Dr Maaz Khan Urologist

Dr Maaz Khan Urologist ماہر امراض گردہ ، مثانہ ، پراسٹیٹ ، کینسر ، مردانہ کمزوری وغیرہ.

05/08/2026
30/07/2026

ڈاکٹری صرف ایک پیشہ نہیں، ایک عہد ہے…
ایک ایسا وعدہ جو ہم اپنے ضمیر، اپنے رب، اور اپنے مریضوں سے کرتے ہیں۔

ہر آپریشن تھیٹر میں داخل ہوتے وقت یہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ہاتھوں کو شفا کا ذریعہ بنائے، ہمارے فیصلوں میں حکمت عطا فرمائے، اور ہر مریض کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔

ڈاکٹر ہونے کا مطلب صرف علاج کرنا نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت، امانت داری، رحم دلی اور ذمہ داری نبھانا ہے۔

اللّٰہم اشفِ مرضانا واشفِ کلَّ مریض۔ آمین 🤲

27/07/2026

یہ ایک 25 سالہ نوجوان کا حقیقی کیس ہے۔ 3 سال تک مختلف جگہوں پر صرف علامات کا علاج ہوتا رہا، مگر بیماری کی اصل وجہ سامنے نہ آسکی۔
جب اس کا تفصیلی معائنہ، الٹراساؤنڈ اور پھر Cystoscopy کی گئی تو مثانے میں ایک چھوٹا ٹیومر موجود تھا، جسے فوری طور پر نکال کر بایوپسی کے لیے بھیجا گیا، اور رپورٹ میں مثانے کے کینسر کی تصدیق ہوئی۔
افسوس کہ مریض علاج مکمل کیے بغیر بیرونِ ملک چلا گیا اور فالو اَپ کے لیے واپس نہ آیا۔
یاد رکھیں: پیشاب میں خون (Hematuria) کینسر کی پہلی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ صرف دوائیاں لے کر وقتی آرام کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بروقت تشخیص آپ کی جان، گردوں اور مستقبل کو محفوظ رکھ سکتی ہے.

📢📢
01/07/2026

📢📢

25/06/2026

*پیشاب میں زخم ، ایک اچھا کاروبار*
ملئے سوات کے علاقے درشخیلہ سے تعلق رکھنے والے حضرت بلال سے، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے بار بار پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTI) کی شکایت کے باعث مختلف ڈاکٹروں اور عطائیوں سے علاج کرواتے رہے، مگر افاقہ نہ ہو سکا۔

تفصیلی معائنے اور جدید تشخیصی طریقوں کے بعد معلوم ہوا کہ اصل مسئلہ جسم کے اندر بھولا ہوا ڈی جے سٹنٹ (Forgotten DJ Stent) تھا، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے موجود تھا۔ الحمدللہ، بروقت تشخیص کے بعد کامیاب طریقے سے ڈی جے سٹنٹ نکال دیا گیا، اور اب مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں
DJS

😲 کیا آپ نے کبھی دونوں گردوں میں اتنے بڑے اور اتنی تعداد میں پتھر دیکھے ہیں؟یہ کوئی عام ایکسرے نہیں، بلکہ ایک دردناک حقی...
22/06/2026

😲 کیا آپ نے کبھی دونوں گردوں میں اتنے بڑے اور اتنی تعداد میں پتھر دیکھے ہیں؟
یہ کوئی عام ایکسرے نہیں، بلکہ ایک دردناک حقیقت ہے۔
یہ مریض پچھلے 15 سالوں سے گردوں کے درد اور تکلیف کو خاموشی سے برداشت کرتا رہا۔
غربت، لاعلمی اور لاپرواہی کی وجہ سے اس نے بروقت علاج نہ کروایا، اور آج صورتحال یہ ہے کہ دونوں گردے ان بڑے بڑے پتھروں کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور اپنی کارکردگی کھو چکے ہیں۔
یہ تصویر صرف پتھروں کی نہیں، بلکہ اس نقصان کی کہانی ہے جو وقت پر توجہ نہ دینے سے ہوتا ہے۔
کمر درد، پیشاب میں جلن، خون آنا یا بار بار انفیکشن کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
یاد رکھیں:
"گردوں کی پتھری خود سے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرتی، بلکہ خاموشی سے گردوں کو ختم کرتی رہتی ہے۔"
بروقت تشخیص اور علاج آپ کے گردوں، صحت، وقت اور پیسے کو بچا سکتا ہے۔
اپنے گردوں کا خیال رکھیں، کیونکہ ان کا کوئی آسان متبادل نہیں۔

20/06/2026

نوٹ :- یہ ویڈیوں مریض کی مکمل اجازت کے ساتھ اپلوڈ کی جارہی ہے ، حتی کہ مریض سے انکے چہرے کو ویڈیوں میں دکھانے کی بھی اجازت لی گئ تھی ، مگر انسانیت کی خاطر چھپائی گئ ہے !
ڈاکٹر معاذ خان

کلینک پتہ :- آحمد ڈائگناسٹک سنٹر مٹہ (احمد لیباٹری) بلمقابل تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال مٹه:-
رابطہ نمبر : اور واٹس ایپ نمبر- 03110531242
0946790385

@

احمد ڈائگناسٹک سنٹر ( احمد لیباٹری ) ، بالمقابل تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال مٹه۔۔رابطہ اور واٹس ایپ نمبر :- 03110531242
19/06/2026

احمد ڈائگناسٹک سنٹر ( احمد لیباٹری ) ، بالمقابل تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال مٹه۔۔
رابطہ اور واٹس ایپ نمبر :- 03110531242

Address

احمد ڈائگناسٹک سنٹر مٹه سوات ، بالمقابل تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال مٹه
Matta

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 16:00
Sunday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Maaz Khan Urologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Maaz Khan Urologist:

Shortcuts

Share