Insaf Doctors Forum Dentistry KP

Insaf Doctors Forum Dentistry KP Official Facebook Account of Insaf Doctors Forum KP | Dentistry Wing of to assist & in Health Reforms |

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔ڈاکٹر نبی جان آفر...
23/07/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر نبی جان آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر سردار محمد سعد سیکرٹری جنرل مقرر۔ نوٹیفیکیشن جاری!

خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقارِ خواتین کے زیر اہتمام ایچ آئی وی آگاہی تقریب میں وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن نے کہا ...
17/07/2026

خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقارِ خواتین کے زیر اہتمام ایچ آئی وی آگاہی تقریب میں وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن نے کہا کہ ایچ آئی وی ایک بیماری ہے، بدنامی نہیں، اور ہر مریض کو باوقار، مساوی اور بروقت علاج فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 10,655 رجسٹرڈ مریضوں کو علاج، مشاورت اور نگہداشت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں ایچ آئی وی اینڈ ایڈز ایکٹ، مریضوں کے حقوق، رازداری، مفت علاج اور امتیازی سلوک کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی، جبکہ شرکاء نے عوامی آگاہی بڑھانے اور بیماری سے وابستہ بدنامی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سردار محمد سعد، ڈپٹی ڈائریکٹر و ممبر مانیٹرنگ ٹاسک فورس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ آئی وی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور مریضوں کے ساتھ باوقار اور غیر امتیازی رویہ اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایچ آئی وی کی روک تھام، مؤثر علاج اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کی سیدو میڈیکل و ڈینٹل انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کیساتھ اہم اجلاس؛ وزیرِ صحت و م...
29/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کی سیدو میڈیکل و ڈینٹل انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کیساتھ اہم اجلاس؛ وزیرِ صحت و مشیرِ خزانہ سے ٹیلیفونک رابطے، پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے مستقل حل کی یقین دہانی

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا سابق صوبائی نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر کی قیادت میں سیدو میڈیکل کالج کے ڈین/سی ای او ڈاکٹر اسرار کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔

وفد میں سابق نائب صدر ڈاکٹر لیاقت وزیر، سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم سوات ڈاکٹر انور علی خان، سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پشاور ریجن ڈاکٹر تواب یوسفزئی، ڈاکٹر عباد آفریدی اور لائق شاہ شامل تھے۔

اجلاس میں انصاف ڈاکٹرز فورم سوات کے نمائندگان ڈاکٹر آصف محسود، ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر فاروق شاہ، ڈاکٹر آصف حیات، ڈاکٹر رومیل خان، ڈاکٹر سیف علی خان، ڈاکٹر ساوید عامر اور ان ہاؤس آفیسرز نے بھی شرکت کی جنہیں پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے مسئلے کا سامنا ہے۔

اجلاس کے دوران ہاؤس آفیسرز کے پیڈ سلاٹس کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز سیدو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر آمان اللّٰہ کے ساتھ بھی زوم کے ذریعے آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے معاملے اور اس کے فوری حل پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ڈین سیدو کالج آف ڈینٹسٹری ڈاکٹر اجمال سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیدو ڈینٹل کالج کے گریجویٹس کو مکمل پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید برآں، وزیرِ صحت جناب خلیق الرحمان اور مشیرِ خزانہ جناب مزمل اسلم کے ساتھ براہِ راست ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ہاؤس آفیسرز کو اس نوعیت کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین اختر علی سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا، جو ضروری سرکاری امور کے سلسلے میں پشاور میں موجود تھے۔ انہوں نے بھی ہاؤس آفیسرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان شاء اللّٰہ، ہماری پورے کوشش ہے کہ پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کا مسئلہ آج ہی حل ہو جائے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ہاؤس آفیسرز اور نوجوان ڈاکٹروں کے جائز حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے فوری حل اور شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق جاری رکھے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا نوٹس! امیدواروں کو میرٹ کی خلاف ورز...
26/06/2026

ڈاکٹروں کی بھرتیوں سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا نوٹس!

امیدواروں کو میرٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ثبوت اتوار تک وزیراعلیٰ شکایات سیل میں جمع کرانے کی ہدایت۔

شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، جبکہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ابھی اپنی شکایات درج کرائیں:
واٹس ایپ نمبر:
0323-7248067

نوٹس | کنٹریکچول جابز اپڈیٹتمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ Facility-wise میرٹ لسٹ آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئ...
26/06/2026

نوٹس | کنٹریکچول جابز اپڈیٹ

تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ Facility-wise میرٹ لسٹ آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

تمام امیدوار درج ذیل پورٹل پر جا کر اپنے متعلقہ ہسپتال کی میرٹ لسٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں:

پورٹل: https://mis.healthkp.gov.pk

Secure access for candidates to view application details, preferences, registration information and submit correction or grievance requests.

