صاحب آج لال قلعہ کلینک میں دوپہر 2 بجے تک مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
اور کل، اتوار کو بھی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

جن افراد کو گردوں کی پتھری، پیشاب میں جلن یا زخم، پروسٹیٹ کے مسائل یا پیشاب سے متعلق کسی بھی قسم کی تکلیف ہو، وہ معائنہ اور علاج کے لیے تشریف لا سکتے ہیں۔

17/04/2026

Address

Lal Qilla
Maidan
18300

Opening Hours

Saturday 09:00 - 14:00
Sunday 09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Sardar Alam Urology Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share