ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist

  • Home
  • Pakistan
  • Mir Ali
  • ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist

ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ      Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist Correct information

یہ ڈاکٹر زاہد احمد کا آفیشل فیس بک پیج ہے۔ یہاں آپ کو صحت کے مسائل کے بارے میں مفید معلومات ملیں گی اور آپ آسانی سے اپنی اپوائنٹمنٹ بُک کر سکتے ہیں-
📞 Book your appointment today:
📱 0320-1960500
📱 0333-1691092
☎️ 0928-213822

26/08/2026

ڈاکٹرا معدہ مے خبرے آرتا کو۔۔۔ چہ کیمہ دو

انشاءاللہ  میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 24، 25 اور 26 اگست 2026 بروز پیر منگل بدھ کو معائ...
22/08/2026

انشاءاللہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 24، 25 اور 26 اگست 2026 بروز پیر منگل بدھ کو معائنے کیلئے موجود ہونگے۔
03201960500
03331691092
0928213822

انشاءاللہ  میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 17، 18 اور 19 اگست 2026 بروز پیر منگل بدھ کو معائ...
15/08/2026

انشاءاللہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 17، 18 اور 19 اگست 2026 بروز پیر منگل بدھ کو معائنے کیلئے موجود ہونگے۔
03201960500
03331691092
0928213822

12/08/2026

بچوں میں Abdominal Migraine — پیٹ کا ایسا درد جس کی وجہ سر نہیں، مائیگرین ہو سکتا ہے!
کیا آپ کے بچے کو بار بار اچانک شدید پیٹ درد ہوتا ہے، لیکن ٹیسٹ عموماً نارمل آتے ہیں؟ اگر یہ دورے وقفے وقفے سے ہوں اور درمیان میں بچہ بالکل ٹھیک ہو، تو Abdominal Migraine بھی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے۔
🔹 عام علامات: • ناف کے اردگرد یا پورے پیٹ میں شدید درد
• متلی یا الٹی
• بھوک ختم ہونا
• پیلا پڑ جانا
• سر درد یا روشنی سے حساسیت بعض بچوں میں ساتھ ہو سکتی ہے
• دورہ عموماً چند گھنٹوں سے کئی دن تک رہ سکتا ہے
• دوروں کے درمیان بچہ مکمل طور پر نارمل ہو سکتا ہے
🧠 اسے "Abdominal Migraine" اس لیے کہتے ہیں کہ یہ مائیگرین سے متعلق ایک syndrome ہے، اگرچہ اس وقت اصل شکایت سر درد کے بجائے پیٹ کی ہوتی ہے۔
⚠️ اہم بات: ہر بار پیٹ درد کو Abdominal Migraine نہیں سمجھنا چاہیے۔ قبض، GERD، آنتوں کی بیماری، urinary problems اور دیگر وجوہات کو علامات کے مطابق خارج کرنا ضروری ہے۔
💊 علاج میں: ✔️ مناسب نیند اور باقاعدہ کھانا
✔️ پانی کی مناسب مقدار
✔️ ٹرگرز کی شناخت اور پرہیز
✔️ شدید دورے میں ڈاکٹر کے مشورے سے مناسب antiemetic/analgesic
✔️ بار بار یا شدید دوروں میں migraine preventive treatment کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
👨‍⚕️ والدین کے لیے پیغام: اگر بچے کو بار بار unexplained پیٹ درد کے دورے پڑتے ہیں اور درمیان میں وہ بالکل ٹھیک رہتا ہے، تو بچوں کے ماہر ڈاکٹر سے Abdominal Migraine کے بارے میں ضرور بات کریں۔
Abdominal migraine قابلِ علاج ہے—صحیح تشخیص بہت اہم ہے۔

ڈاکٹر زاہداحمد میڈیکل سپیشلسٹ

12/08/2026

فری آئی کیمپ

گاؤں ہرمز کے لیے ایک انتہائی مسرت بخش اور فلاحی اعلان!

