Islah Network اصلاح نیٹ ورک

Islah Network اصلاح نیٹ ورک Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islah Network اصلاح نیٹ ورک, Mental Health Service, Mirpur.
(1)

اصلاح نیٹ ورک خواتین کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پہ انہیں سنا سمجھا اور گائیڈ کیا جاتا ہے زندگی کے معاملات میں کہ وہ ایک مضبوط اور خودمختار پہچان قائم کر سکیں۔
ہماری سروسز کوچنگ، کاونسلنگ ، ہیلنگ تھیراپی ، ہولسٹک ہیلتھ ، مینٹل ہیلتھ اور آگاہی گروپس

سورۃ الکوثر صرف اللہ کی عطا کی خوشخبری نہیں، بلکہ یہ ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ نعمت ملنے کے بعد ہمارا رخ کس طرف ہونا چاہی...
24/08/2026

سورۃ الکوثر صرف اللہ کی عطا کی خوشخبری نہیں، بلکہ یہ ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ نعمت ملنے کے بعد ہمارا رخ کس طرف ہونا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
«فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ»
یعنی اپنے رب کے لیے نماز قائم کرو اور قربانی کرو۔

جب اللہ عطا فرمائے تو شکر کے ساتھ اس کے سامنے جھک جانا چاہیے۔ جب زندگی ہمیں توڑنے کی کوشش کرے تو اپنے رب سے تعلق مضبوط کرنا چاہیے۔ اور جب کوئی ہماری قدر نہ کرے تو لوگوں کی رضا کے بجائے اپنے رب کی رضا تلاش کرنی چاہیے۔
لِرَبِّكَ ہمیں اخلاص کا سبق دیتا ہے؛ عبادت نہ دکھاوے کے لیے، نہ لوگوں کی تعریف کے لیے، بلکہ صرف اپنے رب کے لیے۔ 🤍
اور رسول اللہ ﷺ سے محبت بھی صرف ایک جذباتی دعویٰ نہیں، بلکہ آپ ﷺ کی سنت کو اپنی زندگی میں اپنانے کا نام ہے۔ ہمارے اخلاق، معاملات، گھر، والدین، اولاد، کاروبار، زبان اور لوگوں کے ساتھ رویے میں سنت کی خوبصورتی نظر آنی چاہیے۔
محبت صرف محسوس نہیں کی جاتی، محبت اتباع مانگتی ہے۔
آئیے، سورۃ الکوثر کے پیغام کو صرف پڑھنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش کریں: نماز میں اخلاص، نعمتوں پر شکر، اللہ کی رضا کے لیے قربانی اور رسول اللہ ﷺ کی سنت سے سچی وابستگی۔ 🤲

📩 اگر یہ پیغام آپ کے دل کو چھو گیا ہے تو اسے کسی ایسے شخص تک ضرور پہنچائیں جسے آج اپنے رب سے دوبارہ جڑنے کی ضرورت ہے۔
ایسی مزید اصلاحی اور قرآنی تحریروں کے لیے Islah Network کو Follow کریں۔

کبھی زندگی کا کوئی نقصان ہمیں یہ یقین دلانے لگتا ہے کہ اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ لیکن سورۃ الکوثر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جسے...
24/08/2026

