Pak Drugs Rehabilitation and Psychiatry Center GT Branch

Call Contact the practice

Pak Drugs Rehabilitation and Psychiatry Center GT Branch PDRPC_Drug Addiction & Psychological Care Center, Peshawar بحالی مرکز برائے منشیات و ذہنی امراض

13/10/2026

ذہنی صحت پر خاموشی کیوں؟

ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ جسمانی تکلیف ہونے پر ڈاکٹر کے پاس چلے جاتے ہیں، لیکن جب ذہنی پریشانی ہوتی ہے تو اسے چھپانے لگتے ہیں۔

انہیں بیماری سے زیادہ لوگوں کی باتوں، خاندان کی عزت اور معاشرتی رویوں کا خوف ہوتا ہے۔

یاد رکھیں، ذہنی پریشانی کسی انسان کی عزت، کردار یا قدر کا فیصلہ نہیں کرتی۔

مدد لینا کمزوری نہیں، بلکہ اپنی کیفیت کو سمجھنے اور بہتر زندگی کی طرف قدم بڑھانے کی کوشش ہے۔

آئیے ایسا معاشرہ بنائیں جہاں لوگ ذہنی تکلیف چھپانے کے بجائے اسے سمجھ سکیں، اور شرمندگی کے بجائے مدد حاصل کرسکیں۔

