Dr Sajid Ali - Nutritionist

Dr Sajid Ali - Nutritionist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Sajid Ali - Nutritionist, Medical and health, Daim Clinic Opposite MCB Bank Allama Iqbal Road, Pattoki.

Dr. Sajid Ali – Certified Nutritionist
Ghiza, supplements aur sehatmand zindagi ke expert.
🌿 Weight loss, immunity, gut health & more
📍 Pakistan based | Online mashwara dastiyab
📩 Sehat ka safar shuru karein – DM now!

27/05/2026
26/05/2026

عید الاضحی میں کی جانے والی احتیاط جس سے آپ کی صحت بہتر رہے گی
Abrar Hanif Mehar Sameer Ahmad

بہتر صحت بہتر زندگی
13/05/2026

بہتر صحت بہتر زندگی

روزے کی حالت میں معدے کی جلن کا حل
22/02/2026

روزے کی حالت میں معدے کی جلن کا حل

20/02/2026

شوگر کے مریضوں کے لیے اہم معلومات
18/02/2026

شوگر کے مریضوں کے لیے اہم معلومات

اگر آپ کی شوگر عام طور پر 200 کے آس پاس رہتی ہےتو روزوں میں شدید بھوک ، پیاس ، سر درد ، کمزوری، تھکاوٹ کے لیے تیار رہیںا...
14/02/2026

اگر آپ کی شوگر عام طور پر 200 کے آس پاس رہتی ہے
تو روزوں میں شدید بھوک ، پیاس ، سر درد ، کمزوری، تھکاوٹ کے لیے تیار رہیں
اکثر لوگ کہتے ہیں کہ سحور و افطار میں روٹی چاول نہ کھائو
روزہ کچھ نہیں کہے گا
مسئلہ روٹی یا چاول نہیں ہوتے۔
مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ جسم انسولین کو صحیح طرح جذب نہیں کر پا رہا۔
اس کو بہتر کرنے کے لیے واک ایکسرسائز کی روٹین بنائیں۔
بھوک و پیاس سے بچنے کے لیے ،سحری میں صرف پیٹ بھر لینا حل نہیں ہے۔
دو پراٹھے اور چائے پی کر سونا آسان ہے
لیکن دن بھر شوگر سنبھالنا پھر مشکل ہو جاتا ہے۔
پلیٹ میں پروٹین ہو، تھوڑا فائبر ہو، مناسب کاربوہائیڈریٹس ہوں
تب جا کر جسم سکون سے چلتا ہے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔
افطار پر اصل امتحان شروع ہوتا ہے ۔اکثر مریض افطار میں اچانک بہت زیادہ کھا لیتے ہیں
اور پھر دو گھنٹے بعد شوگر بہت اوپر چلی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد کمزوری آن گھیرتی ہے
پھر ہم کہتے ہیں روزہ کمزور کر رہا ہے۔
نہیں
جلدی اور غلط ترتیب کمزور کرتی ہے۔
افطار میں بھی فائبر پروٹین اور مناسب مقدار میں کاربوہائیڈریٹس لیں
جبکہ میٹھے مشروبات سے مکمل پرہیز اختیار کریں
اگر شوگر 70 سے نیچے چلی جائے، ہاتھ کانپیں، پسینہ آئے
تو فوراً روزہ کھول دیں۔
اگر 300 کے قریب پہنچ جائے تو بھی ضد نہ کریں۔
اپنا خیال رکھنا عبادت کے خلاف نہیں ہے۔
اور یاد رکھیں، شوگر چیک کرنا روزہ نہیں توڑتا۔
لیکن نہ چیک کرنا نقصان دے سکتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ
روٹی چاول بھی کھائیں
اور رینڈم 150 کے آس پاس
فاسٹنگ 100 کے قریب آئے
تو بس عادت اور ترتیب بدلنی ہوگی۔
مزید معلومات اور غذائی چارٹ کے لئے رابطہ کریں
0308 4463864

پی سی او ایس کو “عام” سمجھنا — ایک خاموش مگر نہایت خطرناک بیماریآج کل بہت سی خواتین یہ کہہ دیتی ہیں:“پی سی او ایس تو اب ...
07/02/2026

