04/08/2026
Weight Changes (وزن میں تبدیلی)
مینوپاز کے بعد وزن کیوں بڑھنے لگتا ہے؟
بہت سی خواتین کہتی ہیں: "میں پہلے جیسا ہی کھا رہی ہوں، پھر بھی وزن بڑھ رہا ہے۔"
یہ صرف زیادہ کھانے کی وجہ سے نہیں ہوتا۔
ہارمونز میں تبدیلی، muscle mass میں کمی اور metabolism سست ہونے کی وجہ سے وزن، خاص طور پر پیٹ کے اردگرد، بڑھ سکتا ہے۔
وزن کو متوازن رکھنے کے لیے: ✔ مناسب مقدار میں پروٹین کھائیں۔ ✔ روزانہ جسمانی سرگرمی کریں۔ ✔ ہفتے میں 2–3 دن Strength Training کریں۔ ✔ میٹھی چیزوں اور sugary drinks کم کریں۔ ✔ مناسب نیند لیں۔
یاد رکھیں، مقصد صرف وزن کم کرنا نہیں بلکہ صحت مند اور مضبوط جسم بنانا ہے۔