30/09/2026
ڈاکٹر خاموش ہیں، اس لیے نہیں کہ کمزور ہیں
بلکہ اس لیے کہ۔۔۔۔
ہم مسیحا ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں!
ہم آج کسی کے خلاف نہیں، بلکہ اپنی عزت، وقار، حقوق اور انصاف کے لیے کھڑے ہوۓ ہیں ۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹرز نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو مقدم رکھا ہے۔ ہم خاموش رہے، برداشت کرتے رہے، کیونکہ ہمارا پیشہ ہمیں ہر حال میں مریض کی خدمت کا درس دیتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ شفا دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اور ہمیں صرف اس عظیم ذمہ داری کا وسیلہ بنایا گیا ہے۔ اسی احساسِ ذمہ داری کی وجہ سے ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اکثر اپنے ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈالا۔
لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
جب مسلسل ناانصافی، امتیازی سلوک اور ہمارے وقار کو نظرانداز کیا جائے تو خاموشی اختیار کرنا مسئلے کا حل نہیں رہتا۔ آج ہم انتہائی پُرامن، مہذب اور باوقار انداز میں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ
*ڈاکٹرز کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔*
ہم کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں چاہتے، کسی کے لیے مشکلات پیدا کرنا ہمارا مقصد نہیں۔ ہمارا مقصد صرف یہ احساس دلانا ہے کہ جو لوگ ہر وقت دوسروں کی زندگی، صحت اور مشکلات کے لیے موجود رہتے ہیں، ان کے مسائل اور حقوق کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔۔
ہم خدمت کرتے ہیں، اس لیے خاموش ہیں؛
*ہم کمزور نہیں، اس لیے نہیں کہ خاموش ہیں۔*