حکیم اقبال دواخانہ

حکیم اقبال دواخانہ Homeopathic Doctors 💊
DHMS(pak)
Qualified Pharmacist

*صبح نہار منہ بھیگی ہوئی انجیر کھانا کیوں ضروری ہے؟*قدرت نے بعض پھلوں میں ایسی حیرت انگیز شفا رکھی ہے کہ اگر انہیں صحیح ...
25/05/2026

*صبح نہار منہ بھیگی ہوئی انجیر کھانا کیوں ضروری ہے؟*

قدرت نے بعض پھلوں میں ایسی حیرت انگیز شفا رکھی ہے کہ اگر انہیں صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ کئی بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت “انجیر” بھی ہے۔
انجیر نہ صرف قرآنِ پاک میں مذکور مبارک پھل ہے بلکہ جدید تحقیق بھی اس کے بے شمار فوائد کو تسلیم کرتی ہے۔ خاص طور پر رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ انجیر کھانا صحت کے لیے نہایت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

انجیر کو کیسے استعمال کریں؟
رات کو 3 سے 4 خشک انجیر آدھا کپ پانی میں بھگو دیں۔
صبح نہار منہ اچھی طرح چبا کر کھائیں اور اوپر سے وہی پانی بھی پی لیں۔

اب جانئے اس کے حیران کن فوائد

شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مددگار
انجیر میں پوٹاشیم اور قدرتی فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
بھیگی ہوئی انجیر جسم میں گلوکوز کے جذب کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

پرانی قبض کا آسان حل
اگر پیٹ صاف نہ ہو، گیس رہتی ہو یا قبض کی شکایت ہو تو بھیگی ہوئی انجیر بہترین قدرتی علاج ہے۔
اس میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور نظامِ ہضم کو مضبوط کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مفید
جو افراد موٹاپے یا پیٹ کی چربی سے پریشان ہیں ان کیلئے انجیر بہترین غذا ہے۔
یہ دیر تک پیٹ بھرا رکھتی ہے، غیر ضروری بھوک کم کرتی ہے اور میٹھا کھانے کی خواہش میں کمی لاتی ہے۔

دل کو طاقت دیتی ہے
انجیر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ جسم میں خراب چکنائی کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے
انجیر قدرتی کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کا خزانہ ہے۔
باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی کمزوری، جوڑوں کے مسائل اور بڑھتی عمر میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

خون کی کمی میں مفید
انجیر آئرن سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں خون بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کمزوری، تھکن اور چکر آنے والے افراد کیلئے مفید غذا ہے۔

جلد اور بالوں کیلئے فائدہ مند
اس میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ رکھنے اور بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

اہم احتیاط
ذیابیطس کے مریض یا وہ افراد جو کسی خاص بیماری کی دوائیں استعمال کر رہے ہوں، وہ انجیر کو اعتدال میں استعمال کریں اور اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

یاد رکھیں:
چھوٹی چھوٹی قدرتی غذائیں اگر روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لی جائیں تو بڑی بڑی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔
03062209790

25/05/2026

26/04/2026

آنکھ بھر آتی ہے..
جب مریض پلاسٹک کے شاپر میں 4-5 کلو "کاغذ کا بوجھ" اور 10 قسم کی دوائیں لے کر آتا ہے... اور کہتا ہے .

*"ڈاکٹر صاحب، فائلیں بھر گئیں، جیب خالی ہو گئی، پر بیماری نہیں گئی... جینا حرام ہو گیا ہے"* 🥀

*یہ وہ لمحہ ہے جب ڈاکٹر کی ڈگری، اسٹیتھو، قلم — سب بے بس لگتے ہیں۔ کیونکہ درد "جسم" سے نکل کر "روح" میں اتر چکا ہوتا ہے۔*

*1. غربت + بیماری = ڈبل عذاب:*
200 روپے کی دوا، 500 کا ٹیسٹ، 1000 کا الٹراساؤنڈ۔ *مہینے کے 10 ہزار دوا میں۔ بچوں کی فیس کون دے؟*
*نتیجہ:* دوا چھوڑ دیتا ہے، یا آدھی کھاتا ہے۔ بیماری ہنستی ہے: "آ جا، واپس آ جا"۔

