Dr Mehtab Khan Chest Specialist

Dr Mehtab Khan Chest Specialist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Mehtab Khan Chest Specialist, Doctor, Kamar Mushani, Mianwali.

ٹی بی۔۔۔دمہ۔۔کھانسی۔۔پرانی کھانسی۔۔۔بلغم۔۔ریشہ۔۔کھانسی کے ساتھ خون آنا۔۔۔پھیپھڑوں میں پانی۔۔پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص۔۔کینسر سے پھیپھڑوں میں پانی۔۔پھیپھڑوں میں پیپ پڑنا۔کرونا۔۔نمونیا۔۔پھیپھڑوں میں ہوا کا بھر جانا۔سانس کا پھولنا۔۔الٹراساونڈ چیسٹ۔

میانوالی کے ایک تحصیل لیول ہسپتال میں 2018 میں ایک میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہا تھا۔اس دن میری ڈیوٹی کے دوران دور ا...
26/05/2026

میانوالی کے ایک تحصیل لیول ہسپتال میں 2018 میں ایک میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

اس دن میری ڈیوٹی کے دوران دور ایک پہاڑی علاقے سے کتے کاٹے کا ایک بچہ لایا گیا اور جب اس کو ویکسین لگانے کا کہا تو پتہ چلا کہ فارمیسی کے انچارج 2 بجے کے بعد کتے کاٹے کی ویکسین نہیں لگاتے اور کہا کہ مریض کو صبح کا وقت دیں۔۔۔مطلب مریض ابھی گھر جائے اور صبح واپس آئے۔۔۔ساتھ دوسرا آپشن بتایا کہ باہر ایک نجی سٹور (ذاتی رشتہ دار) پر ویکسین پڑی ہے وہاں سے خرید کر لگا دیں۔

ایک بار تو رات 11 بجے ایک بچے کیلئے بخار کی دوائی سرکاری الماری میں لگے تالے کے پیچھے سجائی ہوئی تھی کہ یہ ایمرجنسی کیلئے ہے۔۔۔لہزا میں نے وہ تالہ توڑ دیا کہ رات 11 بجے سے زیادہ کونسی ایمرجنسی ہو سکتی یے۔۔اور صبح اس واقعے پہ پورے ہسپتال انتظامیہ میں تشویش اور نفرت آمیز رویے کو بخوبی محسوس کیا۔۔

مگر زندگی میں کچھ اصول ایسے ہوتے ہیں جن پر انسان سمجھوتا نہیں کر سکتا۔

میرا ایک اصول یہ تھا کہ ایمرجنسی کے علاوہ کوئی بھی مریض سیاسی سفارش پر دوسرے مریضوں کو بائی پاس کرکے اندر نہیں آسکتا۔

اور میڈیکو لیگل کیسز کے آتے ہی میں اپنا فون بند کر دیتا تھا اور جب میڈیکل ہو جاتا تھا اور رپورٹ بنا لیتا تھا تو فون آن کر دیتا تھا تاکہ اس وقت مجھے کہیں اپنے والد گرامی کی طرف سے بھی فون نہ آئے اور کہیں اپنے باپ کی محبت اور عزت و تکریم میں مجبور ہو کر کہیں نا انصافی نہ ہو جائے۔

اور دوسرا اصول کہ کوئی بھی شخص ہو چاہے غریب یا امیر وہ سرکاری ہسپتال میں جس حد تک ممکن ہو وہیں پہ Accommodate کیا جائے۔

لہزا اسی وقت فارمیسی والے لوگوں کو وہیں بلایا اور بچے کو ویکسین لگائی جو موصوف کی طبیعت پہ ناگوار گزری۔۔
اصل مسئلہ اس کے بعد شروع ہوا جو انتہائی خوفناک تھا۔

طرح طرح کے منفی رویوں اور عجیب حرکات و سکنات کے ساتھ مریضوں کو پلانٹ کر کے بھیجا جاتا تھا تاکہ بدمزگی پھیلے۔۔اور ایک واقعے میں تو کیمرے اٹھا کر ڈاکٹر روم تک لوگوں کو پہنچایا گیا اور مختلف طریقوں سے ہراسمنٹ اور پریشان کیا گیا کیونکہ میرے ہوتے ہوئے ان کی دال نہیں گلنے والی تھی۔

