PMA KATH

Call Contact the practice

PMA KATH Official Page|Paramedical Association King Abdullah Teaching Hospital Mansehra|Rana Muneer Ahmad
(1)

🌹 عمرہ کی سعادت پر مبارک بادجنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ شعیب ظہور تنولی کے والدِ محترم اور جاوید خا...
29/10/2026

🌹 عمرہ کی سعادت پر مبارک باد

جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ شعیب ظہور تنولی کے والدِ محترم اور جاوید خان تنولی کو ادائیگیِ عمرہ کے بعد واپسی پر جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ حاجی محمد نذیر نے وفد کے ہمراہ پھلڑہ جا کر دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفد میں فہد حبیب تنولی، سفیر شاہ ، محمد فیاض، ندیم اعجاز تنولی، ساجد تنولی اور حذیفہ حسین شامل تھے۔

اس پُرمسرت موقع پر جنرل سیکرٹری شعیب ظہور تنولی کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں باہمی محبت، اخوت اور رفاقت کے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
fans
PMA KATH

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ و کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے نمائندگان کی صوبائی نائب صدر و صدر پیرا میڈیکل...
28/10/2026

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ و کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے نمائندگان کی صوبائی نائب صدر و صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ہزارہ ڈویژن ہدایت الرحمن سے اہم ملاقات

ملاقات کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے فرسٹ ایڈ سینٹرز پر بلاجواز چھاپوں اور غیر ضروری کارروائیوں پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کیا گیا

اس موقع پر صدر ہزارہ ڈویژن ہدایت الرحمن نے واضح کیا کہ کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی اور غیر ضروری ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ ان کارروائیوں کا فوری نوٹس لیا جائے،
کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ہراساں کرنے، ان کے فرسٹ ایڈ سینٹرز پر بلاجواز چھاپے مارنے اور غیر ضروری کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔ کوالیفائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے جائز حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حکامِ بالا فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، بلاجواز کارروائیاں بند کروائیں

بصورتِ دیگر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور، منظم اور فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
fans
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official

صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ راجہ ظہور عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، سیکرٹری انفار...
27/10/2026

صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ راجہ ظہور عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، سیکرٹری انفارمیشن رانا منیر احمد،
صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ ابرار خان سواتی اور جنرل سیکرٹری شعیب ظہور تنولی نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں الفتح پینل سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر حاجی محمد شاہد تنولی، جنرل سیکرٹری سید عاقب حسین شاہ اور ان کی تمام نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی
اس موقع پر وفد نے نو منتخب کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور تنظیمی اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے باہمی تعاون اور مل جل کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں قاضی اتحاد پینل کےمجموعی 50 ووٹوں کے مقابلے میں الفتح پینل نے 85 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی

رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
Paramedical Association BBS Teaching hospital ATD
PMA KATH ❤️❤️

ڈاکٹر ذکیہ انجم کلینک کا باقاعدہ افتتاحمانسہرہ: گائناکالوجسٹ اور الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ذکیہ انجم کے کلینک کا افتتاح ...
24/10/2026

ڈاکٹر ذکیہ انجم کلینک کا باقاعدہ افتتاح

مانسہرہ: گائناکالوجسٹ اور الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ذکیہ انجم کے کلینک کا افتتاح اسسٹنٹ پروفیسر گائنی ڈاکٹر بشریٰ اعجاز نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ کلینک رائل پلازہ کے بیسمنٹ، کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے بالمقابل قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اقبال قاسم، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اعجاز احمد (مانسہرہ)، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اعجاز احمد (بفہ)، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلیم اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن رانا منیر احمد جبکہ کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر قاری محمد شفیع معاویہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ڈاکٹر ذکیہ انجم کلینک میں گائنی اور الٹراساؤنڈ سے متعلق مریضوں کا معائنہ کریں گی۔

کلینک کے اوقات کار:

- صبح: 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک
- شام: 4 بجے سے 6 بجے تک

کلینک کے قیام سے خواتین کو گائنی اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات میسر آئیں گی۔
fans
PMA KATH

شعبہ سرجری کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ  اور INOR ایبٹ آباد کے اشتراک سے چھاتی کے سرطان 🎗️ (بریسٹ کینسر) سے بچاؤ، بر...
21/10/2026

شعبہ سرجری کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ اور INOR ایبٹ آباد کے اشتراک سے چھاتی کے سرطان 🎗️ (بریسٹ کینسر) سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں محکمہ صحت سے وابستہ شخصیات ڈاکٹرز ، نرسز ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، سپورٹنگ سٹاف، میڈیا ، سماجی و سیاسی نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعد از آگہی واک لیکچر ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی KP آمنہ سردار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ ہزارہ ڈویژن ڈاکٹر علی خان جدون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جواد مجید سواتی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس قریشی، INOR ایبٹ آباد سے ڈاکٹر ساجد زمان، اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ، صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن راجہ ظہور عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، سیکرٹری اطلاعات رانا منیر احمد سمیت الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور خواتین کی صحت کے تحفظ کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں اور کہا کہ بروقت تشخیص، مناسب طبی رہنمائی اور عوامی آگہی کے ذریعے اس مرض کے خطرات اور پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
بریسٹ کینسر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے، معاشرتی غلط فہمیوں کے خاتمے اور خواتین کو بروقت طبی معائنہ کروانے کی ترغیب دینے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا
تقریب کے انتظامات اور میزبانی کے فرائض کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کی ڈسٹرکٹ بریسٹ کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر فریال سعید نے انجام دیے۔
رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
PMA KATH

مبارک باد !!  ❤️ fans PMA KATH
18/10/2026

مبارک باد !!
❤️
fans
PMA KATH

17/10/2026

نو منتخب صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال حاجی محمد شاہد خطاب کرتے ہوئے

17/10/2026

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، بے نظیر بھٹو شہید ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد الفتح پینل کی جانب سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب صدر حاجی محمد شاہد جنرل سیکرٹری سید عاقب حسین شاہ اور انکی تمام نو منتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official

📍 پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات — ایبٹ آبادبینظیر بھٹو شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے انتخابات کے موقع پر صوبائی صدر مجا...
17/10/2026

📍 پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات — ایبٹ آباد

بینظیر بھٹو شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے انتخابات کے موقع پر صوبائی صدر مجاہد اعظم، جنرل سیکرٹری شمس التاج بمعہ کابینہ، ڈویژنل صدر ہدایت الرحمان ، جنرل سیکرٹری سردار فضل رازق ،صدر ضلع مانسہرہ ابرار خان سواتی، جنرل سیکرٹری شعیب ظہور تنولی، صدر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال راجہ ظہور عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، سیکرٹری اطلاعات رانا منیر احمد اور دیگر عہدیداران موجود۔
پولنگ کا عمل نہایت شفاف اور خوشگوار ماحول میں جاری

🤝 اتحاد، اتفاق اور پیرا میڈیکل برادری کی یکجہتی!

fans
PMA KATH

Address

Abbott A Bad Road

Telephone

+923138829333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMA KATH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PMA KATH:

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed clinic?

Share