28/07/2026
آج ریگی ماڈل ٹاؤن کے نوجوانوں کی طرف سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طاہر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔
اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے انتظامیہ، کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ہم کھیل کے ذریعے نوجوان نسل کو ذھنی اور جسمانی لحاظ سے تندروست و توانا رکھیں گے۔