30/07/2026
ہمارے ہاں یہ غلط فہمی عام ہے کہ کوئی بھی آپریشن ہوا ہو یا کسی بھی وجہ سے زخم ہو تو عزیزو اقارب دُودھ پینے سے منع کرتے پائے جاتے ہیں کہ دُودھ پینے سے زخم میں پیپ پڑجاتی ہے حالانکہ میڈیکل تحقیق میں ایسا کُچھ نہیں ہے البتہ ایسی صورت حال میں دُودھ پینے سے فائدہ ھونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
یہ غلط فہمی بھی عام ہے کہ اگر کسی کو کوئی کینسر لاحق ہے تو لوہا نہیں لگوانا ورنہ جِسم میں کینسر پھیل جائے گا ۔ جب ڈاکٹرز ایسے مریض کو تشخیص کے لئے سُوئی والا ٹیسٹ ( FNAC ) یا بائیوپسی کا مشورہ دیتے ہیں یا آپریشن تجویز کرتے ہیں تو اسی غلط فہمی کی وجہ سے عزیزو اقارب منع کر رہے ہوتے ہیں حالانکہ ایسا کُچھ نہیں ہے بلکہ تشخیص لیٹ ھونے سے یا علاج میں دیری سے کینسر پھیل جاتا ہے اور اُس کا پھِر نا قابلِ تلافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے ۔
خُدارا ایسی غلط فہمیوں سے خود بھی دور رہیں اور اپنے عزیزو اقارب کو بھی صحیح انفارمیشن پہنچائیں اور قیمتی جانیں بچانے کا ذریعہ بنیں 🙏۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین۔
Regards
Assistant Professor Dr Mian Waleed
Laparoscopic & Bariatric Surgeon
Waleed Surgicare Hospital Pasrur