تحریر: ایک ماہرِ نفسیات کی جانب سے ذہنی صحت کے شعور کے لیے۔

10/10/2026

چرس (Cannabis) کے اثرات کو صرف نشے کی کیفیت یا وقتی سکون تک محدود سمجھنا سائنسی طور پر درست نہیں اس میں موجود ٹی ایچ سی (THC) دماغ کے اُن نظاموں پر اثر انداز ہوتا ہے جو یادداشت، توجہ، جذبات، سیکھنے اور رویّوں کی تشکیل میں کردار ادا کرتے ہیں!
لیکن اصل سوال یہ ہے کہ چرس کا مسلسل استعمال بعض لوگوں میں نفسیاتی اور رویّوں سے متعلق مسائل کیسے پیدا کرتا ہے؟
یادداشت اور توجہ میں تبدیلی:
دماغ کا ہپوکیمپس (Hippocampus) نئی یادداشت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ٹی ایچ سی اس عمل میں مداخلت کر سکتا ہے جس کی وجہ سے چرس استعمال کرنے والے شخص کو نئی معلومات یاد رکھنے، گفتگو کی تفصیلات محفوظ کرنے اور توجہ برقرار رکھنے میں دشواری ہو سکتی ہے نشے کی حالت میں یہ اثرات زیادہ نمایاں ہو سکتے ہیں!
جذبات سے نمٹنے کا طریقہ:
بعض لوگ چرس اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ پریشان، اداس، تنہا یا ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں اگر دماغ بار بار یہ سیکھے کہ تکلیف کے بعد چرس استعمال کرنے سے وقتی سکون ملتا ہے تو چرس اور جذباتی راحت کے درمیان ایک مضبوط تعلق بن سکتا ہے!
اسے نفسیات میں منفی تقویت (Negative Reinforcement) کہا جاتا ہے کوئی رویّہ اس لیے مضبوط ہوتا ہے کہ وہ وقتی طور پر ناخوشگوار کیفیت کم کر دیتا ہے!
اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر چرس استعمال کرنے والا اپنے جذبات سے بھاگ رہا ہے بلکہ یہ ایک ایسا طریقۂ سیکھنا ہے جو بعض لوگوں میں استعمال کو برقرار رکھ سکتا ہے!
طلب اور دماغ کا سیکھا ہوا نظام:
چرس کی طلب صرف جسم میں مادے کی کمی سے پیدا نہیں ہوتی مخصوص دوست، جگہ، وقت، ماحول یا جذبات بھی دماغ میں استعمال سے وابستہ یادیں متحرک کر سکتے ہیں!
اس لیے کوئی شخص چرس چھوڑنے کے بعد بھی اچانک شدید طلب محسوس کر سکتا ہے یہ طلب اس کے سیکھے ہوئے تعلقات اور محرکات کے کردار کو ظاہر کرتی ہے!
برداشت اور ترکِ استعمال:
بار بار چرس استعمال کرنے سے بعض لوگوں میں برداشت (Tolerance) پیدا ہو سکتی ہے یعنی پہلے جیسا اثر حاصل کرنے کے لیے زیادہ مقدار درکار ہونے لگتی ہے!
باقاعدہ استعمال کے بعد اسے چھوڑنے پر چڑچڑاپن، بے چینی، نیند میں خلل، بھوک میں کمی، اداسی اور طلب جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں یہ علامات اکثر پہلے ہفتے میں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں اور بعض افراد میں زیادہ عرصہ برقرار رہ سکتی ہیں!
یہ کیفیت اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ چرس چھوڑنا بعض لوگوں کے لیے توقع سے زیادہ مشکل کیوں ہو سکتا ہے!
سوچ، حقیقت شناسی اور نفسیاتی خطرات:
چرس کے استعمال سے توجہ، فیصلہ سازی اور ردعمل کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے بعض افراد میں، خصوصاً زیادہ ٹی ایچ سی والی چرس استعمال کرنے پر، شدید خوف، بدگمانی یا ایسی نفسیاتی علامات پیدا ہو سکتی ہیں جن میں حقیقت اور خیال کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جائے!
تحقیق میں چرس کے استعمال، بالخصوص کم عمری میں آغاز اور کثرت سے استعمال اور نفسیاتی بیماریوں کے خطرے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے تاہم ہر استعمال کرنے والے میں نفسیاتی بیماری پیدا نہیں ہوتی اور ہر صورت میں سبب اور تعلق کو ایک ہی چیز نہیں سمجھنا چاہیے!
چرس کے استعمال سے متعلق عارضہ کب پیدا ہوتا ہے؟
طبی طور پر چرس کے استعمال سے متعلق عارضہ (Cannabis Use Disorder) صرف اس بنیاد پر نہیں پہچانا جاتا کہ کوئی شخص کتنی بار چرس استعمال کرتا ہے اہم علامات میں استعمال پر قابو کھونا، چھوڑنے کی ناکام کوششیں، شدید طلب، ذمہ داریوں کا متاثر ہونا اور نقصان کے باوجود استعمال جاری رکھنا شامل ہیں!
یہاں دماغی اثرات، سیکھے ہوئے رویّے، ماحول، جذبات اور استعمال کی عادت ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں!
چرس کا مسئلہ یہ ہے کہ بار بار استعمال بعض لوگوں کے سیکھنے، جذبات کو سنبھالنے اور اپنے رویّوں پر قابو رکھنے کے طریقوں کو کیسے متاثر کر سکتا ہے!
چرس کے نقصانات کو سمجھنے کے لیے ہمیں اخلاقی فیصلوں کے بجائے دماغی افعال، نفسیاتی عمل اور قابلِ مشاہدہ رویّوں پر توجہ دینی چاہیے!
کیا آپ نے دیکھا ہے کہ چرس استعمال کرنے والے بعض لوگوں کو اسے چھوڑنے کے بعد بھی مخصوص دوستوں، جگہوں یا ذہنی کیفیتوں میں دوبارہ استعمال کی شدید طلب محسوس ہوتی ہے؟

