27/08/2026
سیکرٹری پنجاب محترمہ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ احمد (پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی) کا ضلع ننکانہ صاحب کا خصوصی سرکاری دورہ 🩸
سیکرٹری پنجاب محترمہ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ احمد (پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی) کے ضلع ننکانہ صاحب کے خصوصی سرکاری دورے کے موقع پر موٹروے انٹرچینج پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مزمل رفیق صاحب، ڈسٹرکٹ بلڈ سیفٹی انسپکٹر، اور رانا المیر علی، رکن ڈپٹی کمشنر ہیلتھ کمیٹی (بلڈ ڈونر ہیلتھ کمیٹی) بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی محترمہ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے بلڈ بینک کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں بلڈ بینک کے انتظامات، سہولیات، معیار اور خون کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں نجی شعبے میں علی بلڈ بینک کا خصوصی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے علی بلڈ بینک کو ضلع ننکانہ صاحب کے نجی شعبے میں واحد لائسنس یافتہ بلڈ بینک قرار دیتے ہوئے اس کی شاندار کارکردگی، معیاری خدمات اور انتظامی نظام کو سراہا اور خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی۔
دورے کے دوران علی بلڈ بینک کے بلڈ ڈونر ڈیٹا بیس پروجیکٹ کو بھی خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ سیکرٹری پنجاب محترمہ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ احمد (پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی) نے اس منفرد منصوبے کو وزارتِ صحت کی میٹنگ میں پیش کرنے اور پنجاب بھر میں توسیع کے لیے سفارش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
بلڈ ڈونر ڈیٹا بیس کے اس اہم منصوبے کو اعلیٰ سطح پر سراہا جانا اور اسے پنجاب بھر میں وسعت دینے کے لیے سفارش کیا جانا ہمارے لیے نہایت بڑے اعزاز اور علی بلڈ بینک کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔
سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کا ضلع ننکانہ صاحب کا یہ اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ اور علی بلڈ بینک کی خدمات کو ملنے والی خصوصی پذیرائی ہمارے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔
محفوظ خون، بروقت فراہمی اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا عزم۔ 🩸❤️
علی بلڈ بینک — خدمتِ انسانیت، ہمارا عزم