غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ

غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ Cure With Herbs
(1)

جانشین حضور نصیر ملت پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی مدظلہ العالی آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد پاکست...
24/07/2026

جانشین حضور نصیر ملت پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی مدظلہ العالی آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد پاکستان

مهر و نصیرصفر کی آئی عبیر مبارکماهِ شکر و شِیر مبارکاہلِ گولڑا ! ناز کرو سبتم کو مہر و نصیر مبارکغوثیہ مہریہ دواخانہ گول...
24/07/2026

مهر و نصیر

صفر کی آئی عبیر مبارک
ماهِ شکر و شِیر مبارک
اہلِ گولڑا ! ناز کرو سب
تم کو مہر و نصیر مبارک
غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ

جانشین حضور نصیر ملت پیر سید غلام نجم الدین نجم گیلانی مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام...
24/07/2026

جانشین حضور نصیر ملت پیر سید غلام نجم الدین نجم گیلانی مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد پاکستان

جانشین حضور نصیر ملت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی مدظلہ العالی آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد پاک...
24/07/2026

جانشین حضور نصیر ملت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی مدظلہ العالی آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف اسلام آباد پاکستان
غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ

      ۔ پیدائش : ٢٦، نومبر ١٨٤٥ء   #وفات :  ٢٤، جولائی ١٩٠١ءکیا حال سناواں دل داکوئی محرم راز نہ مِلدامنہ دھوڑ مٹی سر پا...
24/07/2026

۔

پیدائش : ٢٦، نومبر ١٨٤٥ء
#وفات : ٢٤، جولائی ١٩٠١ء

کیا حال سناواں دل دا
کوئی محرم راز نہ مِلدا

منہ دھوڑ مٹی سر پائم
سارا ننگ نمود ونجائم
کوئی پچھن نہ ویڑھے آئم
ہتھوں الٹا عالم کھلدا

منہ پر دھول، سر پہ مٹی ہـے
عزت آبرو برباد ہـے
میرا حال پوچھنے آنگن میں کوئی نہیں آتا
اُلٹا سب میری ہنسی اُڑا رہـے ہیں

گیا بار برہوں سر باری
لگی ہو ہو شہر خواری
روندی عمر گزاری ساری
نہ پائم ڈس منزل دا

عشق کا بھاری بوجھ سر پر اُٹھایا ہـے
گلی گلی خوار و رسوا ہو رہا ہوں
روتے روتے عمر گزار دی ہـے
لیکن منزل کا پتا ابھی تک نہیں چلا

دل یار کیتے کُر لاوے
تڑ پھاوے تے غم کھاوے
ڈکھ پاوے سول نبھاوے
ایہو طور تیڈے بےدل دا

دل محبوب کے لئے فریاد کرتا ہـے
تڑپتا ہـے اور غمگین کرتا ہـے
دکھ اور مصبتیں برداشت کرتا ہـے
تیرے عاشق کا یہی طور طریقہ ہـے

دل پریم نگر ڈوں تانگھے
جتھاں پیندے سخت اڑانگے
نہ راہ فریدؔ نہ لانگھے
ہـے پندھ بہوں مشکل دا

دل پریم نگر کی طرف کھنچا جارہا ہـے
جہاں پر دشوار گزار راستے ہیں
فریدؔ نہ راستہ ہـے نہ پڑاؤ ہـے
بڑا ہی مشکل سفر ہـے



خواجہ غلام فرید رحمۃ اللّٰہ علیہ 🌹
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ

ویکھ ویکھ میں ناز، اداواںلکھ لکھ واری صدقے جاواںغوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ
24/07/2026

ویکھ ویکھ میں ناز، اداواں
لکھ لکھ واری صدقے جاواں
غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ

24/07/2026

‎عثمانؓ کے لعلؒ آپ کا دربار ہے عالی اجمیر کے والیؒ
‎سائل تیرےؒ دربار سے جاتا نہیں خالی اجمیر کے والیؒ

‎تمؒ ابنِ علیؑ، فاطمہ زہراؑ کے دُلارےؒ، حسنینؑ کے پیارےؒ
‎ولیوں میں تم نے پائی ہےکیا شان نرالی اجمیر کے والیؒ

‎تم نائبِ رسول ﷺ ہو اے ہند کے راجہ اجمیر کے خواجہؒ
‎خوش بخت ہے وہ جس پہ نظر تم نے ہے ڈالی اجمیر کے والیؒ

‎دے دے مجھے کچھ والیِؓ بغداد کا صدقہ، اجداد کا صدقہ
‎بھر دیجیے یہ دامنِ امید ہے خالی اجمیر کے والیؒ

‎درشن کو ترستی ہوں مورے بھاگ جگاو، اجمیر بلاو
‎چوموں میں میں تیرے روضہِ انوار کی جالی اجمیر کے والیؒ