کبھی زندگی کا کوئی نقصان ہمیں یہ یقین دلانے لگتا ہے کہ اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ لیکن سورۃ الکوثر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جسے ہم اختتام سمجھ رہے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ اسی کے بعد خیر کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔ 🤍
دنیا کمی دیکھ سکتی ہے، مگر اللہ کثرتِ خیر عطا کرنے والا ہے۔ دنیا طعنے دے سکتی ہے، مگر اللہ اپنے بندے کو عزت دے سکتا ہے۔ کوئی خواب ٹوٹ جائے، کوئی رشتہ ختم ہوجائے، کوئی نعمت چھن جائے یا لوگ ہمیں کم تر سمجھنے لگیں، پھر بھی ہماری کہانی ختم نہیں ہوتی۔
سورۃ الکوثر ہمیں تین خوبصورت راستے دکھاتی ہے: اللہ کی عطا کو پہچاننا، اسی کے لیے نماز قائم کرنا اور اس کی رضا کے لیے قربانی دینا۔
اگر آج آپ اپنی زندگی کے کسی نقصان کو اپنا اختتام سمجھ رہی ہیں تو ذرا رک کر سوچیے… شاید اللہ تعالیٰ آپ کو وہ خیر دکھانا چاہتے ہیں جو ابھی آپ کی نگاہ سے اوجھل ہے۔
اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کا تقاضا صرف محبت محسوس کرنا نہیں، بلکہ آپ ﷺ کی سنت، اخلاق اور تعلیمات کو اپنی زندگی میں اپنانا بھی ہے۔
اگر یہ تحریر آپ کے دل کو چھو گئی ہے تو اسے کسی ایسے شخص تک ضرور پہنچائیں جو اس وقت اپنی زندگی کے کسی نقصان کو اختتام سمجھ رہا ہے۔

📩 مزید ایسی اصلاحی اور ایمان افروز تحریروں کے لیے Islah Network کو فالو کریں اور اپنی رائے یا احساسات ہمیں DM میں ضرور بتائیں۔

#سورۃالکوثر #الکوثر #قرآن #ایمان #صبر #توکل #اصلاح

نبوت کا چالیسویں سال میں عطا ہونا بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم حکمت کا حصہ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے چالیس سال تک مکہ کے معاشرے میں ...
24/08/2026

نبوت کا چالیسویں سال میں عطا ہونا بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم حکمت کا حصہ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے چالیس سال تک مکہ کے معاشرے میں زندگی گزاری، لوگوں کے درمیان رہے، ان کے حالات دیکھے اور اپنے کردار، سچائی، امانت اور پاکیزگی سے ایک ایسی مثال قائم کی جسے دشمن بھی جھٹلا نہ سکے۔
چالیس برس کی عمر انسانی زندگی میں شعور، تجربے اور فہم کی پختگی کا اہم مرحلہ سمجھی جاتی ہے۔ پھر اسی عمر میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کو نبوت کے عظیم منصب سے سرفراز فرمایا اور پوری انسانیت کی رہنمائی کی ذمہ داری عطا فرمائی۔
یہ ہمارے لیے بھی ایک خوبصورت سبق ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کا وقت ہمیشہ ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہوتا، مگر اس کے ہر فیصلے کے پیچھے حکمت ضرور ہوتی ہے۔ اس لیے زندگی میں کسی کام کے دیر سے ہونے پر مایوس نہ ہوں۔ ممکن ہے جس وقت کو ہم تاخیر سمجھ رہے ہوں، وہی وقت اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہمارے لیے بہترین تیاری کا وقت ہو۔
اپنی زندگی کے ان معاملات پر غور کریں جنہیں آپ "دیر" سمجھ کر پریشان ہوتے ہیں۔ شاید اللہ تعالیٰ آپ کو کسی بڑی ذمہ داری، نعمت یا تبدیلی کے لیے تیار کر رہا ہو۔ 🤍

ایسی ہی سیرت، اصلاح اور اسلامی تربیت پر مبنی تحریروں کے لیے Islah Network کو فالو کریں اور اس پیغام کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں۔

🌿 معاف کرنا دوسروں پر احسان نہیں، اپنے دل پر رحمت ہے۔اکثر ہم دوسروں کی غلطیوں، تلخ باتوں اور رویوں کو دل میں لیے پھرتے ہ...
23/08/2026

🌿 معاف کرنا دوسروں پر احسان نہیں، اپنے دل پر رحمت ہے۔

اکثر ہم دوسروں کی غلطیوں، تلخ باتوں اور رویوں کو دل میں لیے پھرتے ہیں۔ بار بار وہی بات یاد کرنا، غصہ کرنا اور دل میں کینہ رکھنا آخرکار ہمارے اپنے سکون کو متاثر کرتا ہے۔

