29/07/2026
آج مورخہ 29-07-2026 بوقت تقریباً 11:41 بجے صبح ڈاکٹر احسن وادث ہومیوپیتھک کلینک، 80-A-II، غالب مارکیٹ، گلبرگ III، لاہور سے قتل کی اطلاع موصول ہوئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق عبداللہ طاہر ولد رحمت علی، رہائشی 178/179، طارق بلاک، گارڈن ٹاؤن، لاہور معمول کے چیک اپ اور فزیوتھراپی کے لیے مذکورہ کلینک آئے ہوئے تھے۔ دورانِ علاج جب ڈاکٹر ریاض خان ان کی فزیوتھراپی کر رہے تھے تو اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد کلینک میں داخل ہوئے اور عبداللہ طاہر پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ طاہر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ فائرنگ کے دوران دو گولیاں ڈاکٹر ریاض خان کے دائیں بازو پر لگیں، جنہیں فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر ریاض خان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی ضابطہ کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