08/10/2026

ہمارے معاشرے میں اکثر کہا جاتا ہے اور ہم سنتے ہیں "وہ نشہ اس لیے نہیں چھوڑ رہا کیونکہ اس کا ارادہ کمزور ہے" یا "نشہ چھوڑنے کیلئے ضد اور غیرت چاہئے ہوتی ہے" یا پھر " جب چاہے چھوڑ سکتا ہے لیکن چھوڑنا ہی نہیں چاہتا" اس طرح اور بھی الفاظ سننے کو ملتے ہیں!
لیکن Addiction Science اس معاملے کو اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ سمجھتی ہے!
نشے کے مسلسل استعمال کے ساتھ جسم اور دماغ اس مادے کی موجودگی کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں اس عمل کو "انحصار" یعنی "dependency" کہا جاتا ہے جو دو طرح کا انحصار ہوتا ہے ایک جسمانی اور ایک ذہنی و نفسیاتی انحصار!
جسمانی انحصار میں جسم اس مادے کی موجودگی کا عادی ہو جاتا ہے جب استعمال اچانک کم یا بند کیا جائے تو جسم میں واپسی کی علامات پیدا ہو سکتی ہیں ان علامات کی نوعیت ہر مادے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے!
لیکن "نفسیاتی انحصار" اس سے مختلف ہے اس میں نشہ انسان کے ذہن میں کسی خاص کیفیت یا مسئلے سے نمٹنے کا ذریعہ بن جاتا ہے مثال کے طور پر کوئی شخص ذہنی دباؤ، غم، تنہائی، غصے یا بے چینی کے وقت بار بار نشے کی طرف جاتا ہے وقت کے ساتھ دماغ ان حالات کو نشے کے ساتھ جوڑنا سیکھ سکتا ہے!
پھر ذہن یہ سیکھ لیتا ہے کہ
"اس کیفیت سے نکلنے کے لیے مجھے نشہ چاہیے"
اس وجہ سے بعض لوگ نشہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود مخصوص حالات، لوگوں، جگہوں یا جذبات کے سامنے دوبارہ نشے کی شدید طلب محسوس کر سکتے ہیں!
پاکستانی معاشرے میں ہم اکثر اسے ضد، بدکرداری یا ارادے کی کمزوری سمجھ لیتے ہیں جبکہ Addiction Science کے مطابق مسلسل نشہ دماغ کے "انعام، سیکھنے اور تناؤ سے متعلق نظاموں" میں ایسی تبدیلیاں پیدا کر سکتا ہے جو نشے کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرتی ہیں!
ایک اہم فرق سمجھنا بھی ضروری ہے
جسمانی انحصار اور Addiction ایک ہی چیز نہیں ہیں!
جسمانی انحصار بعض ادویات یا مادوں کے مسلسل استعمال کے نتیجے میں بھی پیدا ہو سکتا ہے Addiction میں اس کے ساتھ نشے پر قابو کھونے، نقصان کے باوجود استعمال جاری رکھنے اور بار بار استعمال کی طرف واپس جانے جیسے رویے شامل ہو سکتے ہیں!
اس لیے کسی شخص کے نشے کو سمجھنے کے لیے صرف یہ دیکھنا کافی نہیں کہ وہ نشہ کیوں نہیں چھوڑتا؟
بلکہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس نشے نے اس کے جسم اور ذہن کے ساتھ کس نوعیت کا انحصاری تعلق قائم کر لیا ہے"!
جب نشہ جسم کی عادت بن جائے تو جسم اسے محسوس کرتا ہے!
اور جب نشہ ذہن کی ضرورت بن جائے تو ذہن اسے تلاش کرتا ہے!

20/09/2026

Relapse
کیوں ہوتا ہے؟

بحالی کے عمل کے بعد Relapse ہمیشہ اچانک نہیں ہوتا۔ اکثر اس کے پیچھے کچھ حالات اور روزمرہ کی مشکلات ہوتی ہیں۔

ذہنی دباؤ، تنہائی، غصہ، بوریت، گھر کے مسائل، پرانے دوستوں یا ماحول سے دوبارہ رابطہ، نیند کی خرابی اور فالو اَپ چھوڑ دینا Relapse کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

کبھی انسان یہ سوچتا ہے کہ “صرف ایک بار سے کیا ہوگا؟” لیکن ایسی سوچ پرانی عادت کی طرف واپسی کا سبب بن سکتی ہے۔

اسی لیے بحالی کے بعد بھی مسلسل رہنمائی، خاندان کا تعاون، صحت مند معمول اور مثبت مصروفیات بہت اہم ہیں۔

Relapse
کا مطلب یہ نہیں کہ ساری محنت ضائع ہوگئی؛ یہ اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ مزید مدد اور توجہ کی ضرورت ہے۔

18/09/2026

پاک ڈرگز ری ہیبلیٹیشن اینڈ سائیکاٹری سنٹر

ہر صبح ہماری ٹیم مریضوں سے ملاقات کرتی ہے، ان کی خیریت پوچھتی ہے، ان کی صحت اور حالات کے بارے میں معلومات لیتی ہے اور ان کی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر مریض کو توجہ، عزت اور اہمیت دی جائے۔ ہم انہیں صرف مریض یا نشے کا شکار شخص نہیں سمجھتے، بلکہ معاشرے کا ایک اہم فرد سمجھتے ہیں۔