معاف کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ غلطی کو درست مان لیں یا خود کو دوبارہ تکلیف پہنچانے کی اجازت دیں۔ بعض اوقات معافی کے ساتھ حدود قائم رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

قرآن ہمیں سکھاتا ہے کہ:
"اور معاف کر دو، بے شک اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔"

کسی نے آپ کو دکھ دیا ہے تو دل میں یہ کہہ کر معاملہ اللہ کے سپرد کر دیں:
"میں نے معاف کیا، اب اللہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔" 🤍

معافی کا سب سے خوبصورت فائدہ یہ ہے کہ آپ ماضی کے بوجھ سے آزاد ہو کر اپنے دل کو سکون کی طرف لے جاتے ہیں۔

🌸 معاف کریں، خود کو آزاد کریں، اور اپنا دل اللہ کے قریب کریں۔

📩 اگر آپ بھی اپنے جذبات، رشتوں اور ذہنی سکون کے حوالے سے رہنمائی چاہتے ہیں تو Islah Network کو DM کریں۔

کیا اپ کو بھی کوئی خاموشی سے کنٹرول کر رہا ہے؟ کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ کسی خاص شخص کے ساتھ بات کرنے کے بعد آپ کو ایسا...
23/08/2026

کیا اپ کو بھی کوئی خاموشی سے کنٹرول کر رہا ہے؟

کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ کسی خاص شخص کے ساتھ بات کرنے کے بعد آپ کو ایسا لگنے لگتا ہے کہ شاید غلطی میری تھی؟

آپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہوتا، لیکن پھر بھی guilt محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔
آپ نے اپنی سائیڈ کی سٹوری بتائی ہوتی ہے، مگر آخر میں آپ ہی معافی مانگ رہے ہوتے ہیں۔

یہی وہ پوائنٹ ہے جہاں پہ ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے ہمارے لیے رکنا ضروری ہے۔

کیونکہ ہر بار مسئلہ آپ ک حساس طبیعت یا overthinking کا نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی آپ کے emotions کو ہی آپ کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

Actually this is manipulation.

سامنے والا آپ کہ منہ پہ نہیں کہتا کہ
تم میری ہی بات مانو۔

بلکہ وہ ایسا جملہ استعمال کرتا ہے جسے سن کے اپ خود ہی سوچ میں پڑ جائیں۔

مثلاً

اگر تمہیں واقعی میری فکر ہوتی تو تم ایسا نہ کرتیں۔

میں نے تمہارے لیے اتنا کچھ کیا، تم میری اتنی سی بات نہیں مان سکتیں؟

یا پھر بالکل خاموش ہو جاتا ہے، تاکہ آپ خود ہی بے چین ہو کر اس کے پاس جائیں۔

نتیجہ یہ نکلتا ہے۔

آپ اپنی اصل بات بھول جاتی ہیں اور اس سوچ میں پڑ جاتی ہیں کہ میں اسے کیسے ناراض ہونے سے بچاؤں؟

یہ manipulation کی ایک اہم علامت ہے۔

لیکن یہاں یہ بات بھی بہت اہم ہے مہ

ہر ناراضی manipulation نہیں ہے۔
ہر خاموشی silent treatment نہیں ہے۔
اور ہر اختلاف gaslighting نہیں ہے۔

کسی رویے کو سمجھنے کے لیے اس رویے کا بار بار repeat ہونا بتاتا ہے کہ یہ مسئلہ کیا ہے

اگر کوئی شخص بار بار آپ کو guilt میں ڈالتا ہے، آپ کی boundaries پر ناراض ہوتا ہے، آپ کو اپنی feelings پر شک کرواتا ہے یا اپنے reaction کے ذریعے آپ سے اپنی مرضی منواتا ہے، تو یہ صرف ایک معمولی disagreement نہیں رہتا۔

اور شاید سب سے اہم سوال یہ ہے:

کیا آپ اس رشتے میں اپنی مرضی سے فیصلے کر رہی ہیں، یا صرف دوسرے شخص کے reaction اور ناراضگی سے بچنے کے لیے؟

