News update

News update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News update, Mirpur.

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کی ہدایت پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مریضوں کو...
26/05/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کی ہدایت پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عید کے دنوں میں ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، تیز رفتاری، غفلت اور غیر محتاط ڈرائیونگ سے گریز کریں تاکہ ٹریفک حادثات اور دیگر ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے، اور ہسپتال کا تمام عملہ اسی جذبے کے تحت مریضوں کی خدمت میں مصروف رہے گا۔ عید کی خوشیوں میں مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہسپتال انتظامیہ ہر وقت عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد، ہسپتال انتظامیہ اور تمام ملازمین کی جانب سے اہلِ اسلام، مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

10/05/2026
کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرپور کے آڈیٹوریم میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ...
08/05/2026

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرپور کے آڈیٹوریم میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) میرپور کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر واجد علی، صدر مرکزی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر وقار اشرف بٹ، پیٹرن اِن چیف ڈاکٹر ارشد راجہ اور دیگر مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر وقار اشرف بٹ، ڈاکٹر ارشد راجہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز برادری کے مسائل، باہمی اتحاد، پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور شعبۂ صحت کی بہتری کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد، ہیڈ آف یورالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار عبدالمجید خان، ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر صادق، ہیڈ آف سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شکیل آصف، میڈیکل سپیشلسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر انجم، میڈیکل سپیشلسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد خان، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر رضوان بوستان، سرجن ڈاکٹر احمد محمود، ڈاکٹر عدیل بشیر، ڈاکٹر محمد خان، ڈاکٹر شاہد لطیف اور دیگر سینئر ڈاکٹرز و پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

تقریب میں ہاؤس آفیسرز، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس، میڈیکل آفیسرز اور ڈاکٹر کمیونٹی کے ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس زاہد اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا

میرپور آزاد کشمیر ۔ تھوتھال اور منگلا قبرستان کے بعد نیو سٹی میں بھی میت کی تذلیل کا شرمناک واقعہ ۔ گزشتہ رات قبرستان می...
23/04/2026

میرپور آزاد کشمیر ۔ تھوتھال اور منگلا قبرستان کے بعد نیو سٹی میں بھی میت کی تذلیل کا شرمناک واقعہ ۔ گزشتہ رات قبرستان میں میتوں کی تدفین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میرپور کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مقامی نام نہاد کمیٹی عہدیداران نے محض ایک کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہوئے نیو سٹی قبرستان میں قبر کھودنے کی اجازت نہیں دی ۔ انسانیت شرما گئی، نیو سٹی قبرستان میں تدفین سے انکار، میت کو دوسرے علاقے منتقل کرنا پڑا ،نیو سٹی کے علاقے میں ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں میلاد و قبرستان کمیٹی کی جانب سے ایک فوت شدہ مسلمان کو مقامی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہ دی گئی، جس پر شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو سٹی میں رہائش پذیر ایک شخص کا انتقال ہوا، جو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقیم تھا۔ مذکورہ سوسائٹی میں نہ تو قبرستان کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی جنازہ گاہ، جس کے باعث لواحقین نے قریبی نیو سٹی قبرستان میں تدفین کا ارادہ کیا۔ تاہم، میلاد و قبرستان کمیٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ صرف وہی افراد قبرستان میں دفن کیے جا سکتے ہیں جن کے نام نیو سٹی میں پلاٹس الاٹ ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے بارہا درخواست کی کہ اسلامی تعلیمات اور انسانی ہمدردی کے تحت تدفین کی اجازت دی جائے، مگر چند مقامی کونسلرز اور خود کو بااثر سمجھنے والے افراد نے قبر کھودنے سے روک دیا۔ اس صورتحال کے باعث جنازے کا اعلان رات 10 بجے کیا گیا، تاہم تدفین کے لیے جگہ نہ ملنے پر جنازے کا وقت تبدیل کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازہ نماز انتہائی کربناک ماحول میں گھر کے سامنے گلی میں ادا کی گئی، جبکہ میت کو ایمبولینس میں رکھ کر بالآخر دور دراز علاقے گیائیں کوٹلی منتقل کیا گیا جہاں اسے سپرد خاک کیا گیا۔ اس واقعے نے نہ صرف لواحقین کو اذیت میں مبتلا رکھا بلکہ علاقہ بھر کے لوگوں کو بھی افسردہ کر دیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق عدالت عالیہ کے فیصلے اور ڈپٹی کمشنر میرپور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی بھی مسلمان میت کو قریبی قبرستان میں دفنایا جا سکتا ہے، اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی منافی ہے۔ شہریوں، سماجی حلقوں اور متاثرہ خاندان نے اس واقعے کو کھلی زیادتی اور انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر، آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ میرپور سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک نہ ہو۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو اس قسم کے واقعات معاشرے میں مزید انتشار اور بے چینی کا باعث بن سکتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

Address

Mirpur

Telephone

+923003512244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to News update:

Share