​الحمد للہ! انسانیت اور خدمتِ خلق کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے، ہمارے محترم داؤد جان نے صرف گاؤں ہرمز کے تمام عزیز رہائشیوں کے لیے ایک بہت ہی بڑا اور فلاحی اعلان کیا ہے۔

​یہ فری کیمپ صرف اور صرف گاؤں ہرمز کے باسیوں کے لیے خاص طور پر لگایا جا رہا ہے، تاکہ گاؤں کا کوئی بھی مستحق فرد اس سہولت سے محروم نہ رہے۔

​گاؤں ہرمز کے جن احباب کو آنکھوں یا بینائی سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہے، ان کے لیے آنکھوں کی سرجری (موتیے کا آپریشن) اور اس سے متعلقہ تمام ضروریات بالکل مفت ہوں گی!

​💡 اہم وضاحت اور سنہری موقع:
عام طور پر آنکھوں کی اس سرجری اور علاج پر ہزاروں روپے کا بھاری خرچ آتا ہے، جو کہ ہر ایک کے لیے برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔ لیکن گاؤں ہرمز کے لوگوں کے لیے اس فری کیمپ میں آپ کا یہ سارا مہنگا علاج بالکل مفت کیا جا رہا ہے۔ اس لیے اس سنہری موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی بینائی کی حفاظت کریں۔

​🏥 فری آئی کیمپ کی ضروری تفصیلات:
• تاریخ: 12 اگست
• وقت: صبح 8:00 بجے سے لے کر شام 4:00 بجے تک
• خصوصی معائنہ: ڈاکٹر نوید اقبال صبح 8:00 بجے سے 4:00 بجے تک مریضوں کا مکمل فری چیک اپ کریں گے۔
• مقام: میر علی ہیڈ کوارٹر اسپتال کے نزدیک، داؤد آپٹیکو (ہماری دکان پر)۔

​خصوصی نوٹ (ترتیب وار عمل):
جن بھائیوں کا موتیے کا یا آنکھوں کا آپریشن ہونا ہے، ان کے لیے کیمپ میں باقاعدہ نمبر وار پرچی (ٹوکن) جاری کیے جائیں گے، اور اسی ترتیب کے ساتھ تمام مریضوں کے آپریشن کیے جائیں گے تاکہ کسی کو بھی انتظار میں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

​اہم گزارش:
گاؤں ہرمز کے تمام بھائیوں، بزرگوں اور ماؤں سے پُرخلوص اپیل ہے کہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اگر آپ کے گھر یا آس پاس گاؤں ہرمز کا کوئی بھی ایسا مستحق فرد موجود ہے جسے آنکھوں کے علاج یا چیک اپ کی ضرورت ہے، تو انہیں 12 اگست کو صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہیڈ کوارٹر اسپتال میر علی کے قریب داؤد آپٹیکو ضرور لائیں۔

​اس پیغام کو صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ گاؤں ہرمز کا کوئی بھی مستحق بھائی یا بزرگ اس عظیم نیکی اور سہولت سے محروم نہ رہ سکے۔

​📞 رابطے کے نمبر:
جو لوگ ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہتے ہیں، وہ ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:
• 03350818630 (اس نمبر پر کال اور واٹس ایپ دونوں موجود ہیں)
• 03022211917 (یہ نمبر صرف کال کے لیے ہے)
• 03285013915 (اس نمبر پر کال اور واٹس ایپ دونوں موجود ہیں)

انشاءاللہ  میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 10، 11 اور 12 اگست 2026 بروز  پیر، منگل اور بدھ ک...
08/08/2026

انشاءاللہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد احمد الحسن میڈیکل سنٹر میرعلی میں 10، 11 اور 12 اگست 2026 بروز پیر، منگل اور بدھ کو معائنے کیلئے موجود ہونگے۔
03201960500
03331691092
0928213822