کیونکہ healthy relationship میں آپ کو اختلاف کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اور پھر بھی آپ کو یہ خوف نہیں ہونا چاہیے کہ سامنے والا guilt، خاموشی، ناراضی یا emotional pressure کے ذریعے آپ کو بدلنے کی کوشش کرے گا۔

یاد رکھیں، کسی کے emotions کی ذمہ داری لینا اور کسی کے emotions کو کنٹرول کرنے دینا، دونوں الگ چیزیں ہیں۔

کوئی بھی شخص چیخ چیخ کے نہیں بتاتا ہے کہ وہ اپ کو مینیپولیٹ کر رہا ہے بلکہ یہ بہت خاموشی سے ہوتی ہے۔ اور کبھی اتنی محبت اپ پہ جتائی جاتی ہے کہ اس محبت میں آپ manipulate ہو جاتے ہیں۔
اور کبھی اتنی subtle ہوتی ہے کہ آپ کو کافی دیر تک احساس ہی نہیں ہوتا کہ آپ کو ہنٹرول کیا جا رہا ہے۔

اسی لیے اگلی بار جب کسی interaction کے بعد بار بار آپ کے ذہن میں آئے:

آخر میں ہر بار غلطی میری ہی کیوں ہوتی ہے؟

تو صرف خود کو blame کرنے کے بجائے relationship کے pattern کو بھی دیکھیں۔

مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی آپ کی sensitivity کو جان بوجھ کر استعمال کر رہا ہوتا ہے۔

یہ مضمون عمومی psychological awareness کے لیے ہے۔ ہر relationship کا context مختلف ہوتا ہے، اس لیے کسی فرد کو صرف چند signs کی بنیاد پر label کرنا مناسب نہیں۔

ماہر نفسیات
منزہ فاطمہ

Islah Network کے لیے CTA اور hashtags:

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی relationship میں آپ کی sensitivity، guilt یا emotions کو بار بار آپ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے تو اسے نظرانداز نہ کریں۔
اپنی situation کو سمجھنے اور بہتر guidance کے لیے DM کریں۔

صدقہ صرف مال خرچ کرنے کا نام نہیں، بلکہ کسی کے لیے آسانی پیدا کرنا، محبت بانٹنا اور بھلائی کا کوئی بھی عمل بھی اجر کا ذر...
23/08/2026

صدقہ صرف مال خرچ کرنے کا نام نہیں، بلکہ کسی کے لیے آسانی پیدا کرنا، محبت بانٹنا اور بھلائی کا کوئی بھی عمل بھی اجر کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ 🌿

کبھی ایک مسکراہٹ کسی کا بوجھ ہلکا کر دیتی ہے، کبھی ایک نرم جملہ دل کو سکون دے دیتا ہے، اور کبھی کسی کی ضرورت پوری کرنا اس کے لیے پورا دن بدل دیتا ہے۔ ❤️

آئیے آج نیکی کا کوئی ایک ایسا کام ضرور کریں جس سے کسی دوسرے انسان کو فائدہ، خوشی یا آسانی ملے۔
ممکن ہے آپ کا ایک چھوٹا سا عمل کسی کی بڑی پریشانی کم کر دے۔ 🤍

آج آپ کون سا صدقہ کریں گے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ 👇

مزید اصلاحی اور اسلامی یاد دہانیوں کے لیے Islah Network کو فالو کریں اور یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ 🌸

اتوار صرف آرام کا دن نہیں، بہت سی ہاؤس وائفز کے لیے یہ گھر، بچوں اور پورے خاندان کی خدمت کا ایک اور مصروف دن ہوتا ہے۔ ❤️...
23/08/2026

اتوار صرف آرام کا دن نہیں، بہت سی ہاؤس وائفز کے لیے یہ گھر، بچوں اور پورے خاندان کی خدمت کا ایک اور مصروف دن ہوتا ہے۔ ❤️