*2. "ڈاکٹر شاپنگ":*
لاڑکانہ سے سکھر، سکھر سے کراچی، کراچی سے پنڈی۔ *ہر ڈاکٹر نئی دوا، پرانی بند *
*10 ڈاکٹر = 30 گولیاں روز۔* جگر چیخے: "بس کر دو، میں تھک گیا ہوں"۔

*3. "کاغذ کا قبرستان":*
مریض سمجھتا ہے کاغذ زیادہ = علاج اچھا۔

*4. امید کا قتل:*
جب مریض کہتا ہے *"میں تھک گیا ہوں ڈاکٹر صاحب"* تو یہ جملہ *موت کی دستک* ہے۔ *جسم سے پہلے امید مرتی ہے۔

*2. آؤ مل کر اللہ سے دعا کریں — ان کے نام* 🤲

*یا اللہ، یا شافی، یا کافی، یا ارحم الراحمین...*

* وہ رب جو ایوبؑ کو 18 سال کی بیماری کے بعد شفا دیتا ہے...*
* وہ رب جو یونسؑ کو مچھلی کے پیٹ سے زندہ نکالتا ہے...*
* وہ رب جو مریمؑ کو بغیر شوہر کے بیٹا عطا کرتا ہے...*
*تو ان غریب مریضوں پر رحم فرما جن کی فائلیں تو بھاری ہیں مگر جیب خالی ہے۔*

*یا اللہ:*
*1. ان کے کاغذ گھٹا دے، عمر بڑھا دے۔*
*2. ان کی دوائیں کم کر دے، دعائیں قبول کر لے۔*
*3. ان کے لیبارٹری ٹیسٹ نارمل کر دے، زندگی اب نارمل کر دے۔*
*4. جن کو شوگر ہے، ان کی شوگر "کن فیکون" سے 110 کر دے۔*
*5. جن کو BP ہے، ان کا دل "اللہ ھو" سے پر سکون کر دے۔*
*6. جن کو درد ہے، ان کا درد "یا سلام" سے آرام میں بدل دے۔*
*7. جن کے بچے بھوکے سوتے ہیں دوا کے پیسے کی وجہ سے، ان کے گھر رزق کی برسات کر دے۔*

*یا اللہ، ڈاکٹر دوا دیتا ہے، شفا تو تو دیتا ہے۔*
*ہماری دوا میں برکت ڈال دے، ان کی دعا میں اثر ڈال دے۔*
*ان کو "صحت والی لمبی زندگی" عطا فرما، "عزت والی بے فکری موت" عطا فرما۔*

*آمین، ثم آمین، یا رب العالمین* ❤️‍🩹

*3. ڈاکٹر کا فرض — دوا + دعا + دغا نہ دو* 💊🕌

* درد دل رکھنے والے ڈاکٹر ہی مریض کا اصل علاج ہیں۔ آپ ان کے لیے یہ 4 کام ضرور کرو:*
کام کیسے کرنا ہے
**1. دوا کم، یقین زیادہ** 10 کی جگہ 2 دوا دو، مگر آنکھ میں آنکھ ڈال کر کہو "ٹھیک ہو جاؤ گے" — **یہ جملہ Morphine سے طاقتور ہے۔**
**2. خرچہ کم، نسخہ پکا** مہنگی برانڈ کی جگہ Generic دوا لکھو۔ **"Mefnac 500" کی جگہ "Paracetamol 500" — کام وہی، قیمت 1/4۔**
**3. فائل بند، دل کھولو** 5 منٹ مریض کی بات سنو۔ **اکثر مریض دوا سے نہیں، "توجہ" سے ٹھیک ہوتا ہے۔*

*4. مریضوں کے لیے پیغام — اگر کوئی پڑھ رہا ہے* 📜

*میرے غریب بھائی، میری بیمار بہن:*
*1. اللہ نے آپ کو بھلایا نہیں۔* جس نے مارا ہے، وہی پالے گا۔ *"لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ"*
*2. دوا چھوڑو نہیں، ڈاکٹر بدلو نہیں۔* 1 ڈاکٹر پر بھروسہ کرو، 3 مہینے دو۔ *بار بار ٔڊاکٽر بدلنے سے مرض ضدی ہو جاتا ہے۔*
*3. صدقہ دو۔*
*4. تہجد میں اٹھو۔* 2 نفل + "یا شافی" 100 بار۔ *ڈاکٹر سو رہے ہوں گے، شافی جاگ رہا ہو گا۔*