اب مسئلہ یہ تھا کہ میں نے کوئی غلطی کی ہی نہیں تھی۔
میں نے صرف میڈیکل اخلاقیات کے مطابق اپنا فرض ادا کیا تھا۔

مجھ سے کہا گیا:
سینٹر چھوڑ دیں ۔۔۔

مگر جب انسان غلط نہ ہو تو پھر جھکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

میں اپنی بات پر قائم رہا۔
قانون میرے ساتھ تھا، لیکن بات ایک ڈاکٹر کی وقت اور عزت کی تھی۔۔

پھر ہمیشہ کی طرح ایک خاموش ہتھیار کو چننا پڑا۔۔
“ٹرانسفر”

مجھے تبادلے کا آرڈر ملا… اور میں نے بھی خاموشی سے سامان باندھ لیا، مگر جھکنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

کیونکہ بعض اوقات انسان عہدہ ہار جاتا ہے… مگر اپنا وقار بچا لیتا ہے۔

جس شان سے کوئی مقتل میں گیا،
وہ شان سلامت رہتی ہے۔

آج جب ڈاکٹر نور محمد جیسے شریف النفس انسان کے ساتھ ہونے والی زیادتی دیکھتا ہوں تو وہ واقعہ بار بار یاد آتا ہے۔
بنوں کا واحد نفرالوجسٹ… ایک حساس ڈاکٹر… مگر سیاسی دباؤ کے سامنے ادارے بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بورڈ آف گورنرز، ہمارے ادارے، اور ہمارے منتظمین بھی اکثر سیاسی طاقت کے سامنے مجبور ہو جاتے ہیں۔
وہ اپنے ڈاکٹر کے حق میں کھڑے ہونے کے بجائے سیاسی اشاروں پر چلنے لگتے ہیں۔

پھر سوال یہ ہے کہ:
اس ماحول میں کون سیانا انسان اس ملک میں ایمانداری سے کام کرنا چاہے گا؟

یہاں ایک ڈائریکٹر کو وزیراعلیٰ خود ناقص کارکردگی پر معطل کرتا ہے…
مگر چونکہ وہ “طاقتور حلقوں” کا پسندیدہ ہوتا ہے، اس لیے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

ریٹائرمنٹ تک آرام سے کام کرتا ہے…
اور بعد میں ایک اور بڑے ادارے میں تعینات ہو جاتا ہے۔

ایک طرف وہ ڈاکٹر ہے جو مریض کے حق کیلئے لڑنے پر سزا پاتا ہے…
اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جن پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہوتے ہیں، مگر ان کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

یہی اس نظام کا اصل المیہ ہے۔
اگر آپ مخلص ہوں…تو آپ کی کردار کشی ہوگی۔
اگر آپ اصولوں پر کھڑے ہوں…تو آپ کو تنہا کر دیا جائے گا۔

اور اگر آپ طاقتور حلقوں کے وفادار ہوں…تو قانون بھی آپ کے سامنے خاموش کھڑا ہوگا۔
آج پاکستان صرف بدامنی کا شکار نہیں… یہ انصاف کی موت کا بھی شکار ہے۔

اور جب اداروں میں اصول نہیں رہتے…
تو پھر اچھے لوگ خاموشی سے نظام چھوڑنے لگتے ہیں۔



Mohammad Asrar

18/05/2026
اگر صبح صبح آپ کی ٹیبل پہ مہکتے پھول آپ کو خوش آمدید کہنے کیلئے انتظار کرتے ہیں تو سمجھیں آپ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ اصل...
18/05/2026

اگر صبح صبح آپ کی ٹیبل پہ مہکتے پھول آپ کو خوش آمدید کہنے کیلئے انتظار کرتے ہیں تو سمجھیں آپ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ اصل میں یہی لوگوں کا خلوص اور محبت ہے جو آپ کے اخلاق کے بدلے لوگ آپ کو واپس دے سکتے ہیں۔۔۔
لوگوں سے مت جیتیں بلکہ لوگوں کے دل جیتیں۔۔۔