ہفتے بھر کی ذمہ داریوں کے بعد بھی اتوار کو کام کم نہیں ہوتے، بلکہ اکثر مہمان، بچوں کی چھٹی، خاص کھانے اور گھر کے اضافی کام اسے مزید مصروف بنا دیتے ہیں۔
اس لیے گھر کی اس خاموش محنت کو معمولی نہ سمجھیں۔ ایک شکریہ، تھوڑی مدد اور چند محبت بھرے الفاظ بھی بہت معنی رکھتے ہیں۔ 🌸

اور ان تمام خواتین کے لیے بھی 👏 جو خود ہاؤس وائف نہیں، لیکن اپنی ماں، بہن، بیٹی یا بھابھی کا ہاتھ بٹاتی ہیں—آپ کی یہ مدد بھی قابلِ قدر ہے۔ ❤️

آج گھر کی کسی خاتون کا کام تھوڑا سا بانٹ لیجیے۔ ☕🤍

جب میاں بیوی کی بات گھر والوں تک پہنچتی ہے، تو نقصان صرف ایک فرد کا نہیں ہوتا۔ بعض اوقات شوہر اپنی بیوی کی چھوٹی چھوٹی غ...
22/08/2026

جب میاں بیوی کی بات گھر والوں تک پہنچتی ہے، تو نقصان صرف ایک فرد کا نہیں ہوتا۔

بعض اوقات شوہر اپنی بیوی کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی اپنے گھر والوں کے سامنے رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔

اگر کسی وقت بیوی کو باہر لے کر جانا چاہتا ہے تو گھر والوں میں سے کسی فرد کو ساتھ لے لیتا ہے۔

اگر بیوی کے اخراجات پورے کرنے ہیں تو ان کے بارے میں بھی گھر والوں سے ڈسکسں کرتا ہے

“اس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں… یہ تو یہ چیز بھی خرچ کرتی ہے…”

اگر بیوی اسے کسی بات سے، کسی کام سے یا کسی فرد سے روکتی ہے تو وہ بھی گھر والوں کے سامنے discuss کر دیتا ہے۔

“یہ تو مجھ پر control کرنا چاہتی ہے۔”

اور پھر آگے سے اسے گھر کے مختلف افراد کی طرف سے مختلف مشورے ملنے شروع ہو جاتے ہیں:

“اسے control میں رکھو۔ اپنی مرضی چلاو ورنہ ہاتھ سے نکل جائے گی وغیرہ”
“تمہیں اس کی ہر بات ماننے کی ضرورت نہیں۔”
“اگر یہ تمہیں زیادہ مشورے دیتی ہے تو اسے بتاؤ کہ تم اس کے شوہر ہو۔”
“تم مرد ہو، تمہیں جو مناسب لگے کرو۔”

مسئلہ یہ ہے کہ شوہر شاید اس وقت صرف اپنا غصہ یا frustration share کر رہا ہوتا ہے، لیکن گھر والے اس انفارمیشن سے اپنی رائے بنانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اور پھر ایک ایسا رشتہ جسے دو لوگوں نے مل کر بنانا تھا، اس میں غیر ضروری طور پر بہت سے لوگ شامل ہو جاتے ہیں۔

شادی کے شروع کے سال بہت اہم ہوتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، trust build کرتے ہیں، باؤنڈریز طے کرتے ہیں، اپنی زندگی کیسے چلانی ہے اسے پلسن کرتے ہیں۔ اور یہ سیکھتے ہیں کہ اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ کیسے کھڑا ہونا ہے۔

لیکن اگر اسی وقت بیوی کو یہ محسوس ہونے لگے کہ اس کی ہر بات، ہر خرچ، ہر اختلاف اور ہر غلطی اپنے شوہر کے گھر والوں تک پہنچ سکتی ہے، تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ emotionally safe کیسے محسوس کرے گی۔
اعتماد یہ نہیں کہ آپ اپنی بیوی سے جھوٹ نہیں بولتے۔ بلکہ اعتماد یہ بھی ہے کہ آپ اس کی private باتوں کو ہر جگہ کھول کے نہیں رکھ دیتے۔