پی سی او ایس کو “عام” سمجھنا — ایک خاموش مگر نہایت خطرناک بیماری
آج کل بہت سی خواتین یہ کہہ دیتی ہیں:
“پی سی او ایس تو اب ہر لڑکی کو ہوتا ہے، یہ تو نارمل بات ہے۔”
⚠️ یہ سوچ انتہائی خطرناک اور گمراہ کن ہے۔
پی سی او ایس عام ہو سکتا ہے، مگر نارمل ہرگز نہیں۔
پی سی او ایس ایک ایسی بیماری ہے جو صرف ماہواری نہیں بلکہ پورے جسم کے ہارمونز، میٹابولزم، دل، دماغ اور مستقبل کی صحت کو آہستہ آہستہ متاثر کرتی ہے۔
پی سی او ایس کو نظر انداز کرنے کے شدید نقصانات
۱۔ بانجھ پن
انڈے وقت پر نہیں بنتے
اوویولیشن بند ہو جاتی ہے
انڈوں کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے
بار بار حمل ضائع ہونے کا خطرہ
آخرکار مہنگے علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے
۲۔ ماہواری کا مکمل نظام خراب ہونا
مہینوں تک پیریڈز بند رہنا
کبھی بہت زیادہ، کبھی بہت کم بلیڈنگ
بچہ دانی کے اندر خراب خون کا جمع ہونا
شدید ہارمونل بے ترتیبی
۳۔ بچہ دانی کا کینسر
طویل عرصے تک ماہواری نہ آنا
بچہ دانی کی اندرونی جھلی کا موٹا ہونا
آہستہ آہستہ کینسر میں تبدیل ہونے کا خطرہ
⚠️ اکثر خواتین کو اس وقت پتا چلتا ہے جب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے
۴۔ شوگر (ذیابیطس)
انسولین ریزسٹینس پیدا ہونا
کم عمر میں شوگر کی بیماری
حمل کے دوران شوگر
عمر بھر دواؤں پر انحصار
۵۔ دل اور بلڈ پریشر کے مسائل
ہائی بلڈ پریشر
کولیسٹرول کا بڑھنا
دل کے دورے اور فالج کا خطرہ
کم عمری میں ہی شدید تھکن اور سانس کا مسئلہ
۶۔ وزن کا بے قابو بڑھنا
تھوڑا کھانے پر بھی وزن بڑھ جانا
ڈائٹ اور ورزش کا اثر نہ ہونا
موٹاپے کے ساتھ دیگر بیماریاں
۷۔ مردانہ ہارمونز میں اضافہ
چہرے اور جسم پر غیر ضروری بال
دانے، مہاسے
سر کے بالوں کا کم ہونا
آواز کا بھاری ہو جانا
۸۔ ذہنی اور نفسیاتی مسائل
ڈپریشن
بے چینی
چڑچڑاپن
خود اعتمادی میں کمی
۹۔ حمل کے دوران پیچیدگیاں
بار بار اسقاط حمل
بلڈ پریشر کا بڑھ جانا
بچے کا کم وزن
وقت سے پہلے ڈیلیوری
۱۰۔ بیضہ دانی کا بتدریج ناکارہ ہونا
بیضہ دانی پر رسولیوں کا دباؤ
ہارمونز کا ختم ہونا
اے ایم ایچ لیول کا کم ہونا
قبل از وقت مینوپاز کا خطرہ
نتیجہ
پی سی او ایس کو عام سمجھنا اپنی صحت، زرخیزی اور مستقبل سے لاپرواہی ہے۔
یہ بیماری وقت پر تشخیص، درست رہنمائی اور طرزِ زندگی میں تبدیلی سے کنٹرول میں آ سکتی ہے۔
آگاہی ہی پہلا اور سب سے مؤثر علاج ہے۔
مزید معلومات اور مشورہ کی کئے رابطہ کریں
03084463864

15/01/2026

Address

Daim Clinic Opposite MCB Bank Allama Iqbal Road
Pattoki
55300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sajid Ali - Nutritionist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share