07/08/2026

ریسٹلیس لیگ سنڈروم (Restless Legs Syndrome) کیا ہے؟
علامات: ✅ ٹانگوں میں بے چینی، جھنجھناہٹ، کھنچاؤ یا رینگنے جیسا احساس
✅ آرام یا لیٹنے پر علامات بڑھ جانا
✅ ٹانگیں ہلانے یا چلنے سے وقتی آرام آنا
✅ علامات شام یا رات میں زیادہ ہونا
✅ نیند کا خراب ہونا اور دن میں تھکاوٹ محسوس ہونا
تشخیص: ریسٹ لیس لیگ سنڈروم کی تشخیص زیادہ تر علامات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ تاہم بعض مریضوں میں درج ذیل ٹیسٹ ضروری ہو سکتے ہیں: • خون میں آئرن (Ferritin)
• مکمل خون کا ٹیسٹ (CBC)
• گردوں کے افعال (Kidney Function Tests)
• شوگر (Blood Glucose)
• وٹامن B12 (ضرورت کے مطابق)
علاج: ✔️ اگر آئرن کی کمی ہو تو آئرن کی دوا دی جاتی ہے۔
✔️ کیفین، سگریٹ اور الکحل سے پرہیز کریں۔
✔️ روزانہ ہلکی ورزش کریں اور نیند کا باقاعدہ وقت رکھیں۔
✔️ بعض مریضوں میں ٹانگوں کی ہلکی مالش یا گرم پانی سے سکون ملتا ہے۔
✔️ شدید علامات میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوائیں جیسے پریگابالن، گیباپینٹن، یا ڈوپامین ایگونسٹس استعمال کی جا سکتی ہیں۔
اہم بات: ہر رات ٹانگوں کی بے چینی صرف کیلشیم کی کمی نہیں ہوتی۔ خود علاج کرنے کے بجائے کسی مستند ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں، کیونکہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے اکثر مریضوں کی علامات میں واضح بہتری آ جاتی ہے۔

ڈاکٹر زاہداحمد میڈیکل سپیشلسٹ

06/08/2026

مرگی (Epilepsy) کیا ہے؟

مرگی ایک دماغی بیماری ہے، ذہنی کمزوری یا پاگل پن نہیں۔

اس بیماری میں دماغ کے برقی سگنلز اچانک غیر معمولی ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مریض کو دورہ (Seizure) پڑ سکتا ہے۔

✅ خوش آئند بات یہ ہے کہ مرگی زیادہ تر مریضوں میں دواؤں سے کامیابی سے قابو میں آ سکتی ہے۔ بہت سے مریض مناسب علاج کے بعد بالکل معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔

❌ یہ غلط فہمیاں ختم کریں:

مرگی جنات، جادو یا آسیب کی وجہ سے نہیں ہوتی۔

مرگی ذہنی پسماندگی (Mental Retardation/Intellectual Disability) نہیں ہے۔

مرگی متعدی بیماری نہیں ہے۔

اگر کسی کو دورہ پڑ جائے تو:

اسے محفوظ جگہ پر کروٹ کے بل لٹا دیں۔

سر کے نیچے نرم چیز رکھ دیں۔

منہ میں چمچ، کپڑا یا انگلی ہرگز نہ ڈالیں۔

دورہ ختم ہونے تک ساتھ رہیں، پھر ضرورت ہو تو ہسپتال لے جائیں۔

یاد رکھیں: بروقت تشخیص، باقاعدہ دوا اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل سے مرگی کے زیادہ تر مریض صحت مند اور فعال زندگی گزار سکتے ہیں۔

مرگی قابلِ علاج ہے، شرمندگی یا بدنامی کی نہیں بلکہ صحیح علاج کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر زاہداحمد میڈیکل سپیشلسٹ

05/08/2026

ڈاکٹرا اے معدے نہ مے پشے خوژیژی۔۔۔ ایس ویتا کسا۔۔

ایوب میڈیکل کالج، ایبٹ آباد کا دلکش نظارہقدرتی حسن، سرسبز درخت، کشادہ سبزہ زار اور پُرسکون ماحول ایوب میڈیکل کالج کی خوب...
04/08/2026

ایوب میڈیکل کالج، ایبٹ آباد کا دلکش نظارہ

قدرتی حسن، سرسبز درخت، کشادہ سبزہ زار اور پُرسکون ماحول ایوب میڈیکل کالج کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ صاف ستھرا اور دلکش کیمپس ہر آنے والے کے دل پر خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے۔

نیچے دی گئی تصاویر میں اس حسین نظارے کی خوبصورت جھلک ملاحظہ کریں۔

Address

Street 1
Mir Ali
28170

Telephone

+923331691092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ڈاکٹر زاہد احمد - میڈیکل سپیشلسٹ Dr Zahid Ahmed - Medical Specialist:

Shortcuts

Share

Category