ہر مسئلہ خاندان کے سامنے رکھنے کے بجائے میاں بیوی کو ساتھ بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے، اختلاف کو سمجھنا ہوتا ہے اور اگر مسئلہ واقعی بڑا ہو تو کسی غیر جانب دار professional سے مدد لینی چاہیے۔

کیونکہ جب آپ اپنے شریکِ حیات کی ہر شکایت گھر والوں کے سامنے رکھتے ہیں تو آپ صرف ایک مسئلہ share نہیں کر رہے ہوتے، آپ اپنے شریکِ حیات کی ایک تصویر بھی ان کے ذہن میں بنا رہے ہوتے ہیں۔

اور پھر کل اگر آپ دونوں میں صلح ہو بھی جائے، تو ضروری نہیں کہ آپ کے گھر والے بھی اسی آسانی سے اس تصویر کو بدل سکیں۔

ازدواجی رشتہ دو لوگوں کا ہوتا ہے؛ ہر اختلاف کو family discussion بنانا ضروری نہیں ہوتا۔

ماہر نفسیات
منزہ فاطم

اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ ازدواجی رشتے میں پرائیویسی، اعتماد اور حدود ضروری ہیں، تو اس تحریر کو اُن لوگوں تک ضرور پہنچائیں جن کے لیے یہ بات فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

اپنی رائے کمنٹ میں ضرور شیئر کریں:
کیا ہر ازدواجی اختلاف گھر والوں کے ساتھ discuss کرنا ضروری ہے؟

مزید اصلاحی اور ازدواجی رہنمائی کے لیے Islah Network کو فالو کریں۔

سائیکالوجسٹ سے بات کرنا بھی ایک professional interaction ہےپچھلے آٹھ سال سے Psychology کی field میں کام کرتے ہوئے، خاص ط...
22/08/2026

سائیکالوجسٹ سے بات کرنا بھی ایک professional interaction ہے

پچھلے آٹھ سال سے Psychology کی field میں کام کرتے ہوئے، خاص طور پر online services کے دوران، میں نے ایک چیز بہت شدت سے محسوس کی ہے کہ لوگ کبھی کبھی psychologist اور ایک عام listener کے درمیان فرق بھول جاتے ہیں۔

صرف اس لیے کہ ہم کسی psychologist سے بات کر رہے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر موضوع پر، ہر انداز میں اور ہر حد تک گفتگو کی جا سکتی ہے۔

کچھ لوگ اپنی curiosity کو psychological concern کے نام پر لے آتے ہیں۔ کچھ internet پر پڑھی ہوئی کسی بات کو اپنے اوپر apply کرکے diagnosis تلاش کرنے لگتے ہیں، اور کچھ لوگ خاص طور پر adult یا sexual topics کو بار بار گفتگو کا حصہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مختلف بہانوں سے سائیکالوجسٹ کے ساتھ ایسی conversations initiate کرتے ہیں جن کا مقصد حقیقی psychological help لینا نہیں ہوتا، بلکہ شاید attention، validation، personal gratification یا صرف اس conversation سے pleasure حاصل کرنا ہوتا ہے۔

یہاں ایک بہت اہم فرق سمجھنا ضروری ہے:

سائیکالوجسٹ کا کسی sensitive یا sexual topic پر clinically بات کرنا اور کسی شخص کا اسی موضوع کو personal interaction کے لیے استعمال کرنا، دونوں بالکل مختلف چیزیں ہیں۔

ایک سائیکالوجسٹ ضرورت پڑنے پر ایسے موضوعات پر بھی professionally بات کر سکتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ professional space کو کسی کی personal curiosity یا gratification کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائیکالوجسٹ کی ذمہ داری صرف جواب دینا نہیں، بلکہ باونڈری کو پہچاننا اور اسے برقرار رکھنا بھی ہے۔ اور کلائنٹ کے لیے بھی یہ سمجھنا ضروری ہے کہ psychological consultation کوئی casual conversation نہیں ہوتی۔ اس کے پیچھے ایک professional کا وقت، training، تجربہ اور ethical responsibility ہوتی ہے۔