ہماری ٹیم پیشہ ورانہ طریقے سے ان کی صحت اور بحالی کے لیے مسلسل کام کرتی ہے، تاکہ وہ دوبارہ ایک بہتر اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آ سکیں۔

17/09/2026

بحالی کے عمل میں ورزش ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ باقاعدہ جسمانی سرگرمی مریض کو سستی اور غیر فعال طرزِ زندگی سے نکال کر ایک منظم معمول کی طرف لاتی ہے، جس سے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔ ورزش ذہنی دباؤ اور بے چینی کی علامات کم کرنے، موڈ اور نیند بہتر بنانے، توانائی اور خود اعتمادی بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ خصوصاً بحالی کے دوران مریضوں کے لیے روزانہ مناسب جسمانی سرگرمی انہیں مصروف، متحرک اور مثبت معمول سے جوڑے رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جس سے مجموعی بحالی اور روزمرہ زندگی میں دوبارہ فعال ہونے کے عمل کو تقویت ملتی ہے۔

#بہترزندگی

15/09/2026

پاک ڈرگز ری ہیبلیٹیشن اینڈ سائیکاٹری سنٹر

روزانہ صبح مریضوں کے ساتھ ملاقات، ان کی خیریت دریافت کرنا، صحت اور ذہنی کیفیت کے بارے میں تفصیلی معلومات لینا، اور علاج سے متعلق ضروری ہدایات کو سمجھ کر جاری رکھنا ہماری روزمرہ ذمہ داری کا اہم حصہ ہے۔

ہماری ٹیم مسلسل اس کوشش میں رہتی ہے کہ ہر فرد کو صرف ایک مریض یا نشے کے مسئلے سے دوچار شخص کے طور پر نہ دیکھا جائے، بلکہ اسے معاشرے کا ایک اہم فرد سمجھتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے اس کی صحت، بحالی اور دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف واپسی میں مدد فراہم کی جائے۔

مقصد صرف علاج نہیں، بلکہ بہتر اور بامقصد زندگی کی طرف واپسی ہے۔
Rehabilitation #بہتر #بہترزندگی

14/09/2026

نشہ ایک قاتل ہے۔

یہ صرف ایک فرد کی زندگی تباہ نہیں کرتا، بلکہ پورے خاندان کا سکون، خوشیاں اور مستقبل برباد کر دیتا ہے۔

ایک شخص نشے میں مبتلا ہوتا ہے، مگر اس کے اثرات پورا خاندان برداشت کرتا ہے۔

نشے سے بچیں، زندگی کو بچائیں۔

13/09/2026

پاک ڈرگ ریہیب اینڈ سائیکاٹری سنٹر

منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل کے علاج و بحالی کے لیے ایک پیشہ ورانہ ادارہ

پاک ڈرگ ریہیب اینڈ سائیکاٹری سنٹر میں مریضوں کی جسمانی، نفسیاتی اور سماجی بحالی پر جامع انداز میں کام کیا جاتا ہے۔

ہمارے پاس ماہرین پر مشتمل ایک پیشہ ور ٹیم موجود ہے، جس میں:

• سائیکاٹرسٹ
• کلینیکل سائیکالوجسٹ
• ایڈکشن اسپیشلسٹ
• ہیلتھ ٹیکنیشنز
• نرسنگ اسٹاف

شامل ہیں، جو دو شفٹوں میں مریضوں کی نگہداشت اور علاج کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔

یہاں صرف ادویات تک محدود نہیں رہا جاتا، بلکہ مریض کی نفسیاتی کیفیت، شخصیت، رویوں، جذبات، عادات اور روزمرہ معمولات پر بھی کام کیا جاتا ہے، تاکہ علاج کے ساتھ ساتھ مریض میں مثبت تبدیلی، ذمہ داری اور معاشرے میں دوبارہ مؤثر انداز میں زندگی گزارنے کی صلاحیت پیدا کی جا سکے۔