‎دھن ہے کہ نصیر آپؒ کے دربار میں پہنچے، سرکار میں پہنچے
‎لے کر درِ اقدس پہ وہ اخلاص کی ڈالی اجمیر کے والیؒ
___________________

24/07/2026

*سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم*🌴

*قسط نمبر 18*

*عنوان: "تم وہی ہو"*

مردوں میں سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق ؓ ایمان لائے۔ آپ نبی اکرم ﷺ کے پہلے ہی دوست تھے۔حضور نبی کریم ﷺ اکثر ان کے گھر آتے اور ان سے باتیں کیا کرتے تھے۔
ایک دن حضرت حکیم بن حزام رضی الله عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ ان کی ایک باندی وہاں آئی اور کہنے لگی:
"آج آپ کی پھوپھی خدیجہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام تھے۔"
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے جونہی حضرت حکیم ؓ کی باندی کی یہ بات سنی،چپکے سے وہاں سے اٹھے اور نبی کریم ﷺ کے پاس آگئے اور آپ سے اس بارے میں پوچھا۔ اس پر آپ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو وحی آنے کا پورا واقعہ سنایا اور بتایا کہ آپ کو تبلیغ کا حکم دیا گیا ہے۔یہ سنتے ہی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ نے عرض کیا:
"میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ بلکل سچ کہتے ہیں واقعی اللہ کے رسول ہیں ۔" ‏آپ کے اس طرح فوراً تصدیق کرنے کی بنا پر نبی کریم ﷺ نے آپ کو صدیق کا لقب عطا فرمایا۔اس بارے میں دوسری روایت یہ ہے کہ صدیق کا لقب آپ نے انہیں اس وقت دیا تھا جب آپ معراج کے سفر سے واپس تشریف لائے تھے مکہ کے مشرکین نے آپ کو جھٹلایا تھا۔ اس وقت حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اس واقعہ کو سنتے ہیں فوری طور پر آپ کی تصدیق کی تھی اور آپ نے انہیں صدیق کا لقب عطا فرمایا تھا۔
غرض ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ نے آپ کی نبوت کی تصدیق فوری طور پر کر دی۔
حضرت ابو بکر صدیق رضي اللہ عنہ کا نام نبی اکرم ﷺ نے عبداللہ رکھا، اس لیے کہ اس سے پہلے اُن کا نام عبدالكعبہ تھا۔ اس لحاظ سے ابوبکر صدیق وہ پہلے آدمی ہے جن کا نام نبی کریم ﷺ نے تبدیل کیا۔ حضرت ابوبکر ؓ یوں بھی بہت خوبصورت تھے، اس مناسبت سے آپ ﷺ نے ان کا لقب عتیق کر رکھا تھا۔ عتیق کا مطلب ہے خوبصورت اس کا ایک مطلب آزاد بھی ہے۔یہ لقب دینے کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ ان کی طرف دیکھ کر فرمایا تھا:
" یہ جہنم کی آگ سے آزاد ہیں ۔"
غرض اسلام میں یہ پہلا لقب ہے جو کسی کو ملا۔ قریش میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا مرتبہ بہت بلند تھا آپ بہت خوش اخلاق تھے۔ قریش کے سرداروں میں سے ایک تھے۔ شریف، سخی اور دولت مند تھے۔ روپیہ پیسہ بہت فراخ دلی سے خرچ کرتے تھے۔ ان کی قوم کے لوگ انہیں بہت چاہتے تھے۔ لوگ ان کی مجلس میں بیٹھنا بہت پسند کرتے تھے۔ اپنے زمانے میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ خواب کی تعبیر بتانے میں بہت ماہر اور مشہور تھے۔ چنانچہ علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں :
" نبی اکرم ﷺ کے بعد حضرت ابوبکر صدیق ؓ اس امت میں سب سے بہترین تعبیر بتانے والے عالم ہیں ۔"