ہر عجیب خیال disorder نہیں ہوتا، ہر fantasy pathology نہیں ہوتی، اور ہر curiosity therapy کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سائیکالوجی کا مقصد انسان کے ذہن کو سمجھنا، distress کو کم کرنا اور زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔

اس لیے professional boundaries کسی کو دور رکھنے کے لیے نہیں ہوتیں۔ یہ پورے profession کی dignity، safety اور purpose کو محفوظ رکھنے کے لیے ہوتی ہیں۔

A psychologist is available to understand you, not to entertain you.

ماہر نفسیات
منزہ فاطمہ

آپ کے خیال میں آج کے online environment میں professional boundaries کو واضح کرنا کیوں ضروری ہو گیا ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور بتائیں۔
اس پیغام کو ان لوگوں تک ضرور پہنچائیں جو psychology، therapy اور professional boundaries کو بہتر انداز میں سمجھنا چاہتے ہیں۔

نفس آپ کو کبھی سیدھا یہ نہیں کہتا کہ "تم ہار مان لو" یا "یہ کام مت کرو"، بلکہ وہ بہت معصوم بن کر مشورہ دیتا ہے:• "ابھی ت...
21/08/2026

نفس آپ کو کبھی سیدھا یہ نہیں کہتا کہ "تم ہار مان لو" یا "یہ کام مت کرو"، بلکہ وہ بہت معصوم بن کر مشورہ دیتا ہے:

• "ابھی تھوڑا آرام کر لو، شام کو کر لینا"

• "جلد بازی کی کیا ضرورت ہے؟
ابھی بہت وقت پڑا ہے"

• "ایک بار ماحول اور موڈ صحیح ہو جائے، پھر شروع کریں گے"

• "اتنا سا تو کام ہے، چٹکیوں میں ہو جائے گا"

اور اسی "تھوڑی دیر بعد" اور "کل" کے چکر میں، ہفتے، مہینے اور سال خاموشی سے ضائع ہو جاتے ہیں۔

علمِ نفسیات میں اس رویے کو Procrastination (ٹال مٹول) کہتے ہیں۔
یہ صرف سستی یا کاہلی کا نام نہیں، بلکہ اپنے ہی فیصلوں اور ذمہ داریوں سے بھاگنے کا ایک ذہنی بہانہ ہے۔

آج ذرا ٹھہر کر خود سے سچ بولیں…
وہ کون سا ضروری کام ہے جسے آپ "کل پر" ٹالتے ٹالتے مہینوں پیچھے دھکیل چکے ہیں؟

یاد رکھیں،
مکمل کام ایک دن میں ہونا ضروری نہیں، بس آج اس کی طرف صرف 5 منٹ کا پہلا چھوٹا سا قدم اٹھائیں۔

چلیے، سوچنا چھوڑیے اور ابھی سے شروعات کیجیے! 🙂
عظمٰی بنت عبدالغفور

🌿 اصلاح کی طرف ایک قدم آج ہی اٹھائیں۔

اگر یہ تحریر آپ کو اپنے کسی ایسے کام کی یاد دلا گئی ہے جسے آپ مسلسل "کل" پر ٹال رہے ہیں، تو آج صرف 5 منٹ اس کے لیے نکالیں۔

📌 اس تحریر کو Save کریں، کسی ایسے شخص تک ضرور پہنچائیں جو ٹال مٹول کا شکار ہے، اور اصلاح نیٹ ورک کے ساتھ جڑے رہیں تاکہ نفسیاتی، اخلاقی اور روحانی اصلاح سے متعلق مفید رہنمائی آپ تک پہنچتی رہے۔

اپنی اصلاح، آج سے… ابھی سے۔ 🌱

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islah Network اصلاح نیٹ ورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Islah Network اصلاح نیٹ ورک:

Shortcuts

Share