جزاک اللہ۔۔شکریہ



جو دوست میانوالی سے تعلق رکھتے ہیں خاص طور عیسی خیل۔۔کمر مشانی۔۔خٹک بیلٹ۔۔کالاباغ۔۔۔میانوالی۔۔کندیاں۔۔چشمہ۔۔۔چکڑالہ سے ب...
14/05/2026

جو دوست میانوالی سے تعلق رکھتے ہیں خاص طور عیسی خیل۔۔کمر مشانی۔۔خٹک بیلٹ۔۔کالاباغ۔۔۔میانوالی۔۔کندیاں۔۔چشمہ۔۔۔چکڑالہ سے برائے مہربانی اگر کسی دوست کے پاس کوئی ڈیٹا موجود ہو کہ اس علاقے میں اس سال میں کتنے کتنے کینسر کےکیسز سامنے ائے ہیں .اور کس قسم کے کینسر زیادہ ہیں .
تو برائے مہربانی میری ای میل mehtabali2004@gmailپر رابطہ کریں .
تاکہ ہم ہیلتھ اتھارٹیز کو اس بارے میں درخواست دے سکیں اور انہیں بتائیں کہ اس علاقے میں کینسر سے بچنے کے لیے اگاہی بھی دیں اور علاج کے سلسلے میں سکریننگ کا باقائدہ پلیٹ فارم بھی بنائیں ۔
انشاءاللہ میرے بس میں جتنی کوشش ہوگی میں ضرور کروں گا اپنے وسیب کے لیے اپنے پاکستان 🇵🇰کے لوگوں کے لیے.

اساتذہ کرام۔۔۔سوشل میڈیا ایڈوائزرز۔۔۔سے خصوصی تعاون درکار ہے۔

کیونکہ سب کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمارے یہ علاقے 2 ری ایکٹر پلانٹ۔۔۔۔قبول خیل اور چشمہ کے بیچ میں آتے ہیں ۔

پیغام کو شئیر کریں اور تعاون کریں۔۔۔شکریہ۔

کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔۔۔انشاءاللہ۔
09/05/2026

کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔۔۔انشاءاللہ۔





ڈاکٹر اور مریض کا رشتہ بہت نازک ہوتا ہے۔۔ڈاکٹر کی زرا سی لاپرواہی مریض کی تشخیص اور علاج میں ایک بڑا مسئلہ پیدا کرسکتا ہ...
27/04/2026

ڈاکٹر اور مریض کا رشتہ بہت نازک ہوتا ہے۔۔
ڈاکٹر کی زرا سی لاپرواہی مریض کی تشخیص اور علاج میں ایک بڑا مسئلہ پیدا کرسکتا ہے۔

اب جیسے ان بھائی صاحب اور ڈاکٹر کے بیچ واٹس ایپ پہ بھیجی گئی رپورٹس کے جواب میں ایک غلط فہمی پیدا ہوئی ۔

ہزار بار یہی سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمیشہ رپورٹس۔۔مریض اور مریض کا طبی معائنہ بہت ضروری ہوتا ہے اور اس کیلئے ایک خاص وقت اور ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے۔

جیسے ڈاکٹر کلینک یا ہسپتال میں پوری طرح مریض کی نگہداشت اور علاج کی غرض سے بیٹھے ہوتے ہیں اور ذہنی حالت میں پوری توجہ مریض کو دیتے ہیں۔۔۔اسی طرح اگر ڈاکٹر وہاں سے اٹھ کر گھر کو جاتے ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی میں مصروف رہتے ہیں اور رپورٹس یا علاج کے بارے واٹس ایپ پہ پوچھیں گے تو عدم توجہ کی بنا پہ شاید ان سے غلطی ہو جائے اور اس میں آپ کی مریض کو غلط مشورہ دے دیں۔۔۔

لہزا کوشش کریں کہ اس رسم اور رواج کا خاتمہ کریں کیونکہ ڈاکٹر بھی انسان ہیں اور ہسپتال یا کلینک سے ہٹ کر ان کی بھی ایک ذاتی زندگی ہوتی ہے۔۔۔جہاں آپ کی حدود ختم ہوتی ہیں وہاں سے کسی اور کی حدود شروع ہوتی ہیں۔۔۔