The list of contractual Dental Surgeons is being shared for information purposes. If any candidate's grievance has not b...
24/06/2026

The list of contractual Dental Surgeons is being shared for information purposes. If any candidate's grievance has not been addressed, or if there is any objection regarding the merit list, please submit your concerns at:

📧 [email protected]

22/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخواانصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے زیرِ صدارت اہم اجلاس، شعبہ صحت میں تنخواہوں میں اضافہ، کنسلٹنٹس کی تعیناتی، فکسڈ پے ڈاکٹروں کے مسائل اور پی جی ایم آئی انڈکشنز سمیت متعدد اصلاحاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیرِ صدارت ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سابق صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق سمیت دیگر سابق عہدیداران شریک تھے، جبکہ مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مدُیر خان وزیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ملاقات شعبہ صحت خیبرپختونخوا میں جاری اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور ڈاکٹرز کمیونٹی کو درپیش انتظامی و پیشہ ورانہ مسائل کے جامع جائزے کے تناظر میں منعقد ہوئی، جس میں تمام امور پر تفصیلی اور مربوط انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایم ٹی آئیز میں صحت کے عملے کی تنخواہوں میں اضافے کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے اصولی اتفاق کا اظہار کیا۔ اسی طرح ہسپتالوں کے مختلف وارڈز میں بیڈز کی گنجائش کے مطابق کنسلٹنٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے اور تمام ایم ٹی آئیز میں تدریسی و اکیڈمک سرگرمیوں کو باقاعدہ، تسلسل کے ساتھ اور مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے حوالے سے پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا، اور یہ طے پایا کہ پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا کو متعلقہ ڈیٹا موصول ہونے کے بعد تمام بورڈز کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کی جائیں گی۔

اسی تسلسل میں ایگزیکٹو سطح پر کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی فیڈبیک بھی پالیسی بورڈ کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس پر ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔

مزید برآں فکسڈ پے ڈاکٹروں کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ بے ضابطگیوں اور نشاندہی شدہ خامیوں کو مناسب وقت اور طریقہ کار کے تحت درست اور حل کیا جائے گا۔

ملاقات میں شعبہ صحت کے مجموعی ڈھانچے، ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی سطح پر ایس او پیز کی تشکیل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کو ہدایت کی گئی کہ وہ شعبہ صحت کے اداروں کی بہتری، مضبوطی اور نظامی اصلاحات کے عمل میں مؤثر معاون کردار ادا کرے تاکہ ملازمین کو سہولت فراہم کرنے اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے واضح اور عملی ایس او پیز مرتب کیے جا سکیں۔

مزید برآں آئندہ پی جی ایم آئی انڈکشنز میں نشستوں (slots) کی دستیابی اور ان کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، جسے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے تحت بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار کو سراہتے ہوئے شعبہ صحت خیبرپختونخوا میں ان کی پیشہ ورانہ، منظم اور اصلاحاتی اندازِ کار کی خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی موجودہ (آؤٹ گوئنگ) کابینہ کی ذمہ دارانہ، پروفیشنل اور مؤثر کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے، تسلسل اور مزید بہتری کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی توقعات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کا شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مسلسل رہنمائی، تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمات و معاونت کو قدر کی نگاہ سے سراہا گیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

12/06/2026

ضروری اعلان برائے کنٹریکچوئل آسامیوں میڈیکل آفیسرز ، ڈینٹل سرجنز اور نرسز 2026

تمام درخواست گزاروں کی سہولت اور موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے پیشِ نظر، گریوینس ریڈریسل کمیٹی (GRC) کے سامنے شکایات/اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ دفتر شکایات وصول کرنے کے لیے کھلا رہے گا، اور تمام امیدوار اپنی شکایات اور نمائندگی اتوار، 14 جون 2026 بروز اتوار دوپہر 12:00 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں۔

تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اگر ان کی کوئی شکایت زیر التواء ہے تو مقررہ توسیعی مدت کے اندر بروقت جمع کروائیں۔

10/06/2026

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کنٹریکچوئل آسامیوں کے لیے امیدواروں کے پورٹل سے متعلق بعض امیدواروں کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔

جن امیدواروں کو پورٹل میں لاگ اِن کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے، اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپنا مسئلہ پورٹل پر دیے گئے آئی ٹی ہیلپ لائن نمبر 03439776688 پر بذریعہ میسج ارسال کریں۔ آئی ٹی ٹیم 24 گھنٹوں کے اندر مسئلے کا جائزہ لے کر اسے حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مزید برآں، بعض امیدواروں نے نشاندہی کی ہے کہ ایک مرتبہ گریوینس جمع کروانے کے بعد وہ دوسری گریوینس آن لائن جمع نہیں کر پا رہے۔ ایسے امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی اضافی گریوینس تحریری شکل میں سیکشن آفیسر-II، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پشاور کے دفتر میں جمع کروا دیں تاکہ اس پر مناسب کارروائی کی جا سکے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Dentistry KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Insaf Doctors Forum Dentistry KP:

Shortcuts

Share

Category