ہماری ترجیح

علاج، نفسیاتی بحالی اور معاشرے میں دوبارہ بہتر زندگی کی طرف واپسی۔

📍 برانچ نمبر 1:
نیز جناح ہسپتال، موٹر وے ٹول پلازہ

📍 برانچ نمبر 2:
سردار گھڑی BRT اسٹیشن، نیزد اٹک پیٹرول پمپ، جی ٹی روڈ، پشاور

10/09/2026

نشہ دماغ کی ترجیحات بدل دیتا ہے!
ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ انسان نشہ اس لیے کرتا ہے کیونکہ اسے اس سے بہت زیادہ خوشی ملتی ہے لیکن Addiction Science میں ہمیں ایک اور بات بھی سمجھ اتی ہے کہ نشہ صرف خوشی کے احساس کو نہیں بدلتا بلکہ دماغ کے اس نظام کو بھی بدل دیتا ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ "کون سی چیز اہم ہے، کس چیز کی طلب کرنی ہے، اور کس چیز کے پیچھے دوبارہ جانا ہے"!
اس کو سمجھنے کے لیے Brain Reward System کو سمجھنا ضروری ہے!
عام حالات میں ہمارا دماغ مختلف کاموں کو ان کے نتائج کے مطابق اہمیت دیتا ہے کھانا، کامیابی، کسی اپنے سے تعلق، تعریف یا کوئی مقصد حاصل کرنا یہ سب ایسے تجربات ہیں جن سے دماغ سیکھتا ہے کہ "کون سا رویہ دوبارہ اپنانا فائدہ مند ہے"
نشہ اس learning system میں مداخلت کرتا ہے!
نشہ آور مادہ دماغ کے reward circuitry پر غیر معمولی اثر ڈالتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دماغ اس تجربے کو غیر معمولی اہمیت دینا شروع کر سکتا ہے!
پھر مسئلہ یہ بن جاتا ہے کہ دماغ سیکھنے لگتا ہے "یہ چیز اہم ہے اسے دوبارہ حاصل کرنا ہے"
یہاں ایک دلچسپ تبدیلی آتی ہے!
وقت کے ساتھ بعض افراد میں نشے سے ملنے والی خوشی پہلے جیسی نہیں رہتی لیکن "نشے کی طلب پھر بھی مضبوط رہ سکتی ہے" یعنی Liking کم ہو سکتی ہے، لیکن Wanting باقی رہ سکتی ہے!
اس لیے ایک شخص کبھی کبھی خود بھی حیران ہوتا ہے "جب مجھے اب پہلے جیسا مزہ بھی نہیں آتا تو میں دوبارہ کیوں کر لیتا ہوں؟"
کیونکہ Addiction صرف pleasure کا مسئلہ نہیں ہے
یہ learning، motivation اور reward processing کے نظام کو بھی متاثر کرتی ہے اور یہ وجہ ہے کہ وہ چیزیں جو پہلے زندگی میں اہم تھی آہستہ آہستہ اپنی کشش کھونے لگتی ہیں!
پڑھائی، کام، خاندان، مستقبل، صحت، عزت یہ سب پیچھے جا سکتے ہیں جبکہ نشہ زیادہ ترجیح حاصل کرنے لگتا ہے!
یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آتی بار بار نشہ کرنے سے دماغ نشے سے متعلق تجربات، ماحول، لوگوں، جگہوں اور جذبات کے ساتھ associations بناتا رہتا ہے!
پھر وہی cues اور triggers جن کے بارے میں ہم نے پچھلی تحریر میں بات کی تھی دماغ کے reward-related learning کو activate کر سکتے ہیں اور craving پیدا ہو سکتی ہے!
ایک addicted brain صرف نشے کو یاد نہیں رکھتا وہ نشے کو اہم سمجھنا بھی سیکھ سکتا ہے اور Recovery کا مقصد صرف نشہ روک دینا نہیں بلکہ Recovery میں آہستہ آہستہ دماغ کے reward system کو دوبارہ ایسی سرگرمیوں اور تجربات سے جوڑنا بھی شامل ہے جو صحت مند زندگی، تعلقات، مقصد اور کامیابی سے reward فراہم کریں!
کیونکہ جب دماغ کی ترجیحات بدل سکتی ہیں تو مناسب علاج، وقت اور مسلسل recovery کے ذریعے ترجیحات دوبارہ بننا بھی شروع ہو سکتی ہیں!

Address

Peshawar

Telephone

+923425610550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Drugs Rehabilitation and Psychiatry Center GT Branch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Pak Drugs Rehabilitation and Psychiatry Center GT Branch:

Shortcuts

Share