*یاد رکھو:*
*ہم "مسیحا" نہیں، "وسیلہ" ہیں۔*
*شفا منجانب اللہ ہے، ہم صرف نسخہ لکھتے ہیں۔*
*تو نسخے پر "Rx" کے ساتھ "Bismillah" بھی لکھ دیا کرو۔*
*ان شاءاللہ کاغذ کم ہوں گے، مریض ٹھیک ہوں گے۔*

*اللہ آپ کو اور مجھے ان غریب مریضوں کی خدمت کی توفیق دے۔*
*اللہ ان سب کو صحت کاملہ، عاجلہ، مستمرہ عطا فرمائے۔*
*اور ہمیں قیامت کے دن ان کی دعاؤں والا ڈاکٹر بنائے۔ آمین

_"میری OPD میں دو چیزیں فری ہیں: پانی اور دعا۔ دونوں شفا ہیں"_ ❤️‍🩹

اچھي ڈاکٹر سلامت رہیں۔ ان کی وجہ سے مریضوں کا "جینا حرام" نہیں، "جینا آسان" ہوتا ہے۔

گھریلو مفید نسخہ برائے سوجن اور یورک ایسڈ:اجزاء:دہی: 1.5 کلوتخم بکائن: 30 گرامنیم کی نمولیاں: 30 گرامریوند چینی: 30 گرام...
22/03/2026

گھریلو مفید نسخہ برائے سوجن اور یورک ایسڈ:

اجزاء:

دہی: 1.5 کلو

تخم بکائن: 30 گرام

نیم کی نمولیاں: 30 گرام

ریوند چینی: 30 گرام

اجوائن دیسی: 30 گرام

کالا نمک: 30 گرام

چینی: 100 گرام

ترپھلا (ہرڑ 100 گرام، بہیڑا 200 گرام، آملہ 400 گرام): کل 700 گرام

ترکیب:

ہانڈی میں دہی ڈالیں، باقی تمام اجزاء شامل کریں۔

ہانڈی کو ڈھکن سے بند کر کے آٹے سے سیل کریں۔

کسی کپڑے میں لپیٹ کر دھوپ میں 21 دن رکھیں۔

21 دن بعد پیس کر سفوف بنائیں اور ہوا بند جار میں محفوظ کریں۔

استعمال:

یورک ایسڈ، فیٹی لیور اور بالوں کے لیے: ایک چھوٹی چمچ دن میں دو بار پانی کے ساتھ، تین ماہ تک۔

خواتین کے مخصوص امراض اور یورین انفیکشن: آدھی چمچ صبح خالی پیٹ اور آدھی چمچ عصر کے وقت نیم گرم پانی کے ساتھ، ایک ماہ۔

یرقان اور ہیپاٹائٹس: آدھی چمچ دہی کی لسی کے ساتھ تین ماہ۔

📱 رابطہ صرف واٹس ایپ پر: 03062209790

گرمیوں کا خاص تحفہیہ نسخہ معدہ، مثانہ اور جگر کی گرمی ختم کرے گا۔یہ مندرجہ ذیل مسائل میں کارآمد ہے:منی پتلی ہوناسرعت انز...
22/03/2026

گرمیوں کا خاص تحفہ
یہ نسخہ معدہ، مثانہ اور جگر کی گرمی ختم کرے گا۔
یہ مندرجہ ذیل مسائل میں کارآمد ہے:

منی پتلی ہونا

سرعت انزال

زکاوت حس

اح**ام

پیشاب کا پیلاپن

جل کے آنا اور قطروں کا آنا

ھوالشافی:-

پھلی کیکر

چھلکا انار

بوپھلی

بہمن سفید

مغز بنولہ

طباشیر

لاجونتی

کوزہ مصری

ترکیب:
تمام اجزاء کو برابر وزن لے کر سفوف بنا لیں۔

استعمال:
صبح و شام ایک چھوٹا چمچ تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
دورانیہ: 30 دن پرہیز کے ساتھ۔
انشاء اللہ شفا ملے گی۔
03062209790

22/03/2026

اسلام علیکم!
مریض کے علامات پڑھیں اور ادویات پر ایک نظر لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔۔

آپ کیا تجویز کریں گے!!