علامہ ابن سیرین رحمہ اللہ خوابوں کی تعبیر بتانے میں بہت ماھر تھے اور اس سلسلے میں ان کی کتابیں موجود ہے اس کتاب میں خوابوں کی حیرت انگیز تعبیر ہے درج ہیں ۔ ان کی بتائی ہوئی تعبیریں بالکل درست ثابت ہوتی رہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ اس میدان کے ماہر اس بارے میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے بہتر تعبیر بتانے والے فرما رہے ہیں ۔
ابوبکر صدیق ؓ نسب نامہ بیان کرنے میں بھی بہت ماھر تھے بلکہ کہا جاتا ہے کہ اس علم کے سب سے بڑے عالم تھے۔ حضرت جبیر بن مطعم بھی اس علم کے ماہر تھے، وہ فرماتے ہیں :
"میں نے نسب ناموں کا فن اور علم اور خاص طور پر قریش کے نسب ناموں کا علم حضرت ابوبکر صدیق ؓ سے ہی حاصل کیا ہے، اس لئے کہ وہ قریش کے نسب ناموں کے سب سے بڑے عالم تھے۔
قریش کے لوگوں کو کوئی مشکل پیش آتی تو حضرت ابوبکر صدیق ؓ سے رابطہ کرتے تھے۔
حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے بارے میں نبی اکرم ﷺ فرمایا کرتے تھے: "میں نے جسے بھی اسلام کی دعوت دی اُس نے کچھ نہ کچھ سوچ بچار اور کسی قدر وقفے کے بعد اسلام قبول کیا،سوائے ابوبکر کے، وہ بغیر ہچکچاہٹ کے فوراً مسلمان ہوگئے، ابوبکر سب سے بہتر رائے دینے والے ہیں ۔ میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے، اپنے معاملات میں ابوبکر سے مشورہ کیا کریں ۔
نبی کریم ﷺ کے لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ وزیر کے درجے میں تھے۔ آپ ہر معاملے میں ان سے مشورہ لیا کرتے تھے۔ ایک حدیث میں آتا ہے،نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں :
"اللہ تعالٰی نے میری مدد کے لئے چار وزیر مقرر فرمائے ہیں ، ان میں سے دو آسمان والوں میں سے ہیں یعنی جبرائیل اور میکائیل (علیہما السلام) اور دو زمین والوں میں سے ایک ابوبکر اور دوسرے عمر (رضی اللہ عنہما)۔"
اسلام لانے سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے ایک خواب دیکھا تھا، خواب میں آپ نے دیکھا کہ چاند مکہ میں اُتر آیا ہے اور اس کا ایک ایک حصہ مکہ کے ہر گھرمیں داخل ہو گیا ہے۔ اور پھر سارے کا سارا ابوبکر رضی اللہ والوں کی گود میں آ گئا۔ آپ نے یہ خواب ایک عیسائی عالم کو سنایا۔ اُس نے اس خواب کی یہ تعبیر بیان کی کہ تم اپنے پیغمبر کی پیروی کرو گے جس کا دنیا انتظار کر رہی ہے اور جس کے ظہور کا وقت قریب آگیا ہے اور یہ کہ پیروں کاروں میں سے سب سے زیادہ خوش قسمت انسان ہو گے۔
ایک روایت کے مطابق عالم نے کہا تھا:
"اگر تم اپنا خواب بیان کرنے میں سچے ہو تو بہت جلد تمہارے گاؤں میں سے ایک نبی ظاہر ہوں گے، تم اس نبی کی زندگی میں اس کے وزیر بنو گے اور ان کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ ہوؤ گے۔"
کچھ عرصہ بعد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو یمن جانے کا اتفاق ہوا تھا۔ یمن میں یہ ایک بوڑھے عالم کے گھر ٹھرے۔ اس نے آسمانی کتابیں پڑھ رکھی تھیں ۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو دیکھ کر اس نے کہا:
میرا خیال ہے، تم حرم کے رہنے والے ہو اور میرا خیال ہے، تم قریشی ہو اور تیمی خاندان سے ہو۔"
ابوبکر صدیق ؓ نے جواب میں فرمایا:
"ہاں ! تم نے بالکل ٹھیک کہا۔"
اب اس نے کہا:
"میں تم سے ایک بات اور کہتا ہوں … تم ذرا اپنا پیٹ پر سے کپڑا ہٹا کر دکھاؤ۔" حضرت ابو بکر صد یق اس کی بات سن کر حیران ہوئے اور بولے:
"ایسا میں اس وقت تک نہیں کروں گا، جب تک کہ تم اس کی وجہ نہیں بتا دو گے۔"
اس پر اس نے کہا:
"میں اپنے مضبوط علم کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ حرم کے علاقے میں ایک نبی کا ظہور ہونے والا ہے - ان کی مدد کرنے والا ایک نوجوان ہوگا اور ایک پختہ عمر والا ہوگا، جہاں تک نوجوان کا تعلق ہے، وہ مشکلات میں کود جانے والا ہوگا، جہاں تک پختہ عمر کے آدمی کا تعلق ہے، وہ سفید رنگ کا کمزور جسم والا ہوگا - اس کے پیٹ پر ایک بال دار نشان ہوگا - حرم کا رہنے والا، تیمی خاندان کا ہوگا اور اب یہ ضروری نہیں کہ تم مجھے اپنا پیٹ دکھاؤ، کیونکہ باقی سب علامتیں تم میں موجود ہیں -
اس کی اس بات پر حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اپنے پیٹ پر سے کپڑا ہٹادیا - وہاں ان کی ناف کے اوپر سیاہ اور سفید بالوں والا نشان موجود تھا - تب وہ پکار اٹھا:
"پروردگارِ کعبہ کی قسم! تم وہی ہو۔

☆☆☆
جاری ہے ۔۔۔۔۔!

*مصنف : عبداللہ فارانی*
*کتاب : سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم*

*سیرت النبیﷺ کی اگلی قسط جلدی حاصل کرنے کے لیے رئیکٹ کریں* ❤️

Address

Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share