یہ میرے بہت قریبی عزیز ہیں۔۔۔اور ان کی رپورٹس پہ شاید کوئی کمنٹ نہ کرتا لیکن مجبور کیا۔۔۔لہزا مجبوری میں بھی غلطی آخر ہو تو گئی۔۔۔اور اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ رپورٹس پہ واٹس ایپ پہ کمنٹ کرنے پہ پابندی لگا دی میں نے۔۔

شکریہ۔۔



اکثر لوگ خون کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب یہ رپورٹ دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کیا ہے اور علاج بتائیں۔۔ایک ESR زیاد...
25/04/2026

اکثر لوگ خون کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب یہ رپورٹ دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کیا ہے اور علاج بتائیں۔۔

ایک ESR زیادہ ہونے کی وجوہات۔۔۔اور اس کی بیماریاں۔۔۔اور مریض کی علامات۔۔۔ہسٹری اور معائنہ صرف اس ایک ESR کی بنیاد پہ علاج بتانا ہم ڈاکٹرز کیلئے کتنا مشکل ہے۔۔۔۔اسی سے اندازہ لگا لیں۔

خدارا اپنے حال پہ رحم کریں اور رپورٹس میرے متھے پہ مارنے کر بجائے نزدیکی کسی ڈاکٹر سے معائنہ کروا کے اس کے مشورہ کے مطابق علاج کروائیں۔۔

شکریہ

وہی موسم۔۔۔وہی دن۔۔۔۔وہی پیغام۔۔۔۔پلیز شئیر کریں۔۔۔۔
15/04/2026

وہی موسم۔۔۔
وہی دن۔۔۔۔
وہی پیغام۔۔۔۔
پلیز شئیر کریں۔۔۔۔

اللہ پاک کی مخلوق پہ رحم کرو تاکہ آپ پہ رحم کیا جائے۔

کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ تھریشر سیزن شروع ہو رہا ہے لہزا کوشش کریں اپنی گندم کیلئے گاوں۔۔شہروں۔۔۔سڑک کنارے یا گزرگاہوں سے دور زمینوں میں ہی تھریشر لگائیں۔

دمہ اور الرجی والے مریض اس سیزن میں باقاعدہ ماسک کا استعمال کریں۔۔زیادہ پانی پئیں۔۔۔ڈسٹ یا گردو غبار سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
03417919254

الحمداللہ۔۔۔ناصری والا۔۔زیڑی۔۔کتکی۔۔چاپری۔۔نواں شہر۔۔اودھے والا۔۔الف خیل۔۔ٹولہ منگلی۔۔کوٹ چاندنہ۔۔تبی سر۔۔محبت خیل۔۔۔اور...
14/04/2026

الحمداللہ۔۔۔
ناصری والا۔۔زیڑی۔۔کتکی۔۔چاپری۔۔نواں شہر۔۔اودھے والا۔۔الف خیل۔۔ٹولہ منگلی۔۔کوٹ چاندنہ۔۔تبی سر۔۔محبت خیل۔۔۔اور کالاباغ کے وہ مریض جو پھیپھڑوں اور معدہ کے پیچیدہ مسائل میں مبتلا ہوتے
ہوئے۔۔۔پہلے گلن خیل تک سفر کرتے تھے۔

اب انھیں اتنا دور جانے کی ہر گز ضرورت نہیں۔

بلکہ تمام ٹیسٹ اور جدید لیبارٹری کی موجودگی میں اب ڈاکٹر مہتاب خان ہر منگل 5 سے 7 بجے القائم ڈائگناسٹک سینٹر کالاباغ نزد الفلاح بنک میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

#القائم




05/03/2026

جب آپ لوگوں کے دلوں میں رہنے لگ جائیں۔۔

تو سمجھیں اللہ پاک آپ سے راضی ہیں۔۔

لوگوں کی محبت پیار اور خلوص وہ ہتھیار ہیں جو مزید حوصلہ۔۔۔اور ہمت پیدا کرتی ہے کہ اس سسٹم کو مزید بہتر کرنے کیلئے مجھ جیسے ناچیز سے جو ہوا انشاءاللہ کروں گا۔

اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں۔۔۔جزاک اللہ۔




Address

Kamar Mushani
Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Mehtab Khan Chest Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share