📋 Case Presentation

⬅️ایک نوجوان مرد مریض، عمر 32 سال، OPD میں پیش ہوا۔

Chief Complaints:
🔹اہم شکایات:

اچانک شدید گھبراہٹ کے دورے (Panic Attacks)

دل کی تیز دھڑکن

سانس لینے میں دشواری

سینے میں جکڑن

چکر آنا اور کمزوری

موت کا شدید خوف

➡️History of Present Illness:
⬅️موجودہ بیماری کی تفصیل:
مریض کے مطابق گزشتہ 2 سے 3 ماہ سے اسے اچانک گھبراہٹ کے شدید دورے پڑتے ہیں، جو بغیر کسی واضح وجہ کے شروع ہو جاتے ہیں۔
ہر دورہ تقریباً 10 سے 20 منٹ تک رہتا ہے۔
دورے کے دوران مریض کو محسوس ہوتا ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑ رہا ہے یا وہ مر جائے گا۔

مریض نے بتایا کہ اب اسے اگلے دورے کا مسلسل خوف رہتا ہے اور وہ ہجوم والی جگہوں اور تنہائی دونوں سے گھبرانے لگا ہے۔

➡️Associated Symptoms:
⬅️ ساتھ موجود علامات

پسینہ آنا

ہاتھوں میں کپکپی

متلی

جسم میں سنسناہٹ

حقیقت سے کٹ جانے کا احساس

➡️Past History:
⬅️ ماضی کی بیماری:

کوئی خاص جسمانی بیماری کی ہسٹری نہیں

دل کے مرض کی کوئی تصدیق نہیں

➡️Family History:
⬅️ خاندانی ہسٹری:

خاندان میں ذہنی دباؤ یا اینگزائٹی کی ہسٹری موجود ہو سکتی ہے

➡️Examination:
⬅️ معائنہ:

BP: 140/80

Pulse: 92 Per/Minute

باقی جسمانی معائنہ نارمل

➡️Provisional Diagnosis:
⬅️ ابتدائی تشخیص:
Panic Disorder with Recurrent Panic Attacks
اگر کسی بھائی یا بہن کو مسئلہ ہے تو ہم سے رابطہ کریں

🌿 جنسی صحت کیا ہے؟تصور کریں کہ آپ کا جسم ایک خوبصورت شہر ہے۔اس شہر کی سب سے قیمتی جگہ ہے — قوتِ مردانہ / نسوانی طاقت۔یہ ...
16/01/2026

🌿 جنسی صحت کیا ہے؟

تصور کریں کہ آپ کا جسم ایک خوبصورت شہر ہے۔
اس شہر کی سب سے قیمتی جگہ ہے — قوتِ مردانہ / نسوانی طاقت۔
یہ وہ طاقت ہے جو
اعتماد، خوشی، ازدواجی سکون اور نسل کی بقا کی ضامن ہے۔

لیکن اس شہر میں بھی کچھ خاموش دشمن ہوتے ہیں۔

⚠️ اس شہر کے بدمعاش کون ہیں؟

ذہنی دباؤ (Stress)

فکر، ڈپریشن، خوف

غلط خوراک

نیند کی کمی

ہارمونز کا بگاڑ

شوگر، موٹاپا، کم حرکت

یہ سب مل کر شہر کی بجلی بند کرنے لگتے ہیں۔
یعنی:

خواہش کم ہو جاتی ہے

سختی برقرار نہیں رہتی

لذت ختم ہو جاتی ہے

اعتماد ٹوٹنے لگتا ہے

❤️ دل اور دماغ – شہر کا کنٹرول روم

یہاں بیٹھا ہے دماغ (Hypothalamus)
جو حکم دیتا ہے:

Testosterone کو

Estrogen کو

اعصاب کو

اور خون کے بہاؤ کو

جب دماغ پریشان ہو جائے،
تو شہر کی ساری سپلائی لائنیں کمزور ہو جاتی ہیں۔

🛡️ شہر کی پولیس فورس کون ہے؟

مثبت سوچ

روزانہ چہل قدمی

قدرتی غذا

پُرسکون ازدواجی ماحول

قدرتی علاج (ہومیوپیتھی)

یہ سب مل کر:

اعصاب کو طاقت دیتے ہیں

ہارمونز کو متوازن کرتے ہیں

خون کی روانی بہتر بناتے ہیں

❌ لیکن ایک بری پولیس بھی ہوتی ہے

فحش مواد

حد سے زیادہ خود لذتی

نشہ

دیر تک موبائل

غیر فطری طرزِ زندگی

یہ طاقت کے دشمن ہیں۔
یہ وقتی خوشی دے کر
ہمیشہ کے لیے نقصان کر جاتے ہیں۔

❓ کیا آپ ایسے شہر میں رہنا چاہیں گے؟

جہاں:

خواہش تو ہو مگر طاقت نہ ہو؟

دل چاہے مگر جسم ساتھ نہ دے؟

ازدواجی زندگی بوجھ بن جائے؟

یا…

✅ کیا آپ طاقتور شہر چاہتے ہیں؟

تو آج ہی فیصلہ کریں:

🚶‍♂️ چلنا شروع کریں

ہر قدم کے ساتھ:

Testosterone بہتر ہوگا

خون کی روانی بڑھے گی

اعصاب مضبوط ہوں گے

🍽️ یہ چیزیں کم کریں:

چینی

فاسٹ فوڈ

سفید آٹا

کولڈ ڈرنکس

نشہ آور اشیاء

🥗 یہ چیزیں روز کھائیں:

سبزیاں

پھل

دالیں

گری دار میوے

زیتون / کولڈ پریسڈ تیل

مناسب مقدار میں پانی

🧠 تین چیزیں بھولنے کی کوشش کریں:

ناکامی کا خوف

ماضی کی غلطیاں

خود کو کمتر سمجھنا

💚 چار چیزیں اپنائیں:

شریکِ حیات کی عزت

خاندانی سکون

مثبت سوچ

سادہ اور صاف زندگی

🌱 تین سنہری اصول:

مسکرائیں

حرکت میں رہیں

خود پر یقین رکھیں

✨ یاد رکھیں:

جنسی طاقت کوئی شرم کی بات نہیں
یہ صحت کی نشانی ہے

جب جسم صحت مند ہوگا
تو:

رشتہ مضبوط ہوگا

اعتماد بڑھے گا

زندگی خوبصورت ہوگی

🙏 صحت مند رہیں
🌿 قدرتی علاج اپنائیں
⚘️ آپ کی صحت کے لیے دعا گو

اگر آپ کے دوست 30 سے 70 سال کے درمیان ہیں
تو یہ پیغام ضرور ان تک پہنچائیں۔
ساتھ ہی ساتھ پروفائل کو فالو بھی کرتے جائیں۔ شکریہ 🌹

*لیپڈ پروفائل کیا ہے؟*ایک مشہور ڈاکٹر نے لیپڈ پروفائل کو بہت اچھے طریقے سے سمجھایا اور اسے ایک منفرد کہانی کے ذریعے بیان...
16/01/2026

*لیپڈ پروفائل کیا ہے؟*
ایک مشہور ڈاکٹر نے لیپڈ پروفائل کو بہت اچھے طریقے سے سمجھایا اور اسے ایک منفرد کہانی کے ذریعے بیان کیا۔
تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا بد معاش ہے – *کولیسٹرول*۔
اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں۔ اس کا اہم ساتھی ہے – *ٹرائی گلیسرائیڈ*۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، شرارت کرنا اور سڑکوں کو بلاک کرنا ہے۔
*دل* اس شہر کا مرکزی چوک ہے۔ تمام سڑکیں دل تک جاتی ہیں۔
جب یہ بدمعاش تعداد میں بڑھنے لگتے ہیں، تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی تعینات ہے – *HDL*۔
اچھا پولیس والا ان بد معاشو ں کو پکڑتا ہے اور جیل یعنی *(جگر)* میں ڈال دیتا ہے۔
پھر جگر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے – ہمارے نکاسی کے نظام کے ذریعے۔
لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے – *LDL* جو طاقت کا بھوکا ہے۔
‏LDL ان غنڈوں کو جیل سے نکال کر دوبارہ گلیوں میں چھوڑ دیتا ہے۔
جب اچھا پولیس والا *HDL* کم ہو جاتا ہے، تو پورا شہر تہ و بالا ہو جاتا ہے۔
کیا آپ ایسے شہر میں رہنا چاہیں گے؟
کیا آپ ان غنڈوں کو کم کرنا اور اچھے پولیس والوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں؟
تو چہل قدمی شروع کردیں!*
ہر قدم کے ساتھ *HDL* بڑھے گا، اور بدمعاش جیسے *کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ* اور *LDL* کم ہوں گے۔
آپ کا جسم (شہر) دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔
آپ کا دل – شہر کا مرکز – لفنگوں کی بندش کی وجہ سے یعنی (ہارٹ بلاک)* سے محفوظ رہے گا۔
اور جب دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے۔
اس لیے جب بھی موقع ملے – چلنا شروع کریں!
*صحت مند رہیں...* اور *آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں*
*یہ مضمون آپ کو HDL (اچھا کولیسٹرول) بڑھانے اور LDL (برا کولیسٹرول) کم کرنے کا بہترین طریقہ بتاتا ہے، یعنی چلنا۔*
ہر قدم HDL کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے – *آگے بڑھیں اور چلتے رہیں۔*
*سینئر سٹیزنز ویک مبارک ہو*
ان چیزوں کو کم کریں:
1. نمک
2. چینی
3. بلیچڈ ریفائنڈ آٹا
4. ڈیری مصنوعات
5. پروسیسڈ غذائیں
*یہ چیزیں روزانہ کھائیں:*
1. سبزیاں
2. دالیں
3. پھلیاں
4. گری دار میوے
5. کولڈ پریسڈ تیل
6. پھل
*تین چیزیں بھولنے کی کوشش کریں:*
1. آپ کی عمر
2. آپ کا ماضی
3. آپ کی شکایات
*چار اہم چیزیں اپنائیں:*
1. آپ کا خاندان
2. آپ کے دوست
3. مثبت سوچ
4. صاف اور خوش آئند گھر
*تین بنیادی چیزیں اپنائیں:*
1. ہمیشہ مسکرائیں
2. اپنی رفتار سے باقاعدہ جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنا وزن چیک اور کنٹرول کریں
*چھ ضروری زندگی کے عادات جو آپ کو اپنانی چاہئیں:*
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پئیں۔
2. تھک جانے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں۔
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، میڈیکل چیک اپ کروائیں۔
4. معجزوں کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ کریں۔
5. کبھی اپنے آپ پر سے بھروسہ نہ ٹوٹنے دیں۔
6. مثبت رہیں اور ہمیشہ بہتر کل کی امید رکھیں۔
اگر آپ کے دوست اس عمری گروپ *(45-80 سال)* میں ہیں، تو براہ کرم یہ ان تک پہنچائیں۔
اور ساتھ ہی ساتھ پروفائل کو فالو بھی کرتے جائیں۔
❣️🙏🙏🙏❣️

سفوف سرعت و جریانبہت سے مرد ایسے ہیں جوپیشاب کے بار بار آنےجریانسوتے میں مادہ نکل جانےنفس کی کمزوریبدن کی دھنساوٹاور جنس...
16/01/2026

سفوف سرعت و جریان

بہت سے مرد ایسے ہیں جو
پیشاب کے بار بار آنے
جریان
سوتے میں مادہ نکل جانے
نفس کی کمزوری
بدن کی دھنساوٹ
اور جنسی طاقت میں واضح کمی
جیسے مسائل کا شکار ہوتے ہیں

اکثر علاج کروانے کے باوجود وقتی آرام ملتا ہے
مگر مسئلہ جڑ سے ختم نہیں ہوتا

ایسے حضرات کے لیے سفوف سرعت و جریان ایک خاص اور مجرب نسخہ ہے
جو صرف جریان ہی کو نہیں روکتا
بلکہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کمزوری کو بھی ختم کرتا ہے

ھوالشافی!
پھلی کیکر 1 کلو
تالمکھانہ 250 گرام
بہو پھلی 250 گرام
مغز تمر ہندی 250 گرام
ستاور 250 گرام
بیج بند 125 گرام
سنگجراحت 125 گرام
مصری آدھا کلو

تمام ادویات کو باریک پیس کر اچھی طرح مکس کر کے سفوف بنا لیں
شوگر کے مریض مصری شامل نہ کریں
مریض اپنی استطاعت کے مطابق اجزاء کے وزن میں کمی یا زیادتی کر سکتا ہے

طریقہ استعمال

ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام
نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں

فوائد

پیشاب کا بار بار آنا بند ہو جاتا ہے
جریان رک جاتا ہے
سوتے میں مادہ گرنے کی شکایت ختم ہوتی ہے
جریان کی وجہ سے ہونے والی جنسی کمزوری دور ہوتی ہے
نفس کو طاقت ملتی ہے
بدن میں جان آتی ہے
جسم فربہ اور توانا ہونے لگتا ہے

یہ نسخہ خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے
جو لمبے عرصے سے کمزوری کا شکار ہیں
اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ جڑ سے ختم ہو
نہ کہ صرف وقتی دب جائے

ان شاء اللہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے پر واضح اور دیرپا فائدہ ہوگا
یہ دوا ہمارے پاس دستیاب ہے خواہش مند حضرات رابطہ کر سکتے ہیں،

📲📦 *بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھائی بھی رابطہ کر سکتے ہیں الحمدللہ بیرون ملک میں میڈیسن روانہ کی جاتی ہے*، *کسی بھی ملک سعودی عرب بحرین مسقط دبٸی قطر کویت لبنان یمن*،
*یورپ انگلینڈ آمریکا* اور پاکستان میں کسی بھی وقت کہیں بھی منگوائیں مکمل رازداری کے ساتھ 📦📲

اپنے مسئلے کے متعلق مزاج اور تشخیص کے مطابق مشورہ، دوا کی قیمت اور اڈریس وغیرہ کے لئے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ کے لنک پر کلک کریں.

📦📞 اندرونی اور بیرون ملک بھی ڈلیوری کی سہولت دستیاب ہے،اب آپ کہیں سے بھی کہیں پر گھر بیٹھے کسی قسم کے طبی مشورے، رہنمائی یا دوائی منگوانے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 📞📦
03062209790

🦴 جوڑوں، پٹھوں اور کمر درد(Joint, Muscle & Back Pain)❗ کیا گھٹنوں، کندھوں یا کمر میں مسلسل درد رہتا ہے؟❗ کیا چلنے، بیٹھن...
19/12/2025

🦴 جوڑوں، پٹھوں اور کمر درد
(Joint, Muscle & Back Pain)

❗ کیا گھٹنوں، کندھوں یا کمر میں مسلسل درد رہتا ہے؟
❗ کیا چلنے، بیٹھنے یا جھکنے میں مشکل ہوتی ہے؟
❗ کیا سردی، نمی یا زیادہ کام سے درد بڑھ جاتا ہے؟

🔍 ممکنہ وجوہات:
⭐ جوڑوں کی کمزوری
⭐ کیلشیم یا وٹامن D کی کمی
⭐ اعصابی دباؤ
⭐ پرانی چوٹ
⭐ زیادہ وزن
⭐ سردی یا نمی
⭐ مسلسل بیٹھ کر کام کرنا

⚠️ عام علامات:
✔ کمر میں کھنچاؤ یا اکڑن
✔ جوڑوں میں درد یا سوجن
✔ صبح اٹھتے وقت زیادہ درد
✔ چلنے میں مشکل
✔ پٹھوں میں کھچاؤ

🌿 Homeopathic Treatment
(ہر مریض کی علامات کے مطابق علاج مختلف ہوتا ہے)
⭐ Rhus Tox 30
→ حرکت سے درد بہتر، آرام سے درد بڑھ جائے
⭐ Bryonia Alba 30
→ حرکت سے درد بڑھنا، آرام سے سکون
⭐ Calcarea Fluor 6X
→ جوڑوں کی مضبوطی اور اکڑن
⭐ Ruta Graveolens 30
→ پٹھوں، کنڈروں اور کمر کا درد
⭐ Arnica 30
→ چوٹ یا زیادہ محنت کے بعد درد

📌 نوٹ:
براہِ کرم خود سے دوا استعمال نہ کریں،
مکمل علامات کے مطابق علاج ضروری ہے۔

🥗 مفید غذائیں:
✔ دودھ اور دہی
✔ انڈے
✔ سبز پتوں والی سبزیاں
✔ بادام، اخروٹ
✔ پانی کا زیادہ استعمال
🧘‍♂️ احتیاطی تدابیر:
✔ ہلکی ورزش اور واک
✔ زیادہ وزن اٹھانے سے پرہیز
✔ سخت بستر سے اجتناب
✔ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں نہ بیٹھیں

❤️ انسانیت کی خدمت… اصل عبادت ہے

⭐ اگر یہ پوسٹ فائدہ مند لگے تو:
👉 اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ Share کریں
👉 ہمارے Page کو Follow کریں
👉 صحت سے متعلق مزید معلومات کے لیے جڑے رہیں

🔖




Address

Multan

Telephone

+923478607485

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حکیم اقبال دواخانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category