Dr. Faizan Qaisar

Dr. Faizan Qaisar Medical Specialist & Diploma in psychotherapy Ripha international university | WhatsApp for Online Consult: 0332-2783455
(527)

25/07/2026

زہریلے والدین کے زیرِ سایہ پلنے والی اولاد اکثر صرف بچپن میں نہیں، پوری زندگی اس کی قیمت چکاتی ہے۔ یہی بچے بڑے ہو کر خود اعتمادی کی کمی، اضطراب، غصے، ہر وقت دوسروں کو خوش رکھنے کی عادت، اپنی رائے کے اظہار سے خوف، رشتوں میں مشکلات اور خود کو ناکافی سمجھنے جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں-

25/07/2026

میرے مشاہدے کے مطابق "والدین کبھی غلط نہیں ہوسکتے" کی رٹ لگائے رکھنے والے لوگ اکثر اپنی ازدواجی زندگی برباد کر بیٹھتے ہیں یہ مخلوق خود کو جنتی بنانے کے چکروں میں اپنے بیوی بچوں کی زندگی جہنم بنا دیتی ہے

اگر زہریلے والدین کو یہ  ادراک ہو جائے کہ انہوں نے اپنے بچوں پر ظلم کیا ہے اور وہ اپنے اس عمل پر معافی بھی نہ مانگیں، بس...
25/07/2026

اگر زہریلے والدین کو یہ ادراک ہو جائے کہ انہوں نے اپنے بچوں پر ظلم کیا ہے اور وہ اپنے اس عمل پر معافی بھی نہ مانگیں، بس اولاد کے سامنے یہ تسلیم کر لیں کہ وہ غلط تھے، تو یقین جانیے یہ باغی، زخمی بچے ان کے قدموں میں گر پڑیں گے۔

کیونکہ ان بچوں کو بس اپنے حصے کی توجہ، پیار اور انصاف مطلوب ہوتا ہے۔ ان کا مقصد انتقام یا بدلہ نہیں ہوتا۔

Dr. Faizan Qaisar
Assistant Professor of Medicine & Psychotherapist

24/07/2026

پاکستانیوں کو سچ سننے سے ڈر لگتا ہے-لاکھوں لوگوں نے کمنٹس کرکے بتا دیا کہ میں معاشرے کی سچائی بیان کر رہا ہوں کچھ زومبیز یہ بات ماننے کو تیار نہیں انکی ایک ہی رٹ ہے والدین ایسا نہیں کرسکتے ایسے لوگ کسی بھی معاشرے کا ناسور ہوتے ہیں کیونکہ یہ مظلوم سے زیادہ ظالم کے حمایتی ہوتے ہیں تف ہے ان پر

24/07/2026

ہماری سوسائٹی میں شادی کے اگلے دن سے عورت سے خوشخبری کے بارے میں پوچھنا شروع کردیا جاتا ہے مرد کو بھی اپنی مردانگی ثابت کرنے کی جلدی ہوتی ہے لہذا جلد سے جلد بچہ پیدا کرنے کی تگ ودد میں لگ جاتے ہیں پھر اس بچے کو ساری عمر کہتے ہیں کہ تمھاری ماں نے تمھارے لیے جو راتیں جاگ کر گزاری تم اسکا قرض بھی ادا نہیں کرسکتے - کیا بچے کو اس طرح ایموشنلی بلیک میل کرنا ٹھیک ہے اس نے کب کہا تھا کہ مجھے پیدا کرو؟

24/07/2026

دیسی والدین کی اکثریت لوگوں کے پریشر میں ، اپنی ذاتی خوشی کے لیے یا پھر بڑھاپے کے خوف سے خود اولاد پیدا کرتی ہے - مگر اولاد کو پیدا کرنے کے بعد ان پر احسان یوں جتاتی ہے گویا اولاد نے خط لکھ کر انھیں کہا ہو کہ ہمیں پیدا کرو - اولاد سے اپنی انا کے تسکین کے لیے ہر غلط صحیح بات منوانا ایسے والدین کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے - وقت آگیا ہے کہ والدین کے زہریلے رویوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے

یہ حقیقت قبول کرنا ضروری ہےہر ماں باپ سکون نہیں دیتے،ہر بہن بھائی محبت نہیں کرتے۔خاندان اجنبیوں سے بھیزیادہ زہر یلا ہو س...
24/07/2026

یہ حقیقت قبول کرنا ضروری ہے
ہر ماں باپ سکون نہیں دیتے،
ہر بہن بھائی محبت نہیں کرتے۔
خاندان اجنبیوں سے بھی
زیادہ زہر یلا ہو سکتا ہے۔

Dr. Faizan Qaisar
Assistant professor of Medicine
& psychotherapist
WhatsApp 03322783455

23/07/2026

جذباتی اذیت سے دوچار شخص کا سب بڑا مسئلہ اپنے جذبات کو کھل کر بیان کرنا ہوتا ہے-وہ اپنے جذبات اندر ہی اندر دبا کر رکھتا ہے جو اسکی ذہنی اذیت میں اضافے کا سبب بنتا ہے-میری پوسٹ زہریلے والدین کے ہاتھوں جذباتی استحصال کا شکار لوگوں کو وہ پلیٹ فارم دیتی ہے جہاں وہ اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور میں یہ کام عبادت سمجھ کے کرتا ہوں

23/07/2026

زہریلے والدین کا ڈسا شخص سخت ذہنی اور جذباتی اذیت کا شکار ہوتا ہے - لوگ اسکے جذبات کو سمجھے بنا اسطرح کے جملے بولتے ہیں کہ چھوڑ دو جانے دو صبر کرو اف نہ کرو یہ کہہ کر وہ اسکی اذیت کو بڑھا دیتے ہیں - ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کہیں ظالم کی حمایت کرتے ہوئے ایسا نہ ہو کہ آپکو مظلوم کی آہ لے ڈوبے

23/07/2026

جو لوگ کہتے ہیں کہ والدین کبھی غلط نہیں ہوسکتے - ان بے وقوفوں سے پوچھو والدین کیا انسان نہیں ہوتے؟ کیا ان سے غلطی سرزد نہیں ہوسکتی؟ اگر ان سے غلطی ہوجائے تو کیا احترام کے دائرے میں انھیں اسکا احساس نہیں کروایا جاسکتا؟

Address

Ali Medicare Adam Town Mirpurkhas
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Faizan Qaisar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Faizan Qaisar:

Shortcuts

Share