Dr Imran Khan Urology Clinic

Dr Imran Khan Urology Clinic urology and male sexual and infertility clinic

04/05/2026
18/05/2025

gurdey ki nali me pathri ka baghair cut k operation

04/05/2025

پراسٹیٹ کا لیزر آپریشن

26/12/2024

اب عورتوں سے گزارش ھے کہ اس تحریر پر غصہ میں نہ آجانا ۔

سمجھدار کے لئے اشارہ ہی کافی ھوتا ھے اور ناسمجھ کو آپ کئ گھنٹے بھی سمجھاتے رہیں تو کوئ اثر نہیں ھو گا اور نہ کوئ فرق پڑے گا۔
بلکل اسی طرح بہت ساری میری تحریریں صرف اصلاح کی غرض سے ھوتی ہیں مگر کچھ لوگ ان کو پرسنل لے کر غصے کرنا شروع ھو جاتے ہیں ۔ اب یہ تحریر لکھنے کا مقصد نہ صرف جو عورتیں یہ کام کر رہی ہیں ان کی اصلاح ھے ۔ بلکہ جن کی کل کو شادی ھو گی ان کے لئے بھی فائدہ ھو گا اور ان کے گھروں میں بہتری آئے گی ۔
مخاطب ہیں وہ عورتیں جو اپنے شوہر سے بستر پر گھریلو معاملات۔ مسائل اور ایسی باتوں پر ڈسکس کرنا شروع کر دیتی ہیں جو انھیں لگتا ھے کہ مرد شاید شہوت میں صرف اس سے ہمبستری کرنے کے لئے ھر بات سنے گا بھی اور مان بھی جائے گا ۔
جبکہ میں آپ کو بڑے وثوق سے یہ بات سمجھا اور بتا رھا ھوں کہ اثر اس کے بلکل الٹ ھوتا ھے۔
کیونکہ معزز خواتین یہ بات یاد رکھیں کہ
عورت جب اپنی ازدواجی ذمہ داری بھی بھیک کی طرح احسان چڑھا کر دے ، تو ہر دفعہ شوہر سکون کی بجائے ذلت محسوس کرتا ہے ، یہ چیز نفسیاتی گرہ ڈال دیتی ہے اور مرد کے دماغ میں جنسی لحاظ سے rejection پیدا ہو جاتی ہے ،جونہی وہ تسکین کے حصول کے لئے قریب جاتا ہے،بیوی کے چہرے پر کراہت اور زبردستی کے تاثرات دیکھتا ہے تو تیس سیکنڈز کے اندر نامرد ہو جاتا ہے ۔ اور اس ری جیکشن کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے ۔ جنسی دوا بھی اس کے لئے پیناڈول بن جاتی ہے ۔ عورت کبھی نہیں کہتی نہ جتلاتی ہے کہ شوہر کا تقرب اس کی بھی ضرورت ہے ، شوہر کو زیر بار رکھنے کے لئے وہ اس عمل کو ون وے ٹریفک بنا دیتی ہے ۔
کئ مردوں نے بتایا ہے کہ وہ جونہی بیوی کا چہرہ دیکھتے ہیں ان کے تمام جذبات کہیں دور جا سوتے ہیں ۔ کئی بہت ساروں نے شک کا اظہار کیا ہے کہ شاید ان پر تعویز کر کے جنسی عمل کی بندش کر دی ہے ، ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب ہم باہر منہ مارتے ہیں تو بیس سال کے بن جاتے ہیں اگر بیماری ہو تو وہاں بھی ہو ،، اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف میاں بیوی کے تعلق کی بندش کی گئی ہے ،
Impotent for wives are not impotent for Lovers.
عربی کی ضرب المثال ہے کہ عورت کے ساتھ زیادتی اگرچہ چھٹے آسمان پر کرو مگر وہ یاد اس کو بستر پر آتی ہے ، یعنی جس وقت خاموشی اور مراقبے کی ضرورت ہے اس وقت وہ خانگی معاملات کو ڈسکس کرنا شروع کر دے گی تا کہ شوہر سے معافی منگوا سکے ،،، اور اس سے اس راحت کے بدلے سجدہ نہ سہی رکوع ضرور کروا لے ، یہ وہ مرحلہ ہیں جہاں مرد سمجھ جاتا ہے کہ یہ عمل دو طرفہ نہیں بلکہ یکطرفہ ہے جہاں اسے آئی ایم ایف کے ساتھ نئی شرائط پر نیا پیکیج لینا ہے ۔ اپنے صحیح کو بھی غلط کہنا ہوگا اور وائف کے غلط کو بھی صحیح کہنا ہو گا ۔۔۔ جس عمل کو مودت و رافت کا سبب بننا تھا وہ ویسی ہی نفرت پیدا کر دیتا ہے جیسے ہم آئی ایم ایف سے کرتے ہیں ، گالیاں بھی دیتے ہیں مگر پیکیج میں جانے کے لئے منتیں بھی کرتے رہتے ہیں ۔ جنہیں آخرت کا خیال نہیں ہوتا وہ اس ساری کھچ کھچ سے دور کسی پگڈنڈی پر نکل جاتے ہیں۔
مرد جتنا مضبوط ہوتا ہے جنسی معاملات میں اس سے بھی زیادہ کمزور ہوتا ہے اگر وہ ایک بار سیکس میں ناکام ہوجائے تو وہ اس وقتی کمزوری کو حقیقی کمزوری تصور کرنے لگتا ہے پھر وہ ایسے ہی حکیم اور ڈاکٹر بدلتا رہتا ہے جیسے وطن عزیز میں حکمران بدلتے ہیں۔
تو اپنے گھروں کو بسانے کے لئے ان میں خوشی اور محبت اور چاہت کا احساس پیدا کرنے کے لئے یہ بہت ہی ضروری ھے کہ آپ کا ازدواجی تعلق بہتر ھو ۔

Anatrophic nephrolithotomy
25/03/2024

Anatrophic nephrolithotomy

Address

Qazi Plaza Basement Cmh Road
Muzaffarabad

Telephone

+923179023407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Imran